تازہ تر ین

دھرنوں کے باعث توانائی منصوبے متاثر, اہم انکشاف سے کھلبلی

لاہور (اے پی پی) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے بے پناہ محنت سے کام کےاجا رہا ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بھی پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ 1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور اس منصوبے سے اگلے برس کے اوائل مےں بجلی کی پےداوار کا آغاز ہوجائے گا۔ 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ عمومی طور پر چار سے پانچ سال میں مکمل ہوتے ہیں۔ چین سمیت دنیا کی تاریخ میں اتنے پیداواری گنجائش کے منصوبے پر ایسی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج تک اتنی تیز رفتاری سے اس طرح کے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس طرح ساہیوال کول پاورپلانٹ پر ہو رہا ہے۔ساہیوال کول پاور منصوبے کی رفتار اور معیار بے مثال ہے اور یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار بنے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں پر بھی برق رفتار ی سے کام جاری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر گیس پاور پلانٹس لگارہی ہیں اور 3600 میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی تاریخ میں سب سے کم نرخوں پر یہ منصوبے حاصل کئے گئے ہیں اور ان منصوبوں مےں112ارب روپے کے قومی وسائل کی بچت کی گئی ہے۔ توانائی بحران میں کمی کے لئے یہ منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔ 2018ءتک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہونے سے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی، صنعت و حرفت ترقی کرے گی اور لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہو اجس میں پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے- انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے چاہیئں۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ کائنڈنیس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کا بنیادی درس انسانیت سے محبت و شفقت اور فلاح انسانیت و خیر خواہی ہے۔اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ ا یک دوسروں کے کام آیا جائے اور محبت اور شفقت سے پیش آیا جائے۔ انسانوں سے شفقت اور شائستگی سے برتاﺅ انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے اور معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے دکھی انسانیت کی مدد کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ کائنڈنیس ڈے کا بنیادی مقصد دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں انسانیت سے محبت، انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کےلئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے افراد کی کمی نہیں ہے۔آج معاشرہ دوسروں کی فلاح و خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والے نیک سیرت و مخلص کردار لوگوں کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain