All posts by Daily Khabrain

میرا بھی امر یکی انتخابات میں ہیلری کے صدر نہ بننے پر افسردہ

لاہور(آئی اےن پی) فلم سٹار مےرا بھی امر ےکی انتخابات مےں ہےلری کے صدر نہ بننے پر افسردہ ہوگئی ۔تفصےلات کے مطابق فلم سٹار مےرا کو جےسے ہی امر ےکی انتخابات مےں ہےلری کلنٹن کی شکست کے بارے مےں پتہ چلا تو وہ انتہائی افسردہ ہوگئی اور انکا کہنا ہے کہ خواتےن کو معاشرے مےں آگے آنا چاہےے اور جو قومےں خواتےن کو انکامقام نہےں دےتی وہ ظلم اور ناانصافی کرتی ہےں ۔

اوباما اور ٹرمپ میں اختلافات, وائٹ ہاﺅس سے بڑی خبر آگئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہاہے صدر اوباما اور صدارتی انتخاب میں کامیاب قرار پانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات دو ر نہیں ہوئے ہیں اب بھی دونوں میں اختلافات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے بعد ترجمان وائٹ ہاﺅس نے جاری بیان میں کہاہے کہ دونوں کے درمیان واضح اختلافات موجود ہیں ملاقات میں اختلافات دور نہیں ہوئے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد باراک اوباما پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ٹرمپ کا نیا رویہ دیکھ کر باراک اوباما کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں اقتدار کی منتقلی کو احسن طریقہ سے انجام دینے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ترجما ن وائٹ ہاﺅس کا کہنا تھا کہ باراک اوباما اور ٹرمپ تمام ایشوز پر متفق نہیں ہیں۔

سجل علی اورعدنان صدیقی کی بھارتی فلم ”مام“تاخیرکاشکار

لاہور(کلچرل رپورٹر)بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی سے جہاں بہت سے دیگر لوگ پریشان ہیں وہاں انہی دنوں اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور بھی سب سے زیادہ پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے نہایت محبت سے اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کو اپنی فلم”مام“میں کاسٹ کیا تھا جس کی زیادہ تر شوٹنگ بیرون ملک مکمل کرلی گئی لیکن اب ممبئی میں ہونے والے آخری سپیل کی شوٹنگ فی الحال اس وجہ سے شروع نہیں ہوسکی کیونکہ بونی کپور پاکستانی فنکاروں کو بھارت بلوانے کا رسک نہیں لے سکتے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی اور عدنان صدیقی نے نومبر میں بھارت جانا تھا لیکن ان سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا ۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بونی کپور حالات بہتر ہونے کا انتظارکررہے ہیں کیونکہ فلم کا بقیہ کام ممبئی کے علاوہ کسی اور مقام پر نہیں کیا جاسکتا۔اس بارے میں عدنا ن صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی شوٹنگ کے لئے بھارت بلایا جائے گا وہ چلے جائیں گے کیونکہ وہاں جانے پر کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے۔

ننھا ‘ نازلی کے عشق میں کسی کام کے نہ رہے اور زندگی کا چراغ گل کر لیا

خاور رفیع (ننھا) کا آخری مکالمہ
خاور رفیع المعروف ننھا کی علی اعجاز سے بڑی دوستی تھی مگر جب خاور رفیع کا اداکارہ اور ڈانسر نازلی سے افیئر چلا تو وہ کسی کام کے نہ رہے۔ علی اعجاز نے بتایا رمضان کا مہینہ تھا مگر رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں بھی ننھا کی پریشانی کم نہ ہوئی وہ کھل کر کسی کو دل کی بات بھی نہیں بتاتا تھا۔ سحری کا وقت تھا‘ علی اعجاز کی ننھا سے ٹیلیفون پر گپ شپ ہوجایا کرتی تھی۔ ایک روز سحری کے موقع پر علی اعجاز نے جب ننھا سے گپ شپ لگانے کےلئے فون کیا تو اس نے بتایا کہ وہ ایورنیو سٹوڈیو میں ہے اور بڑا پریشان ہے جس پر علی اعجاز نے دلاسہ دیتے ہوئے کہا یار حوصلہ کرو صبح ہوتی ہے تو بات کرتے ہیں جس پر ننھا نے کہا ”یار ججی“ اج دی سویر نہیوں ہونی“ اور پھر اگلی صبح جب لوگوں نے صوفے سے ٹیک لگائے خاور رفیع المعروف ننھا کو بلایا تو اس کا سر ایک طرف ڈھلک گیا۔
احمد ندیم قاسمی اور وحشی جٹ
فلم وحشی جٹ نمائش کےلئے پیش ہوئی تو کسی نے احمد ندیم قاسمی کو بتایا کہ یہ تو ان کی کہانی پر مبنی فلم بنی ہے۔ قاسمی صاحب نے فلم دیکھی تو انہوں نے بھی تصدیق کردی کہ ان کی اجازت کے بغیر فلم بنائی گئی ہے۔ پہلے تو فلم پروڈیوسر ماننے کو تیار نہیں تھا مگر جب قاسمی صاحب نے انہیں قائل کیا کہ وہ مکھو جٹی گھی بیچنے والی ہے اور وہی گنڈاسہ اور گجر ہے۔ ہرطور قاسمی صاحب نے جب فلم کی نمائش رکوا دی تو پروڈیوسر منت سماجت پر اتر آیا اور اس نے قاسمی صاحب سے ڈیمانڈ پوچھی جو پروڈیوسر کے خیال میں بہت زیادہ تھی۔ بار بار سفارشی بھجوائے گئے‘ سفارشیوں میں قتیل شفائی بھی تھے آخر پانچ ہزار میں معاملہ طے ہوگیا۔ احمد ندیم قاسمی صاحب بتاتے ہیں کہ ایک دن ایک مشکوک سا شخص ان کے پاس آیا اور ایک پوٹلی ان کو پیش کی۔ قاسمی صاحب نے جب وہ رومال کھولا تو اس میں پانچ روپے اور دس روپے کے نوٹوں کی صورت میں پانچ ہزار روپے تھے۔ قاسمی صاحب بتاتے ہیں کہ جب وہ یہ رقم بینک جمع کروانے کےلئے گئے تو کیشئیر نے بے ساختہ کہا ”قاسمی صاحب ”کیہ گل اے تسیں پرچون دی دکان تے نہیں کھول لئی“۔
اداکارہ ترانہ اور قومی ترانہ
ترانہ ماضی کی ایک سینئر اداکارہ تھی۔ بہت سی فلموں میں اس نے کام کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا۔ راوی بتاتا ہے کہ ایک بار وہ یحییٰ خان سے ایوان صدر خود ملنے گئی یا یحییٰ صاحب نے بلایا یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم ترانہ خود بتاتی ہے کہ جب وہ ایوان صدر پہنچی تو دربانوں نے اسے اندر جانے سے روک دیا۔ پریشانی کے عالم میں ترانہ نے ایک چٹ لکھ کر اندر بھجوا دی جس کے فوراً بعد ترانہ کو اندر آنے کی اجازت مل گئی تاہم ملاقات کے بعد جب ترانہ باہر نکلی تو انہیں سکیورٹی گارڈز کے بہت سے سلیوٹ پڑے۔ ترانہ نے ان لوگوں سے پوچھا پہلے تو آپ مجھے اندر نہیں جانے دے رہے تھے مگر اب باہر نکلی ہوں تو سلیوٹ مار رہے ہو جس پر ایک سکیورٹی گارڈ نے یہ کہہ کر ترانہ کو لاجواب کردیا کہ میڈم جب آپ ایوان صدر کے اندر جارہی تھیں تو آپ صرف ترانہ تھیں مگر جب باہر نکلی ہیں تو قومی ترانہ ہیں۔
چائے والا فیاض شامی کون تھا
شاہی قلعہ کے قریب ایک نشئی سے ملاقات ہوگئی جو شاید کسی کینٹین پر گاہکوں کو چائے پلانے پر مامور تھا۔ تقریباً پچیس تیس برس کا یہ شخص جو میلی کچیلی بوشرٹ اور پتلون پہنے ہوئے تھا گاہکوں سے بڑے پتے کی باتیں بھی کررہا تھا۔ اس کی باتیں اس قدر دلچسپ اور دنیاداری سے متعلقہ تھیں کہ ہم بھی دلچسپی لینے پر مجبور ہوگئے۔ جب اس سے نام پوچھا تو اس نے فیاض شامی اپنا نام بتایا۔ پھر خود ہی کہنے لگا جناب آپ تو شاید مجھے ایک چائے والا نشئی اور نہ جانے کیا کچھ سمجھ رہے ہونگے مگر میرا نام فیاض شامی ہے اور میں ریڈیو پاکستان کے سینئر کمپوزر نیاز حسین شامی کا بیٹا ہوں۔ بس نشے کی لت نے یہاں پر پہنچا دیا۔ اللہ تعالیٰ سب کی اولادوں کو نشے کی لت سے محفوظ رکھے۔

2سے3سالوں میں انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوجائیگی

سےالکوٹ (آئی اےن پی )پنجاب سپورٹس بورڈکی جانب سے جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ میں پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کے نام سے منسوب کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی کا اجراءکردیا ۔افتتاحی تقریب میںظہیر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 2سے3سالوں میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوتے ہی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر واپ گریڈیشن کا سلسلہ شروع ہوجائے گی۔پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیالکوٹ میں کرکٹ اکیڈمی کا اجراءکیا جارہا ہے جس میں انڈر 16اور19کھلاڑیوں کی ٹرائل کے بعد ماہر کوچیز کی نگرانی میں منتخب کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی جس سے ناصرف نیا ٹیلنٹ ابھر کے سامنے آئے گا بلکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گااور کرکٹ کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے تمام شہروں میں کھیلوں کے میدانوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر تمام کھیلوں کی مقابلہ جات باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے اور ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس اور ڈی جی سپورٹس ذوالفقار احمد گھمن نے ” ظہیر عباس کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی “ کا افتتاح کیااس موقع پر اکیڈیمی ٹرائل میں حصہ لینے والے کھلاڑ یوں سے مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ڈی جی سپورٹس نے نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم اور سپورٹس جمنیزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

”لالہ“ کی تباہ کن باﺅلنگ، رنگپور9وکٹوں سے فاتح

میرپور(سپورٹس ڈیسک)بی پی ایل میںشاہدآفریدی کی عمدہ باﺅلنگ کی بد و لت رنگپوررائیڈرزنے کھلنا ٹا ئٹنز کو باآسانی9وکٹوں سے ہراکرلیگ میں دو سری کامیابی اپنے نام کرلی۔شیربنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میںکھلنا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 10.4اوورزمیں محض 44رنزپرہی پویلین واپس لوٹ گئی۔شاہدآفریدی نے شاندارگیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12رنزکے عوض4بلے بازوں کو آﺅٹ کیا۔عرفات سنی نے3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں رنگپوررائیڈرزنے ہد ف 8اوورزمیں1وکٹ پرپوراکرلیا۔عمدہ پرفارمنس پرشاہد آفریدی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

کیویز کو انکے گھرپر ہرانا مشکل ضرور ناممکن نہیں

نیلسن (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو اس سرزمین پر ہرانا مشکل ضرور لیکن ناممکن نہیں ہے، میزبان ٹیم سے خوف زدہ نہیں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ کیویز ٹیم کے خلاف کامیابی کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں اسد شفیق نے کہا کہ نیوزی لینڈ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اسے ہوم گراﺅنڈ پر شکست دینا چیلنجنگ ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں، کھلاڑی اگر گیم پلان کے مطابق کھیلے تو ہم اسے اپ سیٹ شکست دے سکتے ہیں، ہمارے پاس بھی کوالٹی باﺅلرز موجود ہیں جو حریف بلے بازوں کو مشکلات میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم مقصد کے حصول کیلئے انہیں بھرپور اعتماد کے ساتھ باﺅلنگ کرانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کیویز کے خلاف اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

یوسف اوربورڈ میں معاملات فائنل مرحلے میں داخل

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈایک برس کیلئے سابق کپتان محمد یوسف سےبیٹنگ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کپتان محمد یوسف کے درمیان معاملات تقریبا ًطے پا چکے ہیں۔ رسمی کارروائی باقی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کو ایک برس کے معاہدے کی پیشکش کی جا رہی ہے اور انہیں25 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔محمد یوسف بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے اور اکیڈمیز کی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ٹیموں کے کیمپوں کے دوران بھی ان کی تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا ۔

مسیحا قصائی بن گئے, ڈیوٹی پر آنے والے پیرامیڈیکل سٹاف پر بھی تشدد

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نامہ نگار) ڈاکٹرز قصائی بن گئے، میوہسپتال میں دو ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ڈیڑھ سالہ بچی ثنا مناسب علاج نہ ملنے پر ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔ میوہسپتال میں دو ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دو ہفتے بعد سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔ انڈور اور آﺅٹ ڈور بند، ایمرجنسی میں بھی کام متاثر ہونے لگا، مریضوں نے بھی ڈاکٹروں کے رویے کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ احتجاج کرنے کی پاداش میں 15 ڈاکٹروں اور 30 نرسوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال ینگ ڈاکٹرز اور سکیورٹی گارڈز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی لڑائی کے باعث کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا جس کے باعث ایمرجنسی سروسز معطل ہونے کے ساتھ ساتھ وارڈوں اور آوٹ ڈور میں علاج معالجہ کئی گھنٹے بند رہا جس سے مریضوںکو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے فریقین کے درمیان صلح صفائی کروائی تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں گاڑی کی پارکنگ کے حوالے سے وائے ڈی اے ڈاکٹر عاطف کی جانب سے سیکورٹی گارڈ اور پیرا میڈیکل سٹاف سے تلخ کلامی ہوئی جس پر وائے ڈی اے کے دیگر ڈاکٹرز نے سکیورٹی گارڈز اور پیر امیڈیکل اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سکیورٹی گارڈز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے اور لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا جس پر ڈاکٹرز ایمرجنسی اور وارڈوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور ہسپتال کے باہر فیروز پور روڈ پر اپنی جانیں بچانے کے لئے دوڑیں لگاتے رہے جس کے باعث ایمرجنسی سروسز معطل رہیں اور وارڈوں و آوٹ ڈور میں بھی علاج معالجہ کئی گھنٹے تک معطل رہا۔ ڈاکٹر تجمل بٹ نے کہا ہے کہ غنڈے بھیج کر ہمارے ساتھ بدتمیزی کی جائے گی تو ہم کام کیسے کریں گے، ہمیں سکیورٹی چاہئے ایسے ماحول میں کام نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث ایک اور مریض بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ دوسری جانب وائے ڈی کا احتجاجی دھرنا ناکامی سے دوچار ہوگیا ۔ سینیر پروفیسر ڈاکٹرز کی جانب سے ایمرجنسی سمیت آوٹ ڈور ، ان ڈور سروسزبحال کی گئیں اور پروفیسر ڈاکٹراسداسلم سمیت متعدد سینئر ڈاکٹرز نے گزشتہ روز میوہسپتال میں آپریشن بھی کئے تاہم نوجوان ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا رہا۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی کے باعث ان سے مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزید20ہاﺅس آفیسرڈاکٹرز کو تریننگ سے برخاستی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال کے ڈاکٹرز کا مال روڑ کلب چوک پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاروں میں لوگوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز تیسرے روز بھی مال روڑ پر دھرنا دیئے بیٹھے رہے اور میو ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت آوٹ ڈور اور ان ڈور کی سروسز سینئر ڈاکٹرز کے ذریعے بحال کی گئیں جو کہ جزوی طور پر چلتی رہیں۔گزشتہ روز اسی دوران میو ہسپتال میںڈیڑھ سالہ بچی ثناءمناسب علاج نہ ملنے پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی ۔اس بچی کو چندروز قبل چائے گرنے سے جھلسنے کے باعث میو ہسپتال لایا گیا تھا جہاں مناسب علاج نہ ملنے اور ڈاکٹروں کے ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے بچی جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے ہڑتال کے باعث مناسب علاج نہیں کیاجس کی وجہ سے بچی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹرز موجود ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا ایک ٹولا ہے جو کام پر نہیں آیا لیکن ایمرجنسی میں معمول کے مطابق کام ہورہا ہے واضح رہے کہ ایک روزقبل بھی ایک شخص کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث میوہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ بروقت علاج نہ ملنے پر زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ اس حوالے سے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ بچی کو 27 اکتوبر کو ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اسکی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں لیکن ان کا جسم زیادہ جلس چکا تھا جس کے باعث وہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ۔محکمہ صحت پنجاب نے مزید 20ہاﺅس آفیسرز کو ٹریننگ سے برخاستی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے زیادتی کی انتہا کردی ہے اس لئے اب ان کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں جو ڈاکٹرز ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔ مال روڈ پر احتجاج پر یبنگ ڈاکٹرز کے خلاف مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایک مقدمہ میوہسپتال کے ڈائریکٹر ایمر جنسی اور چار پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 290، 291، 188، 16 ایم پی او، 506 و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمات تھانہ پرانی انارکلی، ریس کورس اور گوالمنڈی میں درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے جس کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی اور مجموعی ہلاکتیں دور ہو گئیں جبکہ ادھر مال روڈ بلاک ہونے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

سیف سٹی پراجیکٹ, دھرنوں والوں کیلئے اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھااورگزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران جس محنت سے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اور یہ بات پوری قوم جانتی ہے کہ جس ملک میں منصوبے شروع ہو کر ختم ہونے کا نام نہ لیں وہاں پر آج انتہائی کم عرصے میں پراجیکٹ مکمل ہو رہے ہیں اور اس کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محنت، امانت، دیانت اور شفافیت پر مبنی پالیسی کو جاتا ہے۔ ملک کو دھرنوں کی ضرورت ہے نہ منفی سیاست کی اور یہی وجہ ہے کہ قوم کے اندرنفاق کا بیج بونے کی کوشش کرنے والے بعض سیاسی عناصر اپنی منفی سیاست کے باعث آج تنہا ہو چکے ہیں اورعوام نے اپنے اتحاد کی طاقت سے ان عناصر کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ، اوردھرنا دینے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے اور پاکستان آگے بڑھے گا- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا-وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی عرفان ڈوگراور رکن پنجاب اسمبلی افتخارحسین چھچھر شامل تھے-رکن صوبائی اسمبلی منشاءاللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی زےر صدارت پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کے ہیڈکوارٹر قربان لائنزمےںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےں صوبے مےں امن و امان کی صورتحال کا تفصےلی جائزہ لےاگےاجبکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے پنجاب سےف سٹےز پراجےکٹ پر ہونے والی پےش رفت پر بھی غورکےاگےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا رےاست کی ذمہ داری ہے ۔پنجاب سےف سٹےز پراجےکٹ پرامن ،محفوظ اورخوشحال پنجاب کی جانب اےک انقلابی اقدام ہے اورپنجاب حکومت کے اس اقدام سے صوبہ پنجاب محفوظ ،پرامن اورخوشحال صوبہ بنے گا۔ جدےد ٹےکنالوجی کے استعمال سے جرائم پر قابو پانے مےں بے پناہ مدد ملتی ہے اورپنجاب سےف سٹےز پراجےکٹ جدےد ٹےکنالوجی کے ذرےعے شہرےوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام ہے اورےہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور مےں سےف سٹےز پراجےکٹ کے علاوہ صوبے کے 6بڑے شہروںملتان،راولپنڈی،فےصل آباد، گوجرانوالہ ،بہاولپور اورسرگودھا مےں بھی ےہ منصوبہ شروع کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ امن ہوگاتبھی ترقی اورخوشحالی آئے گی ۔وزےراعلیٰ نے قربان لائنز مےں پنجاب سےف سٹےز اتھارٹی کی عمارت کو جلد مکمل کرنے کی ہداےت دےتے ہوئے کہا کہ سول ورکس کا فوری طورپر تھرڈ پارٹی آڈٹ کراےا جائے۔انہوںنے کہا کہ 12 ارب روپے کے اس منصوبے کو محنت اورعزم کےساتھ آگے بڑھانا ہے اوراس اہم قومی منصوبے کے کاموں مےں تاخےر کسی صورت نہےں ہونی چاہےے۔اجلاس کے دوران جو فےصلے کےے گئے ہےں ان پر من وعن عملدر آمد کراےا جائے ۔مجھے رفتار کے ساتھ معےار بھی چاہےے۔وزےراعلیٰ نے پنجاب پولےس مےں پروکےورمنٹ سےل کے قےام کے اقدام کی منظوری دی اور پروکےورمنٹ سےل کےلئے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرےن کی خدمات لی جائےں گی اس سےل کے ذرےعے پولےس کےلئے مختلف آلات اورمشےنری کی خرےداری کے عمل کو مزےد شفاف اورسہل بنانے مےں مددملے گی۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ منصوبے پر ہونےوالے کام کی باقاعدگی سے مانےٹرنگ جاری رکھی جائے کےونکہ ےہ وہ منصوبہ ہے جس مےں قوم کے 4 ارب روپے بچائے گئے ہےں لہذا معےار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔ بعد ازاںوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کے دوران مسلمانوں کی عظیم جدوجہد سے روشنا س کرانا ہماری قومی ذمہ داری ہے اور گریٹر اقبال پارک کا منصوبہ اس جانب ایک اہم قدم ہے جو تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میںاجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں گریٹر اقبال پارک کے منصوبے کے مختلف امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا جس کیلئے ہمارے آباﺅاجداد نے بھرپور جدوجہد کی اور تحریک پاکستان کے دوران اس عظیم جدوجہد کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کے کارکنان اور قائدین کی جدوجہد کے حوالے سے روشناس کرانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بین الاقوامی کمپنی شیل کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اصادہ ہارنیسوٹ (Mr. Asada Harinsuit) نے ملاقات کی اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے مےں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران ہر شعبے میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیںاور آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے شیل کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے مےں دلچسپی کے اظہار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور تمام منصوبوں میں اس پالیسی کو سوفیصد اپنایا گیا ہے۔ شیل کمپنی کے نائب صدر اصادہ ہارنیسوٹ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں امن و امان کی فضا میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے جس کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع بھی میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیل کمپنی پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان، چیف سیکرٹری، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔