All posts by Daily Khabrain

اسلام آباد بند کرنے کی سازش،باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر ناکام بنا یا:شہباز شریف

لاہور(نیو زڈیسک )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے جمعےت علماءپاکستان کے مرکزی صدر پےر اعجاز ہاشمی نے ملاقات کی،مرکزی جنرل سےکرٹری جمعےت علماءپاکستان اوےس نورانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزےراعلیٰ محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتشار اورہٹ دھرمی کی سےاست نے ملک کوبے پناہ نقصان پہنچاےا ہے اورپاکستان کے 20کروڑ عوام باربار کے احتجاج اورافراتفری کی سےاست سے بےزار ہوچکے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی سازش رےاست پر حملے کے مترادف تھی۔پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنوں سے لاتعلق رہ کر ملک کی ترقی کےخلاف سازش کو ناکام بناےا ہے ۔دھرنوں کے شوقےن عناصر نے قو م کے بچوں کے مستقبل کو داو¿پرلگارکھا تھا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان دہائےوں بعد ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف رواں دواں ہوا ہے اورےہی وجہ ہے کہ عوام کی خوشحالی کے مخالفےن کو ملک وقوم کی ترقی کے سفر پر تکلےف ہورہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ترقےاتی منصوبوں مےں اپنی منفی سےاست کے ذرےعے رکاوٹےں ڈالنے والوں کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہےں ۔رواداری کے جذبات کو فروغ دےنے سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہےں ۔دنےا مےں وہی قومےں زندہ رہتی ہے جو بحرانوں سے نمٹنے کےلئے دانشمندی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔لاک ڈاو¿ن درحقےقت ترقی کے سفر کا لاک ڈاو¿ن تھا جسے عوام نے ناکام بناےا ۔منفی اور انتشار کی سےاست قوموں کی ترقی کے عظےم مقصد کے حصول مےں رکاوٹ بنتی ہے ۔ملک کی خوشحالی کا راستہ روکنے کی ناپاک کوششےںکرنےوالے قوم سے مخلص نہےں ہوسکتے۔انہوںنے کہا کہ چےن نے پاکستان مےں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری کر کے ہماری آئندہ نسلوں پر احسان کےا ہے۔قوموں کی تارےخ مےں اےسے مواقع آتے ہےں جو ان کی تارےخ کا دھارابدل دےتے ہےں ۔چےن کی اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے اللہ تعالیٰ نے اےک موقع فراہم کےا ہے۔وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان بھر مےں ترقےاتی منصوبوں کا جال بچھا دےاگےاہے۔ انہوںنے کہا کہ محنت ،امانت ،دےانت کو شعار بنا کرترقےاتی منصوبے نہاےت شفاف طرےقے سے مکمل کےے جارہے ہےں۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی قےادت ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے عوام کی توقعات اورامےدوں پر پورا اترے گی۔ترقےاتی منصوبوں کی تکمےل سے پوری قوم اورہماری آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا۔جمعےت علماءپاکستان کے مرکزی صدر پےر اعجاز ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک مےں افراتفری کی سےاست کے خلاف ہےں۔امن اورپرسکون فضائ، تےزرفتار ترقی اورمعاشی سرگرمےوں کے فروغ کےلئے ضروری ہے ۔باہمی اتحادا ورےگانگت کی قوت سے ہی ملک وقوم کوفائدہ پہنچے گا ۔

پرویز خٹک کیخلاف قرار داد جمع۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، علی رضاعابدی، سلمان بلوچ اورخالد مقبول صدیقی سمیت دیگرکی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے، ان بیانات سے صوبائیت اوربین الاصوبائی نفرتیں بڑھانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے ملکی سا لمیت اورسیکیورٹی کے خلاف قابل مذمت دھمکیاں دیں، اس لئے ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پرویزخٹک کو وزارت اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

ہیلری کلنٹن جیت گئی تو ریپبلکن ان کے مواخذے کی تحریک چلائیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدارتی الیکشن کے انعقاد سے تین دن پہلے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر ریپبلکن قائدین کی جانب سے عندئیہ دیا جا رہا ہے کہ اگر ہیلری کلنٹن جیت بھی گئیں تو وہ ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع کریں گے ۔ امریکی انتخابی مہم جو کہ اپنی آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، میں امیدواران نے ایک دوسرے پر سیاسی مخالفانہ حملے تیز کر نے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کو بھی باور کروانا شروع کر دیا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں ، سوچ سمجھ کر کریں ۔ریپبلکن پارٹی کے رہنما و سابق مئیر نیویارک سٹی روڈی جولیانی کا کہنا ہے کہ فرض کر لیں کہ ہیلری کلنٹن صدر بن بھی جاتی ہیں تو وہ ایک سال کے اندر اندر ای میل سکینڈل کی تحقیقات کے نتیجے میں مواخذہ کی تحریک کا سامنا کریں گی اور ان پر فردجرم عائد ہو جائے گی ۔
مزیدبراں رائے عامہ کے جائزوں میں الیکشن سے تین دن پہلے تک ہیلری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے جس میں آخری دو ہفتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔اگرچہ امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میںصدارتی الیکشن ہو رہے ہیں لیکن فلوریڈ ا، یوٹا، ایری زونا، اوہائیو، آئیوا، ورجینا، نارتھ کیرولینا اور پنسلوینیا کو فیصلہ کن ریاستیں قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جس امیدوار کی طرف ان ریاستوں کا جھکاو¿ ہوا، اس کا پلڑا بھاری ہو جائیگا اور وہی ہی امریکہ کا آئندہ صدر ہوگا۔

معاوضوں کا تنازعہ….

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بی پی ایل کا جب سے آغاز ہوا ادائیگیوں کے تنازع نے اسے لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اسی وجہ سے ایونٹ میں تعطل بھی آ چکا، اب چوتھے ایڈیشن سے ایک روز قبل پھر معاوضوں کا تنازع کھڑا ہوا جب رنگپور رائیڈرز کے کچھ کھلاڑی معاوضے کی پہلی قسط نہ ملنے پربورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کے پاس چلے گئے۔قواعد وضوابط کے تحت تمام فرنچائزز کے لیے لازم ہے کہ وہ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پلیئرز کو 50 فیصد ادائیگی کردیں، 20 فیصد دوران ایونٹ اور باقی 30 فیصد اختتام کے ایک ماہ کے اندر کرنا ہے، مگر رنگپور کے پلیئرز کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی تک کوئی رقم نہیں ملی، انھوں نے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کے مالک تک سے ناواقف ہیں، انھیں معلوم ہی نہیں کہ رابطہ کس سے کرنا ہے۔واضح رہے کہ یہ ٹیم سہانا گروپ کی ملکیت ہے جس نے ابتدائی 2 ایڈیشنز میں سلہٹ رائلز کے نام سے ٹیم لی ہوئی تھی مگر پلیئرز اور آفیشلز کو ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اسے ڈراپ کردیا گیا، اب وہی مالکان نئے نام سے فرنچائز لے چکے ہیں، پہلے اس ٹیم کا چیئرمین ضیا العالم کو بنایا مگر پھر ہٹا دیا گیا، جس پر انھوں نے بورڈ سے شکایت کی تھی کہ ان سے بڑی رقم لے کر چیئرمین کا عہدہ دیا گیا اور پھر ہٹا دیا۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی(ویب ڈیسک)آئی سی سی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث 3 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد شفیق بھی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں سے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ہے جب کہ پاکستان کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریگ برتھ ویٹ 13 درجے ترقی کے بعد کیرئیر کی بہترین 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پارکنگ فیس وصول کرنے سے روک دیا گیا

سندھ (ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے صوبے کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست کے فیصلے تک پارکنگ فیس وصولی سے روک دیا اور پارکنگ فیس کی وصولی کا نوٹیفیکشن بھی معطل کردیا۔درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ اس سےقبل بھی قرار دے چکی ہے کہ ایگزیکٹو افسر کے پاس فیس وصولی کا اختیار نہیں تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کار پر 200 اور موٹر سائیکل پر 50 روپے پارکنگ فیس وصول کر رہا ہے، عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے 15 پندرہ نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سی بریز پلازہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر کی جانب سے پارکنگ فیس عائد کیے جانے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

شہبازشریف سے جواب طلب

اسلام اآباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف جہانگیر ترین کے 30 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جہانگیرترین کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف نے ان کے موکل جہانگیر ترین پر قرضے معاف کرانے کے جھوٹے الزام لگائے، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ جہانگیر ترین نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر وزیر اعلیٰ کو سیکشن 8 کے تحت نوٹسز بھیجے گئے لیکن ان کی جانب سے معافی نہیں مانگی گئی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 12 نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

جمہوریت بچانی ہے تو شیر کی قربانی دینا ہوگی:بلاول بھٹو زرداری

ڈہرکی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کی پالیسز کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزازاحسن کے بل کے مطابق پاناما پیپرز پر جمہوری احتساب ہونا چاہیے ورنہ جوڈ یشل کمیشن اور حکومت نہیں چل سکے گی ¾نواز شریف نے کبھی بھی کسی اسکینڈل کا جواب قوم کو نہیں دیا ¾جمہوریت بچانی ہے تو شیر کی قربانی دینا ہوگی ¾ سی پیک کی بنیاد میرے والد نے رکھی تھی ¾ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے ¾پاکستان دنیا میں اکیلا ہورہا ہے ¾ تخت رائے ونڈ کی بادشاہت قبول نہیں ¾پاکستان میں مسلمان اور غیر مسلم سب ایک ہیں ¾دیوالی روشنی کی جیت اور اندھیرے کی ہار ہے ¾چچا عمران قوم نے بہت برداشت کرلیا ¾ آپ مائنس ون فارمولے کا مطالبہ کرینگے تو ہم بھی کرینگے ¾ شیخ رشید احمد آپ سے بہتر پارٹی چلا سکتے ہیں ¾ چاچا عمران ذرا لوگوں کو بتائیں کہ انکل پاشا نے آپ کی کتنی مدد کی تھی۔جمعہ کو صوبہ سندھ کے علاقے ڈہرکی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کا جمہوری احتساب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپر چھوٹا اسکینڈل نہیں ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جمہوریت رہنی ہے تو اس کےلئے شیر کی قربانی لازمی ہے، نواز شریف نے پاناما بل پاس نہیں کیا تو سب کو لگ پتہ جائیگا کہ جمہوریت بہترین انتقام کیوں ہے ؟انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے خود کہا تھا کہ احتساب آپ سے شروع ہونا چاہیے اس لیے آپ کو جواب دینا ہوگا، لیکن آپ نے کبھی بھی کسی بھی اسکینڈل پر قوم کو جواب نہیں دیا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ سستی روٹی، یلو کیب، مہران بیس، ماڈل ٹاو¿ن سمیت دیگر اسکینڈل ہو یا دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل پاناما پیپزر ہو آپ نے کبھی بھی جواب نہیں دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر اعتزاز احسن کی اسمبلی میں پاناما لیکس پر پیش کیے گئے بل پاس نہ کیا تو میں آپ کو خبردار کررہا ہوں کہ آپ کی حکومت پھر نہیں چل سکے گی۔انھوں نے کہا کہ اب آپ کو حساب دینا ہوگا، پاناما پیپرز پر جمہوری احتساب ہونا چاہیے ورنہ جوڈ یشل کمیشن اور حکومت نہیں چل سکے گی۔وزیر اعظم نواز شریف کی معاشی پالیسیز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ آپ کی پالیسی نے ملک کو تباہ کردیا ہے، حکومت ناکام ہوچکی ہے اور ملک انتشار کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی ناک کے سواءکچھ نظر نہیں آتا، یہ ملک ہے کاروبار نہیں، یہ عوام ہے بیچنے اور خریدنے کا مال نہیں۔ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسز کی وجہ سے ایک جانب ملک کی عوام غریب سے غریب تر ہوتی جارہی ہے ¾ آپ کی دولت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور صرف ایسا وہ نہیں کہہ رہے بلکہ ان کے چاچا عمران خان کے علاوہ دنیا بھی یہ کہہ رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ساتھیوں میں جب معاشی ناہمواری کی بات کرتا ہوں، اس وقت میرے ذہن میں بھٹو کے معاشی نظریات ہوتے ہیں کہ ملک کی تمام عوام کو برابر کے حقوق ملنا چاہیے۔انھوں نے پھر دہرایا کہ گوادر پورٹ ان کے والد کے دوران حکومت میں چین کو دیا گیا تھا اور یہ سی پیک کے حوالے سے ایک اہم اقدام تھا انہوںنے مطالبہ کیا کہ ان کے والد کے دور حکومت میں ہونے والی اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔حکومت کی جانب سے کچھ صوبوں کے عوام سے تفریق کیے جانے پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملتان میں میڑو بن رہی ہے تاہم راجن پور میں ایک ہسپتال تک نہیں ¾آپ نے کبھی تھر کے بارے میں نہیں سوچا، جو سخت قحط سالی کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ تھر کی عوام کیلئے خرچ کیا جائے گا تاہم آپ نے اس پر ایک ٹکہ بھی خرچ نہیں کیا، آگر آپ ایک علاقے کو دوسروں پر ترجیح دینگے تو اس سے وفاق کمزور ہوگا اور ملک تقسیم ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی سخت ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ بانڈوری پر آئے روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی شہید ہورہے ہیں ¾ عورتیں اور بچون کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں جو ظلم ہورا ہے اس پر آپ عالمی برادری کی حمایت لینے میں ناکام رہے ہیں جبکہ پاکستان عالمی طور پر اکیلا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مودی کی سازش ناکام بنانا چاہتا ہوں، مودی سازش کررہا ہے لیکن حکومت اور وزیراعظم چپ ہیں،اقوام متحدہ کو بتائیں کہ پنجاب کے کھلے میدان میں دراندازی تو ہو ہی نہیں سکتی،میاں صاحب، مودی کی یاری میں ہمیں نہیں پتہ آپ کو کیا فائدہ ملا، آپ کے اس عمل کے بعد مودی جیسا شخص اسلامی ممالک میں جلسہ بھی کرتا ہے۔حیرت ہوتی ہے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو تین سال میں ایک بھی وزیر خارجہ نہیں ملا،ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جارہاہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ کسی مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کی فرصت نہیں، ہر ایک اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے،ان کو صرف اور صرف اپنے اقتدار کا لالچ ہے،عوام تو ان کے ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تخت رائے ونڈ کی بادشاہت قبول نہیں، ہم ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں حکمرانوں کا بھی احتساب ہوسکے، دہشتگردی کے ہر واقعہ کے بعد سب کچھ بھلا کر نئے سانحات کا انتظار کیا جاتا ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے بچوں، بہنوں، ماﺅں اور بہنوں کو مار رہے ہیں، حکومت کیا کر رہی ہے، صرف فوٹو سیشن، صرف مذمت، ایک بیان پھر خاموشی، چند دن کے بعد بھلا دیا جاتا ہے، نہ کوئی انویسٹی گیشن، نہ قوم کو پتہ چلتا ہے کہ اصل دہشت گرد کون تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار اور فنانسر کون تھے، سب بھلا دیا جاتا ہے،دہشت گردی سے لڑنے کی اس حکومت میں نہ اہلیت ہے نہ نیت ہے۔پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہاکہ پاکستان میں مسلمان اور غیر مسلم سب ایک ہیں، دیوالی روشنی کی جیت اور اندھیرے کی ہار ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چاچا عمران بہت ہوچکا، عوام نے بہت برداشت کرلیا، آپ میری زبان نہ کھلوائیں، اگر آپ میرے والد کی بات کرتے ہیں تو آپ کو اکرام اللہ نیازی کا بھی تعارف کرانا ہوگا، اگر آپ مائنس ون کا مطالبہ کرینگے تو ہم بھی مائنس ون کا مطالبہ کریں گے، چاچا عمران ذرا لوگوں کو بتائیں کہ انکل پاشا نے آپ کی کتنی مدد کی تھی، ذرا لوگوں کو بتائیں استاد حمید گل اورآپ نے شہید بینظیر کے خلاف سازش کروائی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری جدو جہد اسلام کے امن کے پیغام کی ہے،ہماری جدوجہد دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنےکی ہے، ہماری جدو جہد غریبوں، بے روزگاروں، عورتوں اور اقلیتوں کیلئے ہے ،میں یہاں آ پ کے ساتھ دیوالی منانا چاہتا تھا دیوالی روشنی کی جیت،اندھیرے کی ہارہے،محبت کی جیت نفرت کی ہار ہے، دیوالی امن کی جیت جرم کی ہار ہے۔ انہوں نے اقلیتی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مودی کو دکھانا اور بتانا چاہتا تھا کہ پاکستان میں مسلمان اورغیر مسلم ہم سب ایک ہیں،یہ ہم سب کا ملک ہے، ہم جناح کے پیرو کار ہیں، ہم پاکستان ہیں،ہم باب الاسلام کے رہنے والے ہیں، ہم لوگوں کو تقسیم نہیں کرتے،ہم امن چاہتے ہیں، جمہوریت چاہتے ہیں،ہم نسل، زبان اور جنس کی بنیاد پر تفریق نہیں کرتے، یہ ہے جناح کا پاکستان،بھٹو کا پاکستان ۔اس سے قبل رحیم یار خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوری احتساب چاہتی ہے لہذا ہم نواز شریف کو بھاگنے کا راستہ نہیں دیں گے اور اپنے 4 مطالبات منوا کررہیں گے لیکن اگر نواز شریف نے ہمارے 4 مطالبات تسلیم نہیں کیے تو پھر انتخابات 2017 میں ہوں گے تاہم مطالبات تسلیم کرلیے جاتے ہیں تو پھر نواز شریف 2018 تک حکومت چلا سکیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ سمیت کراچی، بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں، پیپلزپارٹی از سر نو منظم اور مضبوط ہورہی ہے، انشاءاللہ آئندہ انتخابات کے بعد چاروں صوبوں میں ہماری حکومت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کسان، محنت کش، مزدور، ہاری اور خواتین ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور بے نظیر کے بیٹے کے ساتھ ہیں تو پیپلز پارٹی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہراسکتی۔

شہر قائد میں دہشتگرد پھر متحرک ….متعدد افراد ہلاک

شہر قائد ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ 30 منٹ میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے نماز کے بعد مسجد سے نکلنے والے 3 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے شخص کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ نئی کراچی کے قریب شفیق موڑ پربھی موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حیدری میں بھی 40 سالہ عبدالرحمان کو نامعلوم افرد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔دوسری جانب ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا ہے کہ شفیق موڑ پرفائرنگ سےجاں بحق افراد ہمارے کارکن تھے جن میں سے ایک شخص کی شناخت عثمان حیدری کےنام سے ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ فائرنگ واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جنہیں جلد ہی گرفت میں لایا جائے گا اور ملزموں کے خلاف فوری بروقت ایکشن یقینی بنایا جائے۔ شفیق موڑ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق، لاشوں کو اسپتال مننتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 6 خول بھی ملے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت یعقوب، شاہد اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں افراد مذہبی جماعت کی ریلی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیٹل پاڑا میں پیش آیا جہاں دو افراد کو سروں پر گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔فائرنگ کا تیسرا واقعہ حیدری کے علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے شفیق الرحمان نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب، وزیر اعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

کسی سے ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں :وزیر اعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی عزت کرنے اور کروانے والے لوگ ہیں۔ گالیاں دینے والا، مسلسل جھوٹ بولنے والا اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا آپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا۔مخالفین ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکی ترقی انہیں کھٹک رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا، گالیاں دینے والا اور مسلسل جھوٹ بولنے والا عوام کا لیڈر اور رہنما نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لوگ عزت کرتے ہیں اور عزت چاہتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سڑکیں، بجلی، گیس کی فراہمی اور ترقی، سب کچھ صرف ہماری ذمہ داری ہے؟ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سڑکیں کیوں نہیں بنائیں؟ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے؟ بجلی کا بحران پیدا کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں۔ انھیں علم نہیں ہے کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت لوگ بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کیا دعوے کرتے تھے اور کیا نکلا۔ پاکستانی قوم نے دھرنے والوں کو مسترد کر دیا۔ انھیں آئینے میں اپنا چہرہ نظر آ رہا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر اٹھایا۔ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا۔ ریلوے، پی آئی اے اور دیگر اداروں کو دوبارہ پاو¿ں پر کھڑا کیا۔ پاکستان میں اگر ترقی ہوئی تو صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی۔ بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا بھی 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور ملک کو اندھیروں میں دکھیلنا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ مخالفت کی بجائے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ مخالفین چاہتے ہیں کہ ملک میں بدحالی کا دور شروع ہو جائے۔ لیکن ترقی کا پہیہ روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ہم کسی سے ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں ہیں۔