تازہ تر ین

کسی سے ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں :وزیر اعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی عزت کرنے اور کروانے والے لوگ ہیں۔ گالیاں دینے والا، مسلسل جھوٹ بولنے والا اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا آپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا۔مخالفین ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکی ترقی انہیں کھٹک رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا، گالیاں دینے والا اور مسلسل جھوٹ بولنے والا عوام کا لیڈر اور رہنما نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لوگ عزت کرتے ہیں اور عزت چاہتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سڑکیں، بجلی، گیس کی فراہمی اور ترقی، سب کچھ صرف ہماری ذمہ داری ہے؟ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سڑکیں کیوں نہیں بنائیں؟ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے؟ بجلی کا بحران پیدا کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں۔ انھیں علم نہیں ہے کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت لوگ بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کیا دعوے کرتے تھے اور کیا نکلا۔ پاکستانی قوم نے دھرنے والوں کو مسترد کر دیا۔ انھیں آئینے میں اپنا چہرہ نظر آ رہا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر اٹھایا۔ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا۔ ریلوے، پی آئی اے اور دیگر اداروں کو دوبارہ پاو¿ں پر کھڑا کیا۔ پاکستان میں اگر ترقی ہوئی تو صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی۔ بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا بھی 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور ملک کو اندھیروں میں دکھیلنا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ مخالفت کی بجائے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ مخالفین چاہتے ہیں کہ ملک میں بدحالی کا دور شروع ہو جائے۔ لیکن ترقی کا پہیہ روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ہم کسی سے ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain