All posts by Daily Khabrain

اسلام آباد …. پاک فوج کا میجر قتل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ فور میں فوجی افسر کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اس پراسرار واردات کے حوالے سے بتایا کہ میجر ذیشان سیکٹر آئی ایٹ فور گلی نمبر106 مکان نمبر496 میں موجود تھے جنہیںسینے میں گولی لگی جس سے وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مقتول افسر کی اہلیہ نے دو بیان دیئے ہیں جن میں پہلے انہوں نے کہا کہ ایک شخص گھر کے اندر آیا جس کے بعد دو مزید افراد آگئے تاہم پولیس دو پہلوﺅں پر تفتیش کر رہی ہے۔مریدکے (خصوصی رپورٹ) بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے دن دہاڑے لیڈی ڈاکٹر کے کلینک میں داخل ہو کر اسے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے کے نواحی علاقہ منوں آباد میں 32سالہ ساجدہ نامی لیڈی ڈاکٹر اپنے کلینک میں بیٹھی ہوئی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار تین نوجوان کلینک میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے لیڈی ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس دوران کلینک پر آئے مریضوں میں شدید بھگدڑ مچ گئی اور انہوں نے کلینک سے باہر نکل کر خوف سے بھاگنا شروع کر دیا۔ سٹی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔ پولیس کے مطابق ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ادھر مقتولہ کے خاوند محمد نواز نے بتایا کہ سہگل فارم کے شبیر نامی شخص نے پچاس ہزار روپے بھتہ نہ دینے پر اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ مل کر میری بیوی کو قتل کیا ہے۔ ملزمان ایک ماہ سے ٹیلیفون پر بھتہ دینے کا مطالبہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔
قتل

طوفانی گرد …. بھارت ملوث …. سنسنی خیز انکشافات

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ پاکستان میں دھند کی وجہ بھارت میں جلائی گئی فصلوں کا دھواں ہے ، بھارتی پنجاب میں کسانوں کی جانب سے جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات اور گھاس پھوس نذرِ آتش کرنے سے کثیف دھواں فضا میں جاتا ہے جو سرد موسم میں منجمد ہوکر گاڑھے دھویں یا سموگ کی صورت میں بھارت اور پاکستان پر چھایا رہتا ہے۔سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر اور ڈیٹا پر مشتمل ناسا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھند کی وجہ محض دیوالی کی آتش بازی نہیں بلکہ اس میں زرعی فضلے مثلا چاول کے پھوگ کو لگائی جانے والی آگ بھی شامل ہے۔ اس کی وجہ سے ایک جانب تو معمولات زندگی مثلاً ٹرانسپورٹ اور پروازیں تاخیر کی شکار ہورہی ہیں تو دوسری جانب لوگ سانس اور آنکھوں کے امراض سمیت کئی بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں اور یہ انسانی دماغ کو بھی متاثر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سموگ میں کاربن مونو آکسائیڈ‘ نائٹروجن آکسائیڈ‘ میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر ذرات شامل ہوتے ہیں۔ ناسا کے مطابق بھارتی پنجاب اور دیگر اداروں میں 32 ملین ٹن (30 ارب کلوگرام) سے زائد فصلوں اور دیگر اشیاءکو جلایا گیا ہے جس سے یہ آلودگی پیدا ہوئی ہے۔ ناسا کے مطابق 17 سے 20 اکتوبر تک ہریانہ اور بھارتی پنجاب میں کئی مقامات پر فصلوں کو آگ لگائی گئی تاکہ زمین صاف کرکے اس پر دوسری فصل اگائی جاسکے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خود یہ دھواں دہلی کو بھی متاثر کررہا ہے اور وہاں بھی دھند کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق بھارتی پنجاب میں قائم کوئلے کے بجلی گھر بھی اس دھند کی وجہ سے اور قدرتی طور پر چلنے والی ہواﺅں کے تحت یہ دھند سردیوں میں بڑھتے بڑھتے سندھ پنجاب سرحد کے قریب پہنچنے لگی ہے۔لاہور(عثمان علی)آلودہ دھند کے بعد کیا تیزابی بارش کے خطرات بھی ہیں اس سوال نے نئی بحث کو جنم دیدیا،ماہرین کا کہنا ہے شہر پر چھائی آلودہ دھند میں سلفرڈائی آکسائیڈ،کاربن مونوآکسائید،کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت دیگر گیسیں موجود ہیں جو بارش کے پانی کیساتھ مل کر پانی کی پی ایچ ویلیو کم کر کے اس میں تیزابی خصوصیات پید ا کر سکتی ہیں اور اگر صورتحال مزید ابتر ہوئی تو تیزابی بارش کا امکان موجودہے اگرچہ یہ امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اس کو ردبھی نہیں کیاجاسکتا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر ماحولیات وہیلتھ اینڈسیفٹی ڈاکٹرحسن زاہد کاکہنا تھا کہ تیزابی بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس وقت کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ صورتحال اگر مزید ابتر ہوئی تو اس تھیور ی کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات بھی کیے جانے چاہئیں:ایسی فیکٹریاں جو دھواں چھوڑ رہی ہیں ان کو چند د ن کیلئے بندکر دیاجائے ،ٹوسٹروک رکشوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے اور جہاں جہاں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اس کے ارگرداور شہر کی دیگر سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیا جائے لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر میں دوسرے روزبھی دھند کا راج رہا جس کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے بندکیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ موٹر وے حکام نے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اس دھند کو سموگ یعنی ’گرد آلود دھند‘ کا نام دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کا سلسلہ آئندہ 2 ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر قائم 20 رکنی خصوصی کمیٹی نے سموگ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور مشرقی علاقے موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سموگ کی لپیٹ میں ہیں تاہم سموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابتدائی پلان مرتب کر لیا گیا۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سموگ زیادہ ہونے پر اسکولوں میں چھٹیوں پر غور کریں گے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت متعدد شہروں میں سموگ(دھند) کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے – ریسکیو 1122 اور سرکاری ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کے علاج کے لئے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے – طبی ماہرین نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر کے طو رپر چہرے پر ماسک استعمال کریں اور ہر گھنٹے بعد تازہ پانی سے آنکھوں کو صاف کریں -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تشکیل دی گئی بیس رکنی کمیٹی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات اظہار محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے کمیٹی روم میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا – اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات کیپٹن (ر) سیف ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود اور ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر بھی موجود تھے -سیکرٹری ماحولیات نے بتایا کہ مشرقی پنجاب میں چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کھیت صاف کرنے کےلئے بڑے پیمانے پر آگ لگائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ دھواں اور فضائی آلودگی ہوتی ہے -انہوں نے کہا کہ ہوا کا رخ مشرق سے مغرب کی جانب ہونے کی وجہ سے یہ سموگ پاکستان کے ماحول کو بھی متاثر کرتی ہے -انہوں نے کہا کہ ہر سال نومبر سے فروری کے دوران دھند یا سموگ کا سیزن ہوتا ہے جو دس سے25 دن تک جاری رہتا ہے – انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کے علاقوں امرتسر، انبالہ، دھلی وغیرہ میں بھی سموگ چھائی ہوئی ہے – علاوہ ازیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک چین ، ملائشیا اور انڈونیشیا میں بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے -سیکرٹری ماحولیات نے سیٹلائٹ نقشوں کی مدد سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی -انہوں نے کہا کہ بارش ہو جانے کی صورت میں گرد وغبار اور دھویں کے زرات زمین پر آ جاتے ہیں -ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ دھند کی صورت میں عوام موٹر وے اور شاہراہوں پر سفر سے اجتناب کریں اور رات میں حد نظر کم ہونے کی صورت میں بھی گاڑی کی تمام لائٹس آن کریں اور سڑک کے درمیان کھڑے ہونے سے اجتناب کریں تاکہ حادثات نہ ہوں – انہوں نے کہا کہ حکومت نے فصل کاٹنے کے بعد ’مڈ جلانے اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے ناک ، کان ، گلہ اور نظام تنفس متاثرہوتے ہیں اور آنکھوں میں جلن یا خارش ہو سکتی ہے -انہوں نے کہا کہ بچے اور ضعیف العمر افراد اس صورتحال سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں لہذا سیگریٹ نوشی کرنے والے حضرات ، دمہ یا سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد دھند میں نکلنے سے پرہیز کریں اور بھاپ لیں- ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ 20 – رکنی کمیٹی نے شارٹ ٹرم ، میڈیم ٹرم او رلانگ ٹرم حل کے لئے تجاویز دی ہیں – انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والا دھواں بھی ماحول پر اثرات چھوڑتا ہے – انہوں نے کہا کہ ابھی سکولوں میں سموگ کی وجہ سے چھٹیاں کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس تجویز پر غور کیا جا سکتا ہے۔لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سموگ کے شہر میں پھیلنے سے مختلف ہسپتالوں میں آنکھوں ، الرجی سمیت دیگر امراض کے مریضوں کا رش بڑھ گیا ،فضائی آلودگی اور گرد و غبار کا راج دوسرے روز بھی شہر میں جاری رہا جس سے آنکھوں میں جلن اور سوزش کی شکایت عام ہو گئی بچے بڑے سب ہی متاثرہونے لگے ہیں۔آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا ماہرین امراض چشم کہتے ہیں آنکھ کا سرخ ہونا ، سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں دوسرے روز سے گردوغبار کے بادل چھائے رہے جس کے باعث آنکھوں کی الرجی کے مسائل سامنے آ رہے ہیں ماہرین کے مطابق موٹر سائیکل سوار عینک کا استعمال کریں۔ شہری گرد سے بچانے کیلئے پانی سے آنکھوں کو بار بار صاف کریںایک طرف تو حد نگاہ کم ہوگئی ہے اور دوسرے جانب گرد سے آنکھوں کے امراض کی شرح بڑھ گئی ہے۔ گرد کے ذرات سے آنکھوں کا سرخ ہونا۔ سوزش اور خارش سمیت آنکھ سے پانی بہنا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس پر فوری ماہر امراض چشم سے رجوع کرنا چاہئے۔ ماہرین امراض آشوب چشم کہتے ہیں کہ آنکھوں کے امراض کی شرح گرد کے بادل چھانے سے بڑھ گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کہتے ہیں یہ حالت ابھی مزید چند روز برقرار رہے گی جس دوران درجہ حرارت اور بھی کم ہوگا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے خفاظتی اقدامات بیمار دمے کے مریض بزگ باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور بچوں کو بھی کم سے کم کھلے موسم میں نکالنا چاہیے سموگ سے آنکھوں میں جلن اور پانی نکل سکتاہے آنکھوں میں بار بار پانی کے چھینٹے ماریں اور خفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے منہ پر ماسک اور سفید سیشوں والی عینک کا استعمال کریں ۔ماسک اور چشموں کی خرید وفروخت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، شہریوں کی جانب سے فضاءمیں موجود کثافتوں کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں ۔ فضا میں موجود کثافتوں سے بچنے کیلئے شہریوں نے ماسک اور چشمے خرید نے شروع کر دئیے ہیں جس سے ان کی خریدوفروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، حافظ آباد، سکھیکی، نوشہرہ، فیصل آباد، ملتان (نمائندگان خبریں) پنجاب بھر میں 610 ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 757 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 231 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات کے دوران 20 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں 286 ڈرائیور، 16کم عمر ڈرائیور، 371 مسافر اور 100 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 113 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 103 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 59 حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 33 حادثات میں 32 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کے کل 757 متاثرین میں 637 مرد اور 120 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 86 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 478 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 193 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔بیشتر واقعات میں 463 موٹر سائیکلز، 97 آٹو رکشے، 67 موٹر کاریں، 35 مسافر بسیں، 29 ٹرک اور 93 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔ نوشہرہ مصری بانڈہ کے رہائشی افراد کاراو¿نڈ لاہورجانے والے تین مزدہ گاڑیوں کا موٹر وے حافظ آباد کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 71 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بارہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ 32 معمولی زخمیوں کو علاج معالجہ کے بعد فارغ کردیا جبکہ 39 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں‘ حادثہ شدید دھند اور سموگ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ سے تبلیغی حضرات جو راﺅنڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کےلئے راﺅنڈ لاہور جارہے تھے کہ حافظ آباد موٹر وے پر شدید دھند کے باعث سیمنٹ سے بھرے ٹرالے سے مزدہ گاڑی ٹکرا گئی جب چار مذید گاڑیاں بھی ٹکرا گئی جس میں تین مزدہ ٹرکوں کا تعلق مصری بانڈہ نوشہرہ سے تھا۔ جس میں94 سے زائد افراد سوار تھے ۔ چار افراد کو معمولی خراش تک نہیں آئی جبکہ 71 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خوشنود ولد فروش خان، طاہرخان ولد افسرخان، حامد الحق ولد شریف خان، چمن کاکا، میاں مظاہر شاہ ، منور خان پوتاشریف خان ، عامر، صفدر خان ، میراوس، مولانا کفایت الحق ولد مولانا عبدالصمد،مختیار، زرتاج محمدخان، نیک آمان اللہ، فقیراللہ، عطاءاللہ، مجاہد، احمد، مراد اور ارشاد جان ساکنان مصری جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 32 کو علاج کے بعد فارغ کردیاگیا۔ جبکہ 39 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 12 کی حالت تشویشناک ہے حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہلاک او ر زخمیوں کونکالنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔زخمی ہونے والے افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے۔ موٹروے پر 7 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ¾ زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کردیاگیا ¾ 2 کی حالت تشویشناک ¾ جاں بحق ہونے والے بعض افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

چائے والا کے بعد ترکاری والی ٹویٹر پر دونوں کی شادی کی تجویز

کھٹمنڈو (خصوصی رپورٹ) پاکستانی چائے والے ارشد خان کے بعد اب نیپالی کی ایک سبزی والی نے بھی ٹویٹر ٹرینڈ میں جگہ بنالی ہے، ایک علاقائی بازار میں سبزی فروخت کرنے والی اس لڑکی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، بی بی سی نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ سبیہ ساچی پوہان ہینڈل سے سبیہ ساچی پوان نے لکھا جب خوبصورتی اور کڑی محنت کو ملایا جائے تو نتیجہ نکلتا ہے۔ نیپال کی ترکاری والی سوشل میڈیا فیم زندہ باد۔ روی نیپ ہینڈل سے روی نے لکھا نیپال کی ترکاری والی نے اپنے شکل و صورت سے انٹرنیٹ پر قبضہ کر لیا، کچھ لوگوں نے تو ترکاری والی اور چائے والے کی شادی کی تجویز بھی دے ڈالی۔

چینی اور بھارتی فوج آمنے سامنے….

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) لداخ کے علاقہ میں چینی اور بھارتی افواج نہر کی کھدائی کے مسئلہ پر آمنے سامنے آ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج نے لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے نہر کی کھدائی کا عمل رکوا دیا ہے۔ بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق مقامی حکومت علاقے میں آبپاشی کیلئے نہر کھود رہی تھی جو لیہ سے 250کلومیٹر مشرق میں ڈیمچوک کے علاقہ میں ایک گاﺅں کو گرم پانی کے چشمہ سے سیراب کرنے کیلئے ہے۔ حکام کے مطابق 55چینی فوجیوں نے موقع پر پہنچ کر جارحانہ انداز میں کام کو رکوا دیا۔ اس پر بھارتی فوج اور انڈونیشین بارڈر فورس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور چینی فوجیوں کی کارروائی کو روک دیا۔ چینی فوج نے ایل اے سی پار مورچے سنبھالے ہوئے ہیں۔ چینی فوج کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں ہر دو جانب سے کسی قسم کا کام کرنے سے قبل اجازت لینا ضروری ہے‘ اس لئے کام کو فوری روکا جائے۔ بھارت کا مو¿قف ہے کہ معاہدہ کے مطابق اجازت صرف دفاعی مقاصد کیلئے تعمیرات کرنے کی صورت میں ضروری ہوتی ہے۔ دونوں ملکوں نے اپنے اپنے بینرز ہٹا لئے ہیں اور پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ بھارتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فوج اور انڈونیشین بارڈر فورس چینی فوج کو ایک انچ بھی آگے نہیں آنے دے گی جبکہ پیپلز لبریشن آرمی کا سخت مو¿قف ہے کہ یہ علاقہ چین کا ہے۔ اس قسم کا واقعہ 2014ءمیں بھی ہوا تھا جب بھارت نے مسز گاسکیم کے تحت نیلنگ نلا کینال کھودی تھی اور معاملہ کشیدگی کا باعث بنا تھا۔ نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت نے اروناچل پردیش کی سرحدی پٹی میں اپنی فضائیہ کا سی 17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ طیارہ کامیابی سے لینڈ کروا کر چین کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ سی 17 گلوب ماسٹر کو میچوکا ایڈولینڈنگ گراﺅنڈ (اے ایل جی) میں اتارا گیا جس کا مقصد چینی سرحد کے ساتھ کسی بھی خطرے کے پیش نظر بھارتی ردعمل اور فوری جواب دینا ہے ۔ اے ایل جی انٹرنیشنل بارڈر سے ملحقہ فضائی پٹیاں ہیں جن کا دفاع میں اہم کردار ہے۔ بھارت کے یہاں ٹرانسپورٹ طیارہ لینڈ کرانے سے اس کی اس علاقہ میں ہنگامی طور پر فوج اتارنے ہتھیاروں اور راشن کی سپلائی برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ میچوکا اے ایل جی چینی سرحد سے صرف 29 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 1962ءکی بھارت، چین جنگ میں اس علاقہ کو خاص دفای حیثیت حاصل ہوئی تھی۔ میچو کا قصبہ کا چالیس کلومیٹر دور ایشیاءکمے دونوں بڑے ممالک کے درمیان متنازعہ علاقہ بھی موجود ہے، سی 17 فی الوقت سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے۔ اس کے بعد اے این 32 ہے جو پچاس فوجیوں کو لے جانے کی صلاحیت کا حامل طیارہ ہے۔ قبل ازیں بھارت نے دولت پور اے ایل جی میں سی 130 جے سپرہرکولیس طیارہ کو اگست 2013 میں لینڈ کرایا تھا۔

دھواں ہی دھواں, 610گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اسلام آباد، راولپنڈی، حافظ آباد، سکھیکی، نوشہرہ، فیصل آباد، ملتان (نمائندگان خبریں) پنجاب بھر میں 610 ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 757 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 231 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات کے دوران 20 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں 286 ڈرائیور، 16کم عمر ڈرائیور، 371 مسافر اور 100 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 113 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 103 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 59 حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 33 حادثات میں 32 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کے کل 757 متاثرین میں 637 مرد اور 120 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 86 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 478 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 193 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔بیشتر واقعات میں 463 موٹر سائیکلز، 97 آٹو رکشے، 67 موٹر کاریں، 35 مسافر بسیں، 29 ٹرک اور 93 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔ نوشہرہ مصری بانڈہ کے رہائشی افراد کاراو¿نڈ لاہورجانے والے تین مزدہ گاڑیوں کا موٹر وے حافظ آباد کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 71 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بارہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ 32 معمولی زخمیوں کو علاج معالجہ کے بعد فارغ کردیا جبکہ 39 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں‘ حادثہ شدید دھند اور سموگ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ سے تبلیغی حضرات جو راﺅنڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کےلئے راﺅنڈ لاہور جارہے تھے کہ حافظ آباد موٹر وے پر شدید دھند کے باعث سیمنٹ سے بھرے ٹرالے سے مزدہ گاڑی ٹکرا گئی جب چار مذید گاڑیاں بھی ٹکرا گئی جس میں تین مزدہ ٹرکوں کا تعلق مصری بانڈہ نوشہرہ سے تھا۔ جس میں94 سے زائد افراد سوار تھے ۔ چار افراد کو معمولی خراش تک نہیں آئی جبکہ 71 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خوشنود ولد فروش خان، طاہرخان ولد افسرخان، حامد الحق ولد شریف خان، چمن کاکا، میاں مظاہر شاہ ، منور خان پوتاشریف خان ، عامر، صفدر خان ، میراوس، مولانا کفایت الحق ولد مولانا عبدالصمد،مختیار، زرتاج محمدخان، نیک آمان اللہ، فقیراللہ، عطاءاللہ، مجاہد، احمد، مراد اور ارشاد جان ساکنان مصری جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 32 کو علاج کے بعد فارغ کردیاگیا۔ جبکہ 39 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 12 کی حالت تشویشناک ہے حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہلاک او ر زخمیوں کونکالنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔زخمی ہونے والے افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے۔ موٹروے پر 7 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ¾ زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کردیاگیا ¾ 2 کی حالت تشویشناک ¾ جاں بحق ہونے والے بعض افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

آرمی چیف سے شیر دل مشقوں میں میڈل جیتنے والی ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاندار کارکردگی دکھانے اور قومی پرچم سربلند کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔کیمبرین پٹرول مشقیں 14 سے 23 اکتوبر تک برطانیہ میں منعقد ہوئیںجن میں دنیا کے 122 ملکوں کی افواج نے حصہ لیا۔رواں سال پاک فوج کے کور اول، 37 ویں ڈویڑن پنجاب 59 کے جوانوں نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پٹرول ایکسرسائز میں پاک فوج کی نمائندگی کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مشقوں میں تیسری مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا۔

وزیراعظم احتساب کیلئے تیار ہیں تو مزید وقت کیوں مانگا؟

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنے کی کوئی اخلاقی قوت نہیں رہ گئی،وزیر اعظم اگر احتساب کے لیے تیار ہیں تو حکومت کی طرف سے مزید کیوں وقت مانگا گیا،ہم نے قوم کو تنگ نہیں کیا بلکہ آپ نے کیا ہوا ہے، آپ نے ڈنڈے مارے ہیں،سپریم کورٹ میں آ کر مجھے خوشی ہوئی، ہمارے لوگ جذباتی تھے وہ لاک ڈا¶ن چاہتے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی،شیخ رشید ،جہانگیر ترین ،اعجاز چوہدری اور نعیم الحق کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 مہینے سے پانامہ لیکس کی بات ہو رہی ہے حکومت کی طرف سے مزید وقت مانگا گیا۔ ابھی تک 3 بچوں کا جواب دینا باقی ہے جو نہیں دیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ بچوں کے بیانات بھی آج جمع کرائے جائیں صرف نوازشریف نے اپنا بیان جمع کرایا۔ اصل مسئلہ ہی نوازشریف کے بچوں کا ہے۔ نوازشریف کے بچوں کا بیان آتا تو اس سے نوازشریف سے تعلق جڑنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر کہا کہ میں احتساب کے لئے تیار ہوں تو پھر تاخیری حربے کیوں استعمال ہو رہے ہیں جبکہ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم قابل سماعت ہونے کو چیلنج نہیں کریں گے لیکن اٹارنی جنرل کے ذریعے کہا گیا کہ ہم درخواست کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج کرتے ہیں۔ اٹارنی جنرل سے پوچھتا ہوں کہ آپ نواز خاندان کے ملازم ہیں، آپ کیسے یہ بات کہہ سکتے ہیں۔ ہم اس پر سخت اعتراض کریں گے۔ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ درخواست قابل سماعت ہے۔ میں پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اللہ نے ہمارے شکرانے کو قبول کیا۔ یہ لوگ ابھی تک تیار نہیں ہیں کیوں بھاگ رہے ہیں، ہم نے قوم کو تنگ نہیں کیا بلکہ آپ نے کیا ہوا ہے، آپ نے ڈنڈے مارے ہیں، ہم تو احتساب مانگ رہے تھے، دنیا کا آپ کا انکشاف ہوا۔ دنیا بھر میں نوازشریف کی تصاویر آئیں۔ حکومت کی طرف سے جمع کروائے گئے دستاویزات 99 فیصد من کھڑت ہیں۔ اسی لئے میں کہتا تھا کہ نوازشریف استعفیٰ دے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آ کر مجھے خوشی ہوئی۔ ہمارے لوگ جذباتی تھے وہ لاک ڈا¶ن چاہتے تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ ملک میں بڑا بحران وزیراعظم کی کرپشن ہے اور وہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کوریا، گوئٹامالے میں بھی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف لوگ نکلے لیکن ان پر کسی نے لاٹھی چارج نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پختون خوا کے وزیراعلیٰ کے ساتھ جو آپ نے کیا کیا آپ کو پتہ ہے کہ اس سے کتنی نفرت پھیلی ہے۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ میرے گھر آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑے سے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو صحت، تعلیم اور دوسری بنیادی سہولیات مہیا نہیں کی جا سکتیں۔ کسی بھی جمہوری ملک میں اگر کرپشن کا کیس وزیراعظم پر شروع ہو تو وہ اقتدار میں نہیں رہتا۔ وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے نہ کہ طاقت سے۔ اب نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنے کی کوئی اخلاقی قوت نہیں رہ گئی۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ٹی او آرز کے حوالے سے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں اور ہماری ٹی او آرز اسی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جس پر متحدہ اپوزیشن متفق ہوئی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں دو خواجگان خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سے کہتا ہوں کہ آپ کے پاس اہم وزارتوں کے قلمدان ہیں آپ روزانہ عدالتوں میں آتے ہیں۔ آپ اپنی وزارتوں پر بھی توجہ دیں۔ کراچی میں ٹرینوں کا خوفناک تصادم ہوا جس میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں ¾اٹارنی جنرل ایک خاندان کا مقدمہ کیوں لڑ رہے ہیں ¾ اٹارنی جنرل پر اعتراض اٹھائینگے ¾ سات ماہ سے پاناما کی بات ہورہی ہے ¾ نوازشریف کی جانب سے مزید ٹائم مانگا جارہا ہے ¾ نواز شریف کیوں بھاگ رہے ہیں ؟ ۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سات ماہ سے پانا ما کی بات ہورہی ہے اور آج مزید ٹائم مانگا جارہا ہے ¾ عدالت نے نواز شریف کے بچوں سے جواب مانگا تھا نواز شریف کا جواب آگیا ہے اصل ایشو بچوں کا ہے بچوں کا جواب آنا تھا انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا ہے احتساب کےلئے تیار ہیں مگر آج وہ کیوںبھاگ رہے ہیں عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کے درباریوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں عدالتی کارروائی پر سوال نہیں اٹھائیں گے تاہم اٹارنی جنرل نے دائرہ کار پر اعتراض کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عمران خان نے کہاکہ اٹارنی جنرل بتائیں آپ نواز شریف کے خاندان کے ملازم ہیں ¾ آپ پاکستان کے عوام ٹیکس سے پیسے لے رہے ہیں اٹارنی جنرل ہمارے پیسے پر کام کرتا ہے تو پھر وہ کیوں ایک خاندان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ہم اٹارنی جنرل پر اعتراض اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔ ہم نے نہیں حکومت نے قوم کو پریشان کیا ہے۔ کیس چلے گا تو معلوم ہوگا کہ ہم انتشار پھیلا رہے تھے یا نہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ جو ٹی اور آرز اپوزیشن کے ہیں اسی پر میرا احتساب بھی کیا جائے،پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، میرے سمیت پارٹی کے ہربندے کا احتساب کیا جائے۔ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قبول کیا تھا، آج تک کسی پاور میں نہیں آیا تو کرپشن کیسے کرسکتا ہوں، جو ٹی اور آرز اپوزیشن کے ہیں اسی پر میرا احتساب بھی کیا جائے، پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، آف شور کا معاملہ صرف پاکستان کا نہیں ہے دنیا بھر کے ممالک کے حکمرانوں کے نام آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عدالت میں نیب کا بھی ٹرائل ہے، میر ا سب کچھ ڈکلیئر اور میرے نام پر ہے، حکومت جواب دینے کے بجائے الزامات لگا رہی ہے، نواز شریف کے نہیں سپریم کورٹ کے ٹی او آرز مانیں گے،مریم نواز کو نواز شریف کے زیر کفالت ثابت کرنا ہوگا، میں چاہتا ہوں میری قوم آزاد ہوں، نوازشریف نے ظلم کیا ہے، میری بہنوں کو میرے گھر نہیں آنے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا ہم کمی ہیں؟ کیا ہم نواز شریف کے غلام ہیں؟ ان لوگوں نے ثبوت یا کاغذات بھی تبدیل کیے تو پکڑے جائیں گے، پانامہ لیکس بہت بڑا سکینڈل ہے اس کو کبھی نہیں بھولیں گے، میری پارٹی سے کسی کا احتساب کرلیں کوئی اعتراض نہیں ہے، نواز شریف کی پوری فیملی کے بیانات میں تضاد ہے۔

اہم شخصیت کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے لاہور مےں تعےنات امرےکی قونصل جنرل ےوری فےڈ کےو (Mr.Yuriy Fedkiw)نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے امریکی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور معاشی پالیسیوں کی بنا پر آج پاکستان کا شمار دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہو رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ توانائی سمیت مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان،عوام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں لازوال قربانےاں دی ہےں ۔ انہو ںنے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے دنوں مےں پاک امرےکہ تعلقات کو مزےد فروغ حاصل ہوگااوران مےںمزےد بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت 10 ہزار سے زائد اضافی کمروں کی تعمیر کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے جس کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر سے کیا جائے گا۔ پروگرام پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا اور اس پروگرام سے طلبا و طالبات کو مزید بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی اور وہ بہترین تعلیمی ماحول میں زیادہ دلجمعی سے حصول تعلیم کی طرف راغب ہوں گے۔ ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پروگرام کے مختلف امو رپر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اضافی کمروں کے ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مستقبل قوم کے نونہالوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور انہیں جدید علوم سے آراستہ کرنے سے جڑا ہے اور اسی مقصد کیلئے حکومت پنجاب صوبے میں تعلیمی پروگرام کی بہتری کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ قوم کے وسائل قوم کے نونہالوں پر صرف کرنے کی شاندارمثال ہے اور یہ پروگرام بھی شفافیت اور معیار کے اعتبار سے دیگر منصوبو ںکی طرح اپنی مثال آپ ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کیلئے ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اس پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے اضافی کمروں کے معیار اور کام کے رفتار کی مانیٹرنگ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں جہاں اضافی کمرے تعمیر کئے جائیں گے وہاں عدم دستیاب سہولتوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعےت اہل حدےث پاکستان کے سربراہ سےنےٹر پروفےسر ساجد مےر نے ملاقات کی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور اورملکی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا-وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی افراتفری پھیلانے سے نہیں بلکہ عوام کی خلوص نیت سے خدمت کرنے سے ملتی ہے – ملک کی ترقی،استحکام اور قومی مفادات کو ہر حال میں ذاتی مفادات پر ترجیح دینی چاہیے -عوام نے دھرنا گروپ سے لا تعلق ہو کر مسترد شدہ عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے -انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے -چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے -سی پیک پر تیزرفتاری سے عملدرآمد سے دوست خوش اور عوام کی ترقی کے مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے – منفی سیاست کے علمبردار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے- ملک کے روشن مستقبل کی نوید سی پیک کو نقصان پہنچانا کسی طور پر عوام کی خیر خواہی نہیں – پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں اجتماعی سوچ کے ساتھ اسے آگے لیکر جانا ہے -انہوںنے کہا کہ مشترکہ بصیرت سے کئے جانےوالے اجتماعی فیصلوںکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں-سیاسی و عسکری قیادت اور عوام نے ملکر دہشت گردی کے ناسور کو نکیل ڈال دی ہے-انہوںنے کہا کہ معاشرے میں اخوت ،بھائی چارے ، تحمل اور رواداری کے جذبات کو فروغ دےنے کی ضرورت ہے-پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے سیاسی قوتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے-انہوںنے کہا کہ انتشار کی سیاست پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کےلئے زہر قاتل ہے- 2014ءکے بلا جواز دھرنوں سے قومی معیشت کو بڑا دھچکا لگاتھا-ذاتی مفادات کی خاطر قومی معیشت کو نقصان پہنچانا 20 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم ہے- احتجاجی عناصر کے غیر جمہوری رویوں سے سی پیک کے منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہوئے- انہوںنے کہا کہ باشعور عوام جان چکے ہیں کہ افراتفری کی سیاست کرنےوالے ملک مےں اندھےروں کا راج چاہتے ہیں ۔ حافظ عبدالکریم اور امیر بیت المال سلمان منگلا بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مختلف مقامات پر سموگ کی بنا پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میںٹرین کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے موٹروے،پنڈی بھٹیاں پر سکھےکی انٹرچےنج کے قرےب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشر یف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں آئی جی پنجاب بھی شر یک ہوئے،اس ملاقات میں تحر یک انصا ف کے احتجاج کے موقعہ پر پو لیس کی کار کردگی کی بھی تعریف کی گئی جبکہ وزیر اعلی شہبا زشر یف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،پانامہ لیکس کیس سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

ڈونلڈٹرمپ امریکا اور دنیا کے لیے خطرہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے تمام ڈیموکریٹ جماعت کے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور متنبہ کیا کہ امریکا اور دنیا کی قسمت داو¿ پر ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اوباما نے یہ بات جنوبی کیرولائنا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے رپبلیکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ وہ جدوجہد کے بعد حاصل کی گئی سول لبرٹی، امریکا اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔اوباما نے کہا کہ امریکا کی قسمت کی ذمہ داری آپ لوگوں کے کندھوں پر ہے۔ دنیا کی قسمت لڑکھڑا رہی ہے اور آپ لوگ ہی ہیں جو اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ اس سہارا دیا جائے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر اوباما کو ہلیری کلنٹن کی مہم چلانا بند کرنا چاہیے اور ملک کو چلانے پر توجہ دیں۔ ٹرمپ نے کہا اصل بات یہ ہے کہ کوئی بھی اوباما کے مزید چار سال نہیں چاہتا۔
باقی صفحہ13بقیہ نمبر

ایرج فاطمہ کی شوبز میں واپسی افواہوں نے دم توڑ دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ایرج فاطمہ شوبز میں دوبارہ واپس آگئی ہے جس کے بعد ان کے بارے میں پھیلائی گئی افواہوں نے دم توڑ دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرج فاطمہ چندماہ پہلے نجی دورے پر بیرون ملک گئی تھیں جس کے باعث ان کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے شوبز چھوڑ دیا ہے لیکن اب وہ دوبارہ باقاعدگی سے کام کررہی ہیں۔ ان دنوں ان کی تین سیریلز کی ریکارڈنگ جاری ہے جبکہ نجی ٹی وی سے ان کا ایک ڈرامہ”آپ کے لئے“آن ایئر ہے جس میں فیصل قریشی،ثمینہ پیرزادہ اور غنا علی سمیت دیگر فنکار بھی کام کررہے ہیں۔ ایرج فاطمہ اس ڈرامے میںفیصل قریشی کی بیوی کا کردار کررہی ہیں۔