تازہ تر ین

دھواں ہی دھواں, 610گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اسلام آباد، راولپنڈی، حافظ آباد، سکھیکی، نوشہرہ، فیصل آباد، ملتان (نمائندگان خبریں) پنجاب بھر میں 610 ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 757 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 231 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات کے دوران 20 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں 286 ڈرائیور، 16کم عمر ڈرائیور، 371 مسافر اور 100 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 113 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 103 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 59 حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 33 حادثات میں 32 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کے کل 757 متاثرین میں 637 مرد اور 120 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 86 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 478 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 193 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔بیشتر واقعات میں 463 موٹر سائیکلز، 97 آٹو رکشے، 67 موٹر کاریں، 35 مسافر بسیں، 29 ٹرک اور 93 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔ نوشہرہ مصری بانڈہ کے رہائشی افراد کاراو¿نڈ لاہورجانے والے تین مزدہ گاڑیوں کا موٹر وے حافظ آباد کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 71 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بارہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ 32 معمولی زخمیوں کو علاج معالجہ کے بعد فارغ کردیا جبکہ 39 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں‘ حادثہ شدید دھند اور سموگ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ سے تبلیغی حضرات جو راﺅنڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کےلئے راﺅنڈ لاہور جارہے تھے کہ حافظ آباد موٹر وے پر شدید دھند کے باعث سیمنٹ سے بھرے ٹرالے سے مزدہ گاڑی ٹکرا گئی جب چار مذید گاڑیاں بھی ٹکرا گئی جس میں تین مزدہ ٹرکوں کا تعلق مصری بانڈہ نوشہرہ سے تھا۔ جس میں94 سے زائد افراد سوار تھے ۔ چار افراد کو معمولی خراش تک نہیں آئی جبکہ 71 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خوشنود ولد فروش خان، طاہرخان ولد افسرخان، حامد الحق ولد شریف خان، چمن کاکا، میاں مظاہر شاہ ، منور خان پوتاشریف خان ، عامر، صفدر خان ، میراوس، مولانا کفایت الحق ولد مولانا عبدالصمد،مختیار، زرتاج محمدخان، نیک آمان اللہ، فقیراللہ، عطاءاللہ، مجاہد، احمد، مراد اور ارشاد جان ساکنان مصری جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 32 کو علاج کے بعد فارغ کردیاگیا۔ جبکہ 39 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 12 کی حالت تشویشناک ہے حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہلاک او ر زخمیوں کونکالنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔زخمی ہونے والے افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے۔ موٹروے پر 7 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ¾ زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کردیاگیا ¾ 2 کی حالت تشویشناک ¾ جاں بحق ہونے والے بعض افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain