All posts by Daily Khabrain

مصباح کے امریکی ٹی وی سیریز میں بھی چرچے

نیویارک (آئی این پی) پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے چرچے امریکی ٹی وی سیریز تک پہنچ گئے۔امریکی ٹی وی چینل کی سیریز نیوز روم کے ایک سین میں اٹلانٹس کیبل نیوز کے پروڈیوسر جیری دنتانا ایک ٹویٹ پڑھتے ہوئے مصباح الحق کے نام پر چونکتے ہیں اور تفصیلات جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ مصباح الحق ایک کرکٹر ہیں۔ نیوز روم امریکی ٹیلی ویڑن پر نشر ہونیوالی ایک ڈرامہ سیریز ہے آرون سورکن کی تخلیق میں سیاست کو موضوع بنایا گیا ڈرامے کے تصوراتی ٹی وی چینل اے سی این میں دکھا گیا ہے۔ کہ ایک ٹی وی اینکر ول مک آوائے (جیف ڈینیئلز) اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک نیوز شو کرتے ہیں جس میں وہ کارپورٹ اور تجارتی معاملات میں حائل رکاوٹوں اور آپسی جھگڑوں کو زیر بحث لایا جاتا ہے

پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1سے ٹھکانے لگا دیا

جوہربارو(نیوزایجنسیاں) چھٹے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو4-1سے ہراکردوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔جاپان نے دفاعی چیمپئن برطانیہ کو2-1سے اپ سیٹ شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 9-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل دوڑ سے باہر کر دیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میںپاکستان نے ملائیشیا کیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اورمیزبان سائیڈکو سنبھلنے کاموقع نہیں دیا۔اورابتداءمیں 2گول کرکے 2-0کی برتری حاصل کی۔وقفے پرپاکستان کو3-1کی سبقت حاصل تھی۔ جاپان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن برطانیہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-1 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی سمیٹی، نیوزی لینڈ کی ٹیم متواتر تین شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کو اس سے قبل پاکستان اور جاپان کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز میںرونالڈو، میسی نمبرون

میڈرڈ( آن لائن ) فٹبال کی دنیا میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کمائی میں بھی ٹاپ پر ہیں۔ ریال میڈرڈ کلب کے کرسٹیانو رونالڈو 3 لاکھ 65 ہزار پاو¿نڈ ہفتہ کماتے ہیں۔ بارسلونا کلب کے لیونل میسی کی ہفتہ وار کمائی بھی 3 لاکھ 65 ہزار پاو¿نڈ ہے۔ ریال میڈرڈ سے 6 سالہ معاہدے کی توسیع کے باوجود گیرتھ بیل کی آمدن کم ہوئی جو 3 لاکھ 46 ہزار تک پہنچے۔ نیمار چھٹے جبکہ وین رونی ساتویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں سب سے آخر پر مانچسٹر سٹی کے یایا ٹور ہیں جن کی ہفتہ وار آمدن دو لاکھ چالیس ہزار پاو¿نڈ بتائی گئی ہے۔

علامہ اقبال ”ڈے“, اہم نوٹیفیکیشن جاری, عوام خوشی سے سرشار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش یعنی 9 نومبرکی سرکاری چھٹی بحال کردی اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کردی تھی جس پر وکلا تنظیموں نے بھی احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔ قومی عام تعطیل کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اب 9 نومبر بدھ کو چھٹی ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے” تحریک انصاف “کو بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (خبریں رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے 3 رکنی فل بنچ کے روبرو ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے صوبہ بھر میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کا ریکارڈ پیش کر دیا اور تحریری طور پر بتایا کہ پنجاب بھر سے 847 کارکنوں کو نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کر کے نظر بندیاں عمل میں لائی گئی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 86 مقدمات درج کر کے 293 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ لاہور سے نظر بند افراد کی تعداد 147 ہے۔ عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے بیان دیا کہ نظر بند 847 افراد کی نظر بندیوں کے آرڈر واپس لے لئے گئے ہیں۔ ان کو رہا کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایف آئی آر میں ملوث افراد متعلقہ عدالتوں سے ضمانتیں کروائیں عدالت نے نظر بندیوں کے خلاف پٹیشن موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ جبکہ مقدمات میں ملوث ضمانتوں کے لئے متعلقہ عدالتوں سے اپلائی کریں عدالت نے تحریک انصاف کے ولید اقبال کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ولید اقبال کو رہا کر دیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ صورتحال نارمل ہے۔ کوئی کنٹینرز نہیں لگایا گیا نہ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ نظربندیاں غیر قانونی طور پر عمل میں لائی گئیں۔ لہٰذا تمام نظربندیاں کالعدم قرار دے کر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ ان تمام افراد کو 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سیاسی بنیادوں پر نظربند کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر چائے والاکے بعد رکشہ والا کے چرچے

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)چائے والا کے بعد ایک خوبرو رکشا ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے‘ صارفین کی بڑی تعداد رکشہ والے کی تصاویر شیئر کررہی ہے۔جی ہاں ! ابھی چائے والے کے چرچے ختم نہیں ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر راولپنڈی میں رکشہ چلانے والے خوبرو نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر گردش شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا حسن لامحدود ہے اور یہاں کی مٹی میں ایک سے ایک حسین شاہکار جنم لیتے رہے ہیں‘ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ رکشہ والے کو بھی مواقع فراہم کیے جائیں۔

شفافیت ہماری پہچان, عوام کیلئے بڑا اعلان کردیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے مابین ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں اور پسماندہ و دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور منصوبوں کا اعلیٰ معیار پنجاب حکومت کا طرئہ امتیاز ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ایک شاندار مثال قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سےاست کا محور ہے اور اسی مقصد کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ملک بھر میں توانائی سمیت دیگرعوامی فلاح کے منصوبوں کو برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 18 ماہ میں پاکستان کی قسمت بدلنے جا رہی ہے، توانائی کا سنگین بحران حل ہوگا، ملک سے اندھیرے ختم ہوں گے اور ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے اور ہم ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زےر صدارت پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔وزےراعلیٰ نے اتھارٹی کے بورڈ مےں سرکاری شعبے کے ممبران کی زےادہ تعداد اوربعض امور مےں تاخےر پر شدےد برہمی کا اظہار کےااور متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔وزےراعلیٰ نے اتھارٹی مےں شامل تمام سرکاری ممبران کوتبدےل کرنے کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ واضح ہداےات کے باوجود اتھارٹی مےں سرکاری ممبران کی تعداد زےادہ ہونا افسوسناک امر ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی مےں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرےن کی اکثرےت ہوگی اورپنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی مکمل طورپر بااختےار اورخود مختار ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کا تعلق براہ راست انسانی زندگےوں سے ہے اوراس لئے اتھارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے بعض امور مےں تاخےر کا کوئی جواز نہےں بنتا۔انہوںنے کہا کہ جعلی ادوےات کے گھناو¿نے کاروبار مےں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہے ،اسی طرح جعلی زرعی ادوےات کا مکروہ دھندا کرنے والے زراعت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہےں ۔ جعلی ادوےات کے مکروہ کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھےنکنا ہے اورجعلی ادوےات کے کاروبار مےں ملوث مافےا کا قلع قمع کرنا ہے اوراس ضمن مےں پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی نے اہم کرداراداکرنا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کےلئے رواےتی طرےقہ کار سے کام نہےں چلے گا۔جو افسر عوام کی خدمت کرے گا اورنتائج دے گا،وہی عہدے پر رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ کا ہر ماہ دو بار اجلاس ہوگااورمےںخود ہر ماہ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کروں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب کسان پیکیج“ کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور اس انقلابی پروگرام کا آغاز رواں ماہ کے وسط میں کیا جا رہا ہے۔ بلاسود قرضوں کے فراہمی کے پروگرام سے 5 لاکھ سے زائدچھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے اور ان قرضوں کا مارک اپ حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کا زرعی شعبے کی ترقی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کرنے کا بھی فےصلہ کےاہے۔ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی کسان پیکیج کے تحت مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت حاصل ہے اور حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا، کسان خوشحال ہوگااور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی اور جفاکش کاشتکار مجھے بے حد عزیز ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے کاشتکار کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضے ای کریڈٹ کارڈ کے تحت فراہم کئے جائیں گے اور مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کیلئے مختلف اقسام کی کھادوں کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت 10 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ کاشتکاروں کےلئے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخ بھی کم کےے گئے ہےں اوراس ضمن مےں انہےں خصوصی رعاےت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو آلات اور مشینری بھی فراہم کی جائے گی اور اس ضمن میں ہائی ٹیک میکانزم سروس سینٹرز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے میں تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کے کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارو ںکی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ بارآور ثابت ہوں گے۔سیکرٹری زراعت نے کسان پیکیج کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے شہید میجر عمران کی بہادری اور جرا¿ت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر عمران نے اپنا آج قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کیا ہے اور شہید میجر عمران پوری قوم کے ہیرو ہیںاورقوم کو ان کی لازوال قربانی پر فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ شہید میجر عمران کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی جلدصحتےابی کیلئے دعا کی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےںپاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ و رےسرچ سنٹر کے منصوبے کے تعمےراتی امور کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت مےں گردوں اورجگر کے امراض کے علاج کے حوالے سے سٹےٹ آف دی آرٹ ادارہ بناےا جارہا ہے اورےہ ادارہ گردوں و جگر کے امراض کے علاج معالجہ کے حوالے سے منفرد ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ اہم منصوبہ ہے اوراسے برق رفتاری سے مکمل کرنا ہے ۔پی کے اےل آئی دکھی انسانےت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے حوالے سے انتہائی اہمےت کا حامل ہے ۔عوامی خدمت کے بڑے منصوبے کی تکمےل کےلئے سب کو محنت ،جذبے اورلگن سے کام کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کی اولےن ترجےح ہے ۔عوام کوعلاج معالجہ کی سہولتےں ان کی دہلےز پر پہنچانے کے پروگرام پر عمل پےر اہےں ۔ انہوںنے کہا کہ گردے اورجگر کے امراض مےں مبتلا مرےضوں کو علاج کی جدےد سہولتوں کی فراہمی کےلئے ہسپتال کے قےام پراربوں روپے خرچ کےے جارہے ہےں۔چےف اےگزےکٹو آفےسرانفراسٹرکچر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے منصوبے کے تعمےراتی امور کے حوالے سے تفصےلی برےفنگ دی۔

بلبل صحرا ریشماں کی تیسری برسی آج منائی جائے گی

جہانیاں(شوبز ڈیسک ) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے ہیں ان کی تیسری برسی (آج)منائی جائے گی۔ 1947ءکو جنم لینے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا جو کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا۔ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض 12برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ” ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا “ ، ” چار دنا دا پیار او ربا ، بڑی لمبی جدائی “ ، اور ” اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس “ جیسے گیت گا کر شناخت حاصل کی۔ انتہائی غریب اورخانہ بدوش خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے ریشماں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کی تھی وہ کم سنی میں ہی مختلف صوفیاءکے مزاروں پر گنگنایا کرتی تھیں عظیم صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزا رپر ” ہو لعل میری “ گانے پر انہیں ریڈیو اور بعدازاں ٹی وی پر بھی گانے کا موقع ملا۔ وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت بھی گئیں ان کے متعدد گیت بھارتی فلموں میں بھی شامل کیے گئے ۔انہیں ستارہ امتیاز اور ” بلبل صحرا “ کا خطاب سے نوازا گیا ۔

فلم” اے مونسٹر کال“ کا ٹریلر جاری

واشنگٹن(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکارہ لیام نیسن کی ڈرامے سے بھرپور نئی فینٹسی فلم” اے مونسٹر کال“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔ہدایتکارجان اونٹونیو بیونا کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جسے دیوہیکل خوفناک بلا اٹھا کر اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔پیٹرک نیس کے ناول سے ماخوذ اس فلم کو جوناتھن کنگ اورمِچ ہاروٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ لیام نیسن سمیت سیگورنی وِیور،لیوس میگڈوگل، فلیسٹی جونزاورجینیفر لِم اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔درختوں میں رہنے والی اس دہشت ناک بلا سے بچہ کس طرح نکلنے میں کامیاب ہوگایہ دیکھنے کیلئے آپ کو کچھ انتظار کرنا پڑیگاکیونکہ یہ فینٹسی ڈرامہ فلم آئندہ برس6جنوری کو فاکس فیچرز کے تحت سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

میرا نے اپنا فیشن برانڈ ”میرا جی” لانچ کر دیا

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ میرا نے اپنا برانڈ ”میرا جی” لانچ کردیا ہے۔ اداکارہ میرا نے اپنا ڈیزائنر برانڈ ”میرا جی” دبئی میں منعقد ہونے والے گرانڈ فیشن بازار بائی عائشہ نظام سیزن 8میں لانچ کیا۔برانڈ لانچنگ کی تقریب کا انعقاددبئی میں کیا گیا۔نمائش میں موجود افراد نے میرا کے اس برانڈ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے خوب سراہا۔ گرانڈ فیشن بازارکاشمار دبئی میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں کیا جاتا ہے جس کے آٹھویں سیزن میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے علاوہ شوبزسے وابستہ اہم شخصیات فیصل قریشی ،ان کی اہلیہ ثنا قریشی، اداکار عمران پٹیل اور دیگرنے خصوصی شرکت کی۔گرانڈ فیشن بازار میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں شریک ماڈلز نے پاکستانی ڈئزائنرز کے جدید طرز کے ملبوسات اور جیولری زیب تن کر کے کیٹ واک کی جسے پسند کیا گیا۔