تازہ تر ین

بلبل صحرا ریشماں کی تیسری برسی آج منائی جائے گی

جہانیاں(شوبز ڈیسک ) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے ہیں ان کی تیسری برسی (آج)منائی جائے گی۔ 1947ءکو جنم لینے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا جو کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا۔ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض 12برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ” ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا “ ، ” چار دنا دا پیار او ربا ، بڑی لمبی جدائی “ ، اور ” اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس “ جیسے گیت گا کر شناخت حاصل کی۔ انتہائی غریب اورخانہ بدوش خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے ریشماں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کی تھی وہ کم سنی میں ہی مختلف صوفیاءکے مزاروں پر گنگنایا کرتی تھیں عظیم صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزا رپر ” ہو لعل میری “ گانے پر انہیں ریڈیو اور بعدازاں ٹی وی پر بھی گانے کا موقع ملا۔ وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت بھی گئیں ان کے متعدد گیت بھارتی فلموں میں بھی شامل کیے گئے ۔انہیں ستارہ امتیاز اور ” بلبل صحرا “ کا خطاب سے نوازا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain