All posts by Daily Khabrain

نئے آرمی چیف کی تقرری…. تھا جس کا انتظارآگیا وہ شاہکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھارتی اخبار کو انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت آئندہ 10روز میں نئے چیف آف آرمی سٹاف کا اعلان کر دیگی ،ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے انکار کر چکے ہیں ،نجی اخبار کے ذرائع کے مطابق اہم وزیر کا ایسا انکشاف پاکستان کی بجائے بھارتی میڈیا میں کرنا حیران کن اقدام ہے ۔

بل گیٹس اپنی اولاد کیلئے وراثت میں کیا چھوڑ کر جائینگے؟ ….جان کر آ پ بھی فخر کرینگے

کراچی (نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میرے تینوں بچوں کو اس بات کا اچھی طرح احساس ہے کہ میں اور میری اہلیہ ملنڈا کیوں اپنی دولت عطیہ کر رہے ہیں۔ بچوں کو ہمارے اس فیصلے پر فخر ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار دنیا کے امیر ترین اشخاص میں ہوتا ہے۔ ان کے پاس موجود اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالرز بنتی ہے، لیکن اس کے باوجود بل گیٹس نے مرنے کے بعد اپنی اولاد کیلئے کچھ بھی چھوڑ کر نہ جانے کا ارادہ کیا ہے۔ بل گیٹس نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو بلین ڈالرز کے اثاثے دینے کے بجائے بہترین تعلیم دینا چاہتا ہوں تا کہ وہ اپنا کیریئر خود سے شروع کر سکیں۔ خیال رہے کہ بل گیٹس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ میرے مرنے کے بعد میری اولاد بالکل غریب ہو جائے گی۔ انھیں مالی تحفظ بے شک رہے گا۔ تاہم انھیں زندگی میں اپنے پاو¿ں پر خود سے کھڑا ہونا پڑے گا۔

اسلام آباد ….دھرنے سے قبل دما دم مست قلندر

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن جاری تھا کہ وہاں پولیس نے چھاپہ مارا اور کارکنوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور متعدد کو پولیس وینز میں بھر کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن یوتھ کنونشن پر پولیس نے دھا وا بول دیا ،شاہ محمود نے کارکنوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ہم باہر ہوں یا اندر ہمارے احتجاج میں کمی نہیں آئے گی ،کرپٹ نظام کو ختم کرنے کیلئے عوام کو جدوجہد جاری رکھنی ہے ،شاہ محمود قریشی کے مطابق پولیس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا گیا ،پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ،آئی جی اسلام آباد بتائیں کس قانون کے تحت گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ،پی ٹی آئی کنونشن جو ان ڈور جاری تھا ،شاہ محمود قریشی کے مطابق پولیس نے دھا وا بول دیا ،پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ۔پولیس کے چھاپے کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر فوراً موقع پر پہنچے اور اس اقدام کو پولیس گردی اور غیرجمہوری و غیرقانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کارکنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے غیرمسلح اور پرامن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسد عمر نے بتایا کہ وہ تین گھنٹے قبل ڈی سی سے بات کرکے جلسے کی اجازت لے چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ڈور جلسہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں تھا۔

جنر ل راحیل شریف کے اثاثے ….جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جنر ل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری بارے مختلف باتیں سامنے آرہی ہیں ،نئے آرمی چیف کی تقرری بارے باتیں سامنے آ رہی ہیں ۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف بننے کے بعد جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں اضافہ کی بجائے کمی دیکھنے میں آرہی ہے ،ایک خبر کے مطابق اگلے چند روز میں وہ اپنے اثاثے شو کر دینگے ،اطلا عات کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے کوئی جائیداد نہیں بنائی ۔تاہم ابھی تک آئی ایس پی آر نے تصدیق نہیں کی ہے ۔

پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کے گھرکا پولیس نے گھراو کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے ان کے گھر پولیس بجھوا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کے گھروں پر بھی پولیس پہنچ رہی ہے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ گھر سے نکلے تو پولیس ان کے گھر کے باہر موجود تھی تاہم ان کو نہیں روکا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ایسے ہتھکنڈوں کے استعمال سے وہ ہمیں خوف زدہ نہیں کر سکتے ۔ حکومت کو جو کرنا ہے کر لے ہم اپنے مقصد سے نہیں ہٹیں گے ۔

وہاڑی جیل میں بند ذہنی معذور کے ڈیتھ وارنٹ …. 2 نومبر کو پھانسی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکام نے ذہنی طور پر معذور شخص امداد علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے جس کے مطابق اسے 2 نومبر کو ویہاڑی جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ شیزوفرینیا کوئی مستقل ذہنی بیماری نہیں ہے۔وکلاء اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والا امداد علی جسے 2012 میں شیزوفرینیا کا مریض قرار دیا گیا، اسے پھانسی نہیں دی جاسکتی کیوں کہ اس کی ذہنی حالت ایسی ہے کہ نہ وہ اپنے کیے گئے جرم کو سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی سزا کو۔امداد علی کو قانونی معاونت فراہم کرنے والی تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کے مطابق امداد علی کے ڈیتھ وارنٹ پنجاب حکومت کی درخواست پر فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے جس کے مطابق اسے 2 نومبر کو ویہاڑی جیل میں پھانسی دی جائے گی۔50 سالہ امداد کو 2002 میں ایک عالم دین کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، امداد علی کو گزشتہ ماہ سزائے موت ہونی تھی تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے آخری وقت میں حکم امتناع کی وجہ سے پھانسی روک دی گئی تھی۔تاہم سپریم کورٹ نے بھی ڈاکٹروں کی جانب سے ذہنی معذور قرار دیئے جانے والے شخص کی پھانسی روکے جانے سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیم کی درخواست خارج کردی تھی۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے امداد کی پھانسی کے فیصلے پر شدید تنقید کی جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسے انتہائی پریشان کن پیش رف قرار دیا۔قیدیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم Reprieve کی ڈائریکٹر مایا فوآ نے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شرم ناک قرار دیا تھا۔مایا فوآ نے صدر پاکستان سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ انتہائی خوفناک بات ہے کہ ذہنی طور پر بیمار ایک شخص کو محض اس لیے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا کیوں کہ ججز یہ سمجھتے ہیں کہ شیزوفرینیا سنگین بیماری نہیں۔