Author: Daily Khabrain

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )انڈیا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ۔بھارتی میڈیا کیمطابق ہائی کمشنرعبدالباسط کے سٹاف میںشامل اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ تاہم سفارتی اسثنیٰ کی وجہ سے رہا کر کے ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔

Read More

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ۔ تفصیلات کیمطابق ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کے گھر کیجانب جانیوالے راستوں سے بینرز ہٹانا شروع کر دئیے ہیں ۔

Read More

لاہور (سٹی رپورٹر) مال روڈ پر جلسے جلوسوں کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہوگیا۔ دفعہ 144 کا نفاذ کون کرائے گا۔ حکومت ہمیں سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کرے۔ پولیس اور انتظامیہ مال روڈ پر جلسے جلوس پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرائے۔ جلسے جلوس کی وجہ سے بیشتر تاجر اپنے کاروبار دوسری مارکیٹوں میں منتقل کرچکے۔ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس مال روڈ پر جلسہ جلوس پر عائد پابندی کیوں نہیں کراتی۔ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سکول میں دہشت گردی کے واقعات میں شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فرینڈز گروپ…

Read More

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکی کانگریس میں بھارت کی حمایت کیلئے انڈیا کاکس کےبانی اور بھارت سے اعلی سول ایوارڈ پدما بھوشنپانے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے امریکی رکن کانگریس فرینک پلون نے کشمیر کے بارے میں اپنے موقف کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیر کواب بھی بھارت کا حصہ سمجھتے ہیں اگر کشمیر کو آزاد کیا گیا تو بھارت میں ناگالینڈ اور دیگر علیحدگی کی تحریکیں بھی زور پکڑلیںگی اور آزادی کے مطالبات سے بھارت ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوجائے گا اسی طرح پاکستان میں بھی علیحدگی کی تحریکیں ابھر سکتی ہیں میں بھارت اور پاکستان دونوں کی علاقائی…

Read More

لاہور( خصوصی رپورٹ)دہی ایک نہایت بہترین اور صحت بخش غذا ہے اور ہمارے روزمرہ کے تقریباً تمام ہی کھانوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ دہی کے رائتے کے بغیر تو دسترخوان ہی ادھورا سا لگتا ہے۔ دہی میں ہماری صحت و تندرستی کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری وٹامنز کی خصوصیات کثیر مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔ کریمی سفید رنگت کا حامل دہی نہ صرف جسمانی صحت کیلئے مفید فائدہ مند ہے بلکہ اس میں موجود قدرتی صحت بخش اجزاءکی خصوصیات جلد کو صحتمند اور بالوں کو مضبوطی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس میں بڑی مقدار…

Read More

رائے ونڈ (خصوصی رپورٹ) ایک ماہ قبل تشدد کے بعد تیل جھڑک کر جلانے سے ہلاک ہونیوالی نویلی دلہن کی قبرکشائی کی گئی،فرانزک لیبارٹری نے نمونہ جات حاصل کرلئے۔تفصیلات کے مطابق جودھودھیر کے محنت کش محمد اقبال جٹ سندھو کی بیٹی ثناءکی شادی دو ماہ قبل نوجوان محمد وقاص سے ہوئی مگر اکثر جھگڑا رہتا،کئی بار بیوی کو پیٹا۔30ستمبر کو اقبال کے بہنوئی محمد زاہد کو فون پر محلے داروں نے اطلاع دی کہ ثناءکو گزشتہ رات جلا دیا گیا، ثناءکا بھائی اور والدہ بیٹی کے سسرال پہنچے تو دوسری منزل پر کچن میں ثناءکی جلی ہوئی نعش پڑی تھی،سسرالیوں…

Read More

کویت سٹی (خصوصی رپورٹ) طوطے نے شوہر کی جانب سے محبوبہ کو کہے جانے والے جملے دہرانا شروع کر دئیے جس پر اس کی بیوی کو شک گزرا اور پھر یہ انکشاف ہوا کہ اس کا طوطا یہ جملے گھر سے ہی سیکھ رہا ہے ۔ اس کے بعد خاتون نے طوطے کی جانب سے ادا کئے جانے والے مختلف جملوں کو جوڑا تو اس کے شوہر اور کام والی کے درمیان جاری معاشقے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ یہ بم پھوٹنے کے بعد خاتون نے طوطے کو اٹھایا اور پولیس سٹیشن چلی گئی جہاں اس نے طوطے کو گواہ کے…

Read More

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) مے نوشی کی عادت کے متعلق ایک عالمی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ مے نوشی کے معاملے میں خواتین مردوں کے برابر پہنچ رہی ہیں۔ 1991 سے 2001 کے درمیان پیدا ہونے والے تقریبا 40 لاکھ لوگوں کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ مرد پینے کی جانب جلدی راغب ہوتے ہیں اور اس کے سبب ان کے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نئی نسل نے مے نوشی کے معاملے میں مردوں اور خواتین میں موجود وسیع خلیج کو بہت حد تک کم کردیا ہے۔معاشرے میں خواتین…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین دھرنے سے قبل ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد یا راولپنڈی میں کسی خفیہ مقام پر روپوش ہو جائیں گے۔ جہاں سے سیاسی ہدایات جاری ہوں گی۔ ان کے ٹھکانے کے بارے میں صرف ایک دو افراد کو ہی معلوم ہو گا۔

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے بارے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف یا انتظامیہ اسلام آباد سیل نہ کریں۔ شہر میں کوئی کنٹینر نہ لگایا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قرار دیا کہ امپائر صرف عدالتیں ہیں۔ یہ سب پر واضح ہونا چاہیے۔ پریڈ گراﺅنڈ بارے نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا گیا ہے۔ عدالت دھرنے کے بارے میں مختلف درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔

Read More