لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں آج رات سے شروع ہونگی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پہلے گرفتاریوں کا سلسلہ 26 اکتوبر سے شروع کیا جانا تھا مگر اب یہ سلسلہ 27 اور 28 اکتوبر کی رات سے شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پولیس کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشن اور لاری اڈا پر نظر رکھی جائے ،بکنگ عملہ کو کہا گیا ہے کہ اگر کوئی زیادہ ٹکٹیں بک کرائے تو اس کی فوری اطلاع دی جائے تا کہ چیک کیا جائے کہ وہ…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو کرپشن کی رقم کی رضاکارانہ واپسی کا اختیار استعمال کرنے سے روکنے کا تفصیلی حکم نامہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ رقوم واپس کرنے والے اہم افسران کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔بدھ کو سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس کے تحریری حکم نامے میں کہاکہ نیب قانون کے سیکشن 25 اے کے تحت لوٹی گئی رقم کی رضاکارانہ واپسی کا اختیار بدعنوان عناصر کو کلینچٹ دینے کے مترادف ہے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چیف سیکرٹریز اس قانون سے فائدہ اٹھانے والے افسران کیخلاف فوری کارروائی کریں۔سپریم کورٹ نے نیب…
اسلام آباد، لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میںقومی کر کٹ ٹیم کے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں میچز کے بعد پش آپس لگانے پر ارکان پارلیمنٹ برہم ہوگئے،کمیٹی ارکان رانا محمد افضل خان اور چوہدری نذیر نے کہا کہ کھلاڑی جیت کر تو پش اپس لگاتے ہیں لیکن ہارنے پر خاموشی کیوں اختیار کرتے ہیں، کھلاڑی پش اپس لگا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ کھلاڑی جیت کر شکرانے کے نوافل ادا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ…
راولپنڈی (بیورورپورٹ )چیئرمین مترکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو لال حویلی نہیں بلکہ اس کے ساتھ منسلک جگہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس پر انہوں نے ناجائز قبضہ کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی میں ان کی رہائش کو ناجائز قبضہ قرار دیتے ہوئے اسے 15 دن میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے لیکن لال حویلی میری ہے اور میرا جنازہ بھی لال حویلی سے ہی نکلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے…
پشاور (کرائم رپورٹر) فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) نے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل کو گرفتار کرلیا۔5 روز قبل 21 اکتوبر کو ایف آئی اے نے شربت گل کو غیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ برس فروری میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ نادرا نے افغان خاتون شربت گل عرف شربت بی بی سمیت تین افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیئے۔نادرا…
راولپنڈی (آئی این پی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ ملک کے جمہوری مستقبل کیلئے آئندہ 4 ہفتے اہم ہیں ، ایل اوسی پر فائرنگ اورپاکستان میں سیاسی گولہ باری ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے ‘ اگر اسلام آباد بند ہوا تو بہت کچھ بند ہو جائیگا ‘ پیدا کردہ صورتحال کا مقصد جمہوریت کا بستر گول کرنا‘ مرضی کی حکومت لانا ہے، امریکہ اور بھارت سی پیک منصوبے پر پاکستان کو سزا دینا چاہتے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ جمہوری…
لاہور) مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے الزامات لگانے پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف 30 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی دھواں دھار پریس کانفرنس پر رد عمل میں عبدالعلیم خان نے بھی شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2008 سے اپوزیشن کی سیاست کر رہا ہوں ، میاں شہباز شریف الزامات کے ثبوت دیں۔ شہباز شریف نے میری ذات پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات…
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے لگے ۔ ضلعی حکومت متاثرہ علاقوں کے عوام کو محفو ظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کوئی بھی سہولت فراہم نہ کر سکی ۔ عوام میں انتظامیہ کی بے حسی پر تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سکیورٹی فورسز گزشتہ کئی روز سے وقفہ وقفہ کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں چپراڑ سیکٹر ، بجوات سیکٹر ، سجیت گڑھ سیکٹر اور معراجکے سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے وزیراعظم نواز شریف کی سنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی تصدیق کردی۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے جانے سے متعلق حمتی فیصلہ ہوگیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس مصدق ملک نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 2 نومبر کو کرغیزستان میں ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا بھی…
راولپنڈی، سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورکنگ باو¿نڈری پر فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ورکنگ باو¿نڈری اور لائن آف کنٹرول پر انڈین فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بدھ کو مزید تین پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چپراڑ سیکٹر میں کی جانے والی فائرنگ سے دو عام شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق پاکستان رینجرز نے انڈین فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔…
