All posts by Daily Khabrain

ہزاروں افراد کے اکاﺅنٹس منجمند, بڑی خبر نے ہلچل مچادی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیکٹا کی ہدایت پر مولانا مسعود اظہر سمیت 4 ہزار مشتبہ افراد کے بینک اکاو?نٹس منجمد کردیے۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مولانا مسعود اظہر سمیت 4 ہزار سے زائد مشتبہ لوگوں کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ ان بینک اکاو¿نٹس میں موجود 35 کروڑ روپے کی رقم منجمد کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیکٹا نے فورتھ شیڈول میں شامل 5 ہزار 500 لوگوں کی معلومات سٹیٹ بینک اور نادرا کے ساتھ شیئر کی تھیں جن میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے۔ جن افراد کے اکاو¿نٹس منجمد کیے گئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں واضح رہے کہ حکومت اور پاک فوج میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے بعد شدت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجہ میں گزشتہ دنوں دو ہزار سے زائد افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے تھے، جو بعد میں دفاع پاکستان کونسل کے وفد کی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کے بعد بحال کردیئے گئے تھے۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹ بارے اہم فیصلہ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں غیرمنظورشدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں کی شامت آگئی۔ گاڑی سرکاری ہویا غیر سرکاری،غیرنمونہ نمبر پلیٹ مزید نہیں چلے گی۔مہلت ختم ہونے پرٹریفک پولیس نے کریک ڈاو¿ن شروع کردیاہے۔منظور شدہ نمبرپلیٹ نہ لگانے پرنمبرپلیٹ بھی ضبط ہوگی اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔کریک ڈاو¿ن کے دوران زیادہ ترشہری نمبر پلیٹ کے قانون سے لاعلمی کا اظہار کرتے رہے۔ٹریفک پولیس کی یہ مہم سیف سٹی منصوبے کا حصہ ہےجس کے تحت گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر صرف محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبرپلیٹ ہی لگانا ضروری ہے۔

ابو ظہبی : تیسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کو 342 رنز کی برتری حاصل

دبئی(ویب ڈیسک) ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی باو¿لروں نے بیٹنگ کیلئے سازگار پچ پر شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا جس سے ویسٹ انڈین ٹیم 224 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ تاہم کپتان مصباح الحق نے کیربیئن سائیڈ کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ سمیع اسلم کی گری جنھوں نے 50 رنز بنائے۔ تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر اظہر علی 52 اور اسد شفیق 5 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔
اس سے قبل تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی ادھوری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز سے شروع کی۔ کیربیئن کی پانچویں وکٹ 121 کے سکور پر گری، جب کریگ بریتھویٹ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔ اس کے بعد نائٹ واچ مین رویندرا بشو 20 رنز بنا کر سہیل خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ روسٹن چیز کی اننگز کا خاتمہ 21 رنز پر ہوا۔ انہیں یاسر شاہ نے کیچ آو¿ٹ کروایا۔ وکٹ کیپر شائی ہوپ کو 11 رنز پر یاسر شاہ نے کلین بولڈ کیا۔ میگوئل کیومنز 3 اور شینن گیبریل 13رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے 2 شکار کئے۔

اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے۔۔۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر کپتان پر وار کیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈٰیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں وہ اور ان کی دیگر پارٹی سن لے، ہم اسلام آباد بند کرنے نہیں دیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کے بعد شہروں کو بند کرنا کسی کا حق نہیں، ق لیگ کے پاس کیا ہے جو وہ دھرنے پر جا رہے ہیں۔ وزیر قانون پنجاب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے متعلق کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں، ابھی ہم انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شہریوں کے حقوق سلب کرنے سے باز نہ آئی تو ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے۔