چیچہ وطنی(ویب ڈیسک) چیچہ وطنی میں تیزرفتار ٹریلر نے گدھا ریڑھی کو ٹکر ماردی،حادثے میں ڈرائیور اور ریڑھی بان دونوں جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاﺅں41،بارہ ایل کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار ٹریلر گدھا ریڑھی کوکچلتے ہوئے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے جاٹکرایا۔حادثے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال منتقل کردیاگیا۔
Author: Daily Khabrain
مقبوضہ کشمیر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں 107ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ، بھارتی فورسز نے نہتے کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ حریت رہنماﺅں پر بھی زندگی تنگ کر دی ہے ، یاسین ملک کی بھارتی فوج کی حراست میں حالت بگڑنے کے کئی گھنٹے بعد انھیں سورہ میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بے لگام بھارتی فورسزکے ظلم و ستم 107ویں روز بھی تھم نہ سکے،ایک طرف بھارتی فورسز نہتے کشمیری عوام پر گولیاں برسارہی ہے اور ساتھ ہی حریت رہنماﺅں پر بھی زندگی تنگ کی جارہی ہے۔ضلع بڈگام میں مظاہرین پر بھارتی…
اسلام آباد (ویب ڈیسک)عمران خان کا کہنا ہے کہ احتجاج سے روکنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپٹ ہیں۔ تشدد اور زور زبردستی کی گئی تو نقصان حکومت کا ہوگا۔ تیسری طاقت آئی تو ذمے دار نواز شریف ہوں گے۔عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے ایف بی آر اور نیب بند کرکے نئے ادارے بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب ادارے انصاف نہیں دے رہے تو احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،اسلام آباد میں عوام کا سمندر آرہاہے۔ہمارے پ±رامن احتجاج کو روکا گیا تو حکومت…
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز اہلکاروں کے جھگڑے کے دوران ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے دوسرے کو قتل کردیا۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک17میں واقع کے ڈی اے ہاﺅسنگ اسکیم میں دوران ڈیوٹی رینجرز اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا جس میں ایک اہلکار علی مرتضیٰ نے فائرنگ کر کے دوسرے اہلکار معشوق علی کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔معشوق علی کی لاش کو پہلے پی این ایس شفا اور پھر…
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بگلہیار ڈیم پر پانی روکے جانے کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوگئی۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا جس کی وجہ سے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 8 ہزار 113 کیوسک رہ گئی جبکہ ہیڈمرالہ کے مقام پر آنے دو دریاں مناور توی میں 904 کیوسک پانی اور دریائے جموں توی میں صرف 1353 کیوسک پانی ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہیڈمرالہ…
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنے کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہفتہ کووفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے دھرنے کے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس افسروں نے شرکت کی ، اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنے کی صورت میں جڑواں شہروں کے رہائشیوں…
لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقہ میں (ن) لیگ کے دفتر کے باہر بیٹھے کارکنوں میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے عالمگیر روڈ پر واقع مسلم لیگ (ن) کے دفتر کے باہر کرسیاں لگا کر ملک کاشف اور وارث وغیرہ بیٹھے تھے‘ اس دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر طیش میں آ کر دونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف…
نئی دہلی/صورت (خصوصی رپورٹ )بھارت میں مودی سرکاری کی مذہبی معاملات میں مداخلت،مسلمان سڑکوں پرنکل آئے ،گجرات کے شہر صورت میں مسلم خواتین نے شریعت کے حق میں ریلی نکالی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت میں ان دنوں یکساں سول قانون کےلئے راہ ہموار کرنے کی مہم جاری ہے اور اس کے ساتھ اس پر سیاست بھی۔ ایک طرف حکومت نے مسلمانوں میں رائج تین طلاق کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے تو دوسری طرف گجرات کے معروف شہر صورت میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم خواتین نے مظاہرہ کیا ہے۔ مذہبی امور کے معاملے میں مسلمانوں…
مکہ مکرمہ (خصوصی رپورٹ) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آ جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے لیکن رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا ہے۔ سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آیا۔ یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر تھا۔ جب زمین پر اللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دیئے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جمعہ کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے پر آیا،…
کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم لندن کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس ضمن میں وفاق اور صوبہ میں اتفاق رائے ہوگیا۔ اس سے قبل وفاق نے ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے ہوئے اور طے ہوا کہ ملک دشمن سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ملک کے خلاف نعرے لگانے والوں کے سا تھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ الطاف حسین کو سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا ہے…
