لاہور(خصوصی رپورٹ) بہت سے ایسے طریقے ہیں، جن پرعمل کرکے آپ اپنے نتائج اور بہتر کارکردگی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اپنے کام میں پرفیکشن لاسکتے ہیں۔یہ وہ طریقے ہیں جنہیں دنیا کے کامیاب ترین لوگوں نے اپنایا اور اعلی نتائج حاصل کیے۔ اپنی صلاحیتوں پر توجہ دیجیے صلاحیتوں پر توجہ دینے کے اصول پر عمل کیجئے۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی ان شاندار قابلیتوں اور صلاحیتوں پر توجہ دیں، جو آپ کے اعلی اہداف کے حصول کا باعث بنیں۔ یہ اصول آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کی بنیاد ہے اور ذاتی حکمت عملی کی کامیابی…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد/لاہور (نمائندگان خبریں) حکومت نے تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاج کے معاملے پر اپنے اتحادیوں اور پی ٹی آئی سے دوری رکھنے والی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ،وزیر اعظم کی طرف سے رابطوں کیلئے تشکیل کی گئی کمیٹی کے رکن و باقی فاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اسلام آباد دھرنے سے متعلق مشترکہ حکمت عملی بنانے کی درخواست کی،حکومتی وفد کی منگل کے روز سید خورشید شاہ سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پی…
لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے اپنی قانونی ماہرین کی ٹیم کا یہ مشورہ مسترد کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس بارے اپوزیشن کی درخواستوں کی سماعت کا جو فیصلہ کیا ہے اسے چیلنج کر دیا جائے۔ اس کے برعکس وزیراعظم نے عدالت میں قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”ڈان“ رپورٹ میں یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا کہ درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرنے کا جو فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ہے اسے چیلنج کر دیا جائے۔ اس کے برعکس انہوں نے…
لاہور(خصوصی رپورٹ) لیسکو شہر میں بجلی چوری کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے میں ناکام ہو گئی‘ کمپنی کو لائن لاسز میں 6 ماہ مسلسل اضافے کی وجہ سے ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا‘لیسکو حکام کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں اور آپریشن صرف پیپر ورک تک محدود رہ گئیں۔تفصےلات کے مطابق لیسکو شہر میں بجلی چوری کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے میں ناکام ہو گئی چھ ماہ سے مسلسل لائن لاسز میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑاہے کمپنی دستاویزات کے مطابق ماہ اپریل سے ستمبر تک کمپنی…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے پارٹی کے اہم ارکان نے ملاقات کی ہے۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق حکومت نے دھرنے کے شرکاءسے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریاست کسی کے سامنے بے بس نہیں بنے گی۔ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے۔ انہیں انتظار کرنا چاہیے۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے۔ دھرنے والوں کو عدالت کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق ریاست کسی کے سامنے بے بس نہیں ہے۔ چند لوگ سڑکوں پر…
کراچی‘لندن(کرائم رپورٹر‘بیورورپورٹ) ایم کیو ایم لندن کے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو رینجرز کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایم کیو ایم لندن کی جانب سے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جا رہی تھی کہ رینجرز نے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو گرفتار کر لیا اور اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسن ظفر پریس کلب کے عقبی دروازے پر موٹر سائیکل پر بیٹھے دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کا انتظار کر رہے تھے کہ رینجرز…
اسلام آباد،لاہور (نمائندگان خبریں) وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت گئے ہیں توپھرعدلیہ پراعتباربھی کریں اس کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جوازنہیں بنتا۔2نومبر کی کال واپس لی جائے،وزیر اعظم کا دامن صاف ہے ،عدلیہ کا فیصلہ آئے گا توعمران خان کوشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے،امید ہے عدالت جلد فیصلہ سنائے گی ہمیں عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ آئے گا توعمران خان کوشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیوں کہ نوازشریف نے کاروبارمیں…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راکا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو ثبوت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان طاہر لمبا، امتیاز اور جنید کو پیش کیا گیا،ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام تھا۔ پولیس کا مو¿قف تھا کہ ملزمان کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ تعلقات ہیں اور انہوں نے را سے تربیت بھی حاصل کی ہے۔ تاہم عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ ملزمان کو اپریل 2015 میں ایس…
لاہور‘قصور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹا¶ن میں ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم(ڈی وی آر ایس) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔وزیر اعلی نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر پہلے مرحلے میں صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں ڈی وی آر ایس کا افتتاح کیاجبکہ دسمبر تک اس پروگرام کو پورے پنجاب میں وسعت دے دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے اس نئے نظام سے جعلی ڈیلرز کے مکروہ کاروبار کا خاتمہ ہو گا اور حقیقی ڈیلرز کو نمایاں حیثیت حاصل ہو…
اسلام آباد، راولپنڈی ( نامہ نگارخصوصی، بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات اور وزیراعظم کے احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے، بلیک میلنگ اور الزام تراشی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا جس میں حکومت کی جانب سے لغو اور من گھڑت اطلاعات کے اجراءپر تفصیلی غور کیا گیا ، پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے سرکاری وسائل اور…
