چائنہ (ویب ڈیسک)متنازع جنوبی چینی سمندر میں امریکی بحری جہاز چینی حدود کے نزدیک آگیا، چینی بحریہ نے وارننگ دے کر امریکی جہاز کو آگے آنے سے روکا۔چین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز کوچین کے جنگی جہازوں نے علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی ،چینی وزارت دفاع نے اس اقدام کو غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام چین کی ان کوششوں کے ردعمل تھا،جس کے تحت وہ متنازع جزیرے میں نیوی گیشن کی آزادی کو محدود کررہا ہے۔پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی بحری جہاز معمول کے مطابق اس راہداری سے گزرا۔
All posts by Daily Khabrain
ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایت ختم ہوچکی ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کاکہناہے کہ پاناما لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہے، وزیر اعظم اس کا سامنا کریں گے،2نومبر کو اسلام آباد تو نہیں،البتہ پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائے گی ،ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات قصہ پارینہ بن چکی ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں لیپ ٹاپ تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ اب جو بھی ملک میں اچھا کرے گا،وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا۔عدالت وزیر اعظم کو بلائے گی تووہ ضرورجائیں گے،حکومت دفاع نہ کرسکی تو اسے سزا ہوجائے گی،ابھی عدالت نے کیس سنانہیں،لیکن عمران خان نے فیصلہ سنادیا، سی پیک گیم چینجر ہے۔
سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کیخلاف کرپشن کی ریفرنس دائر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف 56 کروڑ روپے کرپشن کا سپلمنٹری ریفرنس دائرکردیا۔سپلمنٹری ریفرنس میں ایڈیشنل سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عنایت اللہ بھرگڑی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف سپلمنٹری ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظورکرلیا۔ ریفرنس کی سماعت پانچ نومبر کو ہوگی۔بدر جمیل مندرو میونسپل کمشنر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں فہیم الدین،فاروق اور شہباز شامل ہیں۔ ملزمان پر 56 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔
حکومت ،پی ٹی آئی میں بیک ڈور رابطے،سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد (نیو زڈیسک)سینیٹر رحمان ملک نے دعوی ٰ کیا ہے کہ دو نومبر کے دھرنے کو ختم کرنے کیلئے حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور قوی امکان ہے کہ دھرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور معاملات طے پا جائیں گے ،رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف میں 2نومبر کے حوالے مک مکا ہو رہا ہے ،عمران خان نے پہلے بھی دھرنے سے کچھ حاصل نہیں کیا اور اب بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف والوں کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو پیپلزپارٹی سے سیکھیں کیونکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کرتی ہے سڑکوں کی نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اور دیتی رہے گی ۔
ارشد چائے والے کو امریکہ کی طرف سے بڑی پیشکش۔۔۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیٹ پر تصویر آنے کے بعد راتوں رات مشہور ہونے والے 18 سالہ چائے والا ارشد خان پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ایک امید کی کرن کے طور پر سامنے آیا ہے، جب دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات میں ایک بھارتی اخبار نے سنڈریلا کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشد خان کو ایٹم بم قرار دیا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ارشد خان نے اپنے بھارتی پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اسلام آباد کے چائے والے ارشاد کو دنیا بھر سے پیشکشیں موصول ہونا شرع ہوگئیں ہیں۔چائے والے نے ایک منیجر اور ایڈوائیزربھی رکھ لیا جو تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ارشد چائے والے کے منیجر ملک فہیم نے بتایا ہے ارشد کو برطانیہ سمیت دنیا بھر سے مختلف برانڈز نے اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی انکے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے،تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔ارشاد چائے والا ایک ادارے کے ساتھ میٹنگ کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں کراچی بھی آئے گا۔
35سال کی عمر میں33ویں سنچری یو نس نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
ابوظہبی (ویب ڈیسک) سٹار بیٹسمین یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، 35 برس کی عمر کے بعد یہ ان کی 13 ویں سنچری تھی، مجموعی طور پر وہ 33 سنچریاں بنا چکے۔ پاکستانی یم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس نے 35برس کی عمر کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کی 35 برس کی عمر کے بعد 13 ویں سنچری ہے۔ یونس خان نے بھارتی بلے بازوں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور انگلینڈ کے گراہم گوچ کی اس عرصے میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تینوں بلے بازوں نے 35 برس کی عمر کے بعد 12,12 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
اسلام آباد بند کرنے کےلئے تحریک انصاف کا پلان ”اے،بی“ تیار
لاہور (ڈیسک) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی طرف سے 2 نومبر کو لاک ڈاو¿ن اسلام آباد کےلئے مختلف پلان تشکیل دیے جا رہے ہیں جن کے مطابق حکومت کی طرف سے پکڑ دھکڑ کی شکل میں سیالکوٹ ،گجرانوالہ یا کسی اور شہر سے جانے کے ہنگامی طور پرانتظامات کیے جائیں گے پی ٹی آئی نے پلان اے اور بی تیار کر لیے ہیں اور امکان یہی ہے کہ 2نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور سے مرکزی جلوس اسلام آباد کا رخ کرے گا پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزراءکو عمران فوبیا ہو چکا ہے جو سرکاری سرگرمیاں چھوڑ کر ہر 2گھنٹے بعد پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بیٹھ جاتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمران خاطر جمع رکھیں عوام اب رکنے والے نہیں اور 2نومبر حکمرانوں کا یوم حساب بن کر رہے گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاءاللہ اسلام آباد کو لاک ڈاو¿ن کرنے میں سنٹرل پنجاب کے اضلاع سب سے آگے ہوں گے اور حکمرانوں کو تلاشی یا رخصتی پر مجبور کر کے دم لیں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم ساڑھے3برسوں تک وزارت عظمیٰ” انجوئے “کرنے کے بعد اب مگر مچھ کے آنسو بہانے سے باز رہیں اور عوام کو اپنی نا اہلی اور ناکامی کی اصل وجوہات سے آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ 1985سے برسر اقتدار خاندان ٹسوے بہا کر مظلوم نہیں بن سکتا عوام ان کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع پارٹی رہنماو¿ں کے مشاورتی اجلاس سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی زیر صدارت منعقد ہوئے جہاں عبدالعلیم خان نے2نومبر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طالب علموں نے گلریز اقبال کی سربراہی میں صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات میں یقین دلایا کہ 2نومبر کو نوجوانوں کا ہرآول دستہ سب سے آگے ہو گا اور ماضی کی طرح عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے ایم پی اے شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے عمران ٹائیگر فورس کی صدر ثانیہ کامران اور سید راشد ریاض نے بھی عبدالعلیم خان سے اجلاس منعقد کیا اور 2نومبر کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا سنٹرل پنجاب کے اضلاع قصور ،ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے بھی تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ساتھیوں سمیت چئیرمین سیکرٹریٹ لاہور میں صدر سنٹرل پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور شرکت کا یقین دلایا ۔
سابق بھارتی جج نے انتہا پسند ہندو تنظیم کو چیلنج دیدیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کانجو نے فواد خان کی فلماے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹج نے انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیا۔ ایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے، انہوں نے تو بحیرہ عرب کا کھاراپانی پیا ہے لیکن میں الہٰ آبادی غنڈا ہوں ،میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کے بجائے آو مجھ سے مقابلہ کرو، تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔ جسٹس کانجو اس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نےانہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ دوسری جانب فلماےدل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھی ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے، بولے، اس پارٹی کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے، انہوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا، اگران کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔
ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر کو رینجرز نے گرفتار کر لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے پریس کلب کے باہر سے ایم کیو ایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو حراست میں لے لیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو پریس کلب کے باہر سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اور دیگر پارٹی رہنما پریس کانفرنس کرنے والے تھے۔ رینجرز نے دونوں رہنماو¿ں کو رینجرز کے تفتیشی مرکز میٹھا رام ہاسٹل منتقل کردیا ہے۔دونوں رہنماو¿ں کی گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم لندن نے پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ اس سلسلے میں پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ ثروت اسرار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی اراکین کنورخالدیونس ،حسن ظفرعارف کوحراست میں لیاگیا ہے جس کی وجہ سے فی الوقت پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ لندن نے کراچی کے لیے 12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
قصہ ایک سالہ بچے کے قتل کا۔۔۔
لاہور (ویب صیڈیسک)اشرف المخلوقات کہلانے والا انسان بعض اوقات اپنی اذیت پسندانہ طبیعت کو سکون دینے کے سلسلے میں ایسی ایسی حرکتیں کرتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایساہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں میں پیش آیا جس نے پہلے تو پولیس اور اس کے بعض جوڈیشل افسروں کو پریشان کیے رکھا۔باپ کے ہاتھوں ایک سال کی معصوم بیٹی کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاون بیٹی کی برآمدگی کے بعد شوہر کے پاس واپس چلی گئی،تو اس خاتون کی ماں نے اپنے داماد کیخلاف بیٹی اور نواسی کی حبس بیجا میں رکھنے کی رٹ پٹیشن دائر کرادی۔پولیس کی برآمدگی کے بعد خاتون دوبارہ اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی۔اس واقعہ کا احوال یوں بیان کیا جاتاہے کہ تھانہ ملت ٹاﺅن میں 73ر،ب ٹبی کی رہائشی عزبا شہزادی کی طرف سے درج کروائے جانے والے قتل اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی شادی رحمان ٹاﺅن کے رہائشی ملزم اشفاق عرف گلزار کے ساتھ ہوئی تھی۔15اگست کو اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا جبکہ اس کی ایک سال کی بیٹی مریم کو اس سے چھین لیا اور بعدازاں اسے قتل کردیا۔ جبکہ اسی خاتون نے 18اگست کو اپنی بیٹی کی برآمدگی کی کیلئے سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔عدالت کی طرف سے مقرر کئے جانے والے عدالتی بیلف نے بچی کی برآمدگی کیلئے چھاپہ مارا لیکن بچی نہ ملی اور بیلف کو شک ہوا کہ اس کے شوہر قاتل باپ اشفاق عرف گلزار،اس کی ماں ممتاز اور بہنوں کرن اور ثمینہ نے اس کی بیٹی کو گلا دبا کرقتل کرکے اس کی لاش کو غائب کردیا ہے۔ماں کی طرف سے درج کروائے جانے والے مقدمے کے بعد پولیس نے قتل کے اس مقدمے میں ملوث دادی ممتاز کو گرفتار رتے ہوئے دیگر ملزموں کی گرفتاری اور مقتولہ کی لاش کی برآمدگی کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا۔اسی دوران مقدمے کی زد میں آنے والے سسرالیوں نے ایس ایچ او ملت ٹاﺅن کو بتایا کہ بچی کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ ان کے ایک دور کے رشتہ دار کے پاس ہے ۔جبکہ وہ 48گھنٹوں میں بچی کو زندہ سلامت پولیس کے سامنے پیش کردیں گے۔جس کے بعد انہوں نے بچی کو تھانہ ملت ٹاﺅن میں پیش کردیا۔ملزموں کی طرف سے ایک سال کی ”مقتولہ بچی“ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمے میں گرفتار خاتون کو رہا کرتے ہوئے بچی کو ماں کے حوالے کردیا۔ جبکہ اس مقدمہ قتل کو خارج کردیا۔دوسری طرف بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کروانے والی ماں بیٹی سمیت اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی۔جس کے چند روز بعد عزبا شہزادی کی والدہ ٹھیکریوالہ کی رہائشی خورشید بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے داماد اشفاق نے اس کی بیٹی عزبا شہزادی اور نواسی مریم کو محبوس بنایا ہوا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔ایڈیشل ڈسڑکٹ اینڈ سیش جج رضوان عارف کے حکم پر ملت ٹاﺅن پولیس ایک بار پھر حرکت میں آئی،جس نے شوہر کے پاس موجود ماں بیٹی کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا۔عدالت میں پیش ہونے والی عزبا شہزادی نے بیان دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش وعزم زندگی بسر کررہی ہے۔ جبکہ اس کو شوہر سمیت سسرالیوں میں سے کسی سے کوئی شکوہ نہیں،جس کے بعد خاتون کے بیان کی روشنی میں عدالت نے اس کو شوہر کے ساتھ بھجواتے ہوئے پٹیشن کو خارج کردیا۔