لندن (نیٹ نیوز) افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان حکومت اور طالبان میں خفیہ مذاکرات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان خفیہ مذاکرات کا سلسلہ ستمبر سے دوبارہ شروع ہوچکا ہے جبکہ بیشتر ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اب تک مذاکرات کے دو دور قطر میں مکمل ہوچکے ہیں۔برطانوی اخبار نے طالبان رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ قطر میں ہونے والی ملاقاتوں میں ایک اعلیٰ امریکی سفارتی اہلکار بھی شامل تھے۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ ان ملاقاتوں میں افغان طالبان کے ہلاک بانی ملامحمد عمر کے بھائی ملا عبدالمنان بھی موجود تھے۔تاہم اس معاملے پر ردعمل لینے کے لیے کابل میں افغان افسران سے رابطہ نہیں ہوسکا۔اس سے قبل پاکستان کی مدد سے ہونے والے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونےوالے مذاکرات کے نتیجے میں کچھ پیشرفت دیکھی گئی تھی لیکن پھر امریکا کی جانب سے مئی میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کا عمل مکمل طور پر رک گیا۔نئے طالبان رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ کے معاملات سنبھالنے کے بعد گذشتہ چند ماہ کے دوران افغانستان میں ہونے والی طالبان کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی اور قندوز سمیت لشکر گاہ میں بھی طالبان نے حملے اور کارروائیاں کیں۔برطانوی اخبار کے مطابق،مذاکرات کے نئے سلسلے میں پاکستانی حکام حصہ نہیں ہیں۔امریکا اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر طالبان کو پناہ دینے کے الزامات کے بعد سے گذشتہ ایک سال سے پاکستانی اور افغان حکومت کے درمیان تعلقات متاثر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان طالبان کو پناہ فراہم کرنے کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتا رہا ہے۔گذشتہ دو سال کے دوران طالبان افغانستان میں کافی مضبوط ہوچکے ہیں اور کابل میں ہونے والے حملے اس کی تازہ مثال ہیں، کیونکہ 2001 میں امریکا کے افغانستان پر حملے کے بعد قندوز کا کنٹرول سنبھالنا طالبان کی جانب سے علاقے پر قابض ہونے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔دوسری جانب امریکا کی طرف سے کابل کو مسلسل فضائی اور فوجی مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ طالبان افغانستان میں اپنے قدم مضبوط نہ کرسکیں۔
All posts by Daily Khabrain
مودی کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات …. روس نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
نئی دہلی، واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات دھول ہوگئے اور برکس اجلاس میں چین کی مخالفت کے بعد روس کی خاموشی سے بھارت کی مودی حکومت کو بڑا دھچکا لگا اور بھارتی میڈیا نےکہا ہے کہ چین سے زیادہ روس نے بھارت کو مایوس کیا جبکہ امریکا نے نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردی کا محور قرار دینے کے بیان پر تبصرےسے گریز کیا ہے اور وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا علم نہیں ، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے ، اوباما انتظامیہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے ، پاک بھارت مذاکرات ہونے چاہئیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق برکس اجلاس میں روس نےخاموش رہ کربھارت کے بجائے پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ برکس اجلاس میں روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیاجس پر مودی حکومت کافی پریشان ہے۔
سعودی شہزادے کا سر قلم ….
ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب میں دوست کو قتل کرنے کے جرم میں شاہی خاندان کے سعودی شہزادہ ترکئی بن الکبیر کا سر قلم کر دیا گیا۔ مجرم نے 2012ءمیں اپنے دوست عدل المحمود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
سر قلم
ہماری فوج کے کارنامے اسرائیل سے کم نہیں, مودی کی گیدڑ بھبکی
نئی دہلی /شملہ(آئی این پی، آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے علاقے میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا اسرائیلی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی سے موازانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج کے کارنامے اسرائیل کے مقابلے میں کسی طور کم نہیں،پوری قوم اور دنیا بھارتی مسلح افواج کی بہادری کی باتیں کررہی ہے۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست ہماچل پردیش کے دورے کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماچل پردیش نے قوم کو کئی بہادر فوجی دیئے ہیں جو سالوں تک ملک کی حفاظت کیلئے لڑتے رہے ۔نریندر مودی نے ہماچل پردیش کو بہادروں کی زمین قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کے تقریبا ہر خاندان کے فرد مسلح افواج کا حصہ ہیں۔ میں حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجیوں کا احترام کرتا ہوں۔حکومت مسلح افواج کے ایک رینک ایک پنشن کے دیرنہ مطالبے پر عمل درآمد کیلئے کام کررہی ہے ۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ’دہشت گردی کی فیکٹری‘ بند کردینی چاہیے جبکہ ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مدد کی بھی پیشکش کردی۔چندی گڑھ میں ریجنل ایڈیٹرز کانفرنس سے خطاب میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستانی عوام کے خلاف نہیں لیکن پاکستانی حکومت سے مسئلہ ہے جس نے ’دہشت گردی کو پالیسی کا حصہ بنا رکھا ہے‘۔راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا میں بھی تنہا ہوکر رہ گیا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اسلام آباد کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس سے قبل اسلام آباد کو دہشت گردی کی فیکٹری بند کرنی ہوگی جبکہ ایسا کرنے سے ترقی کی راہیں کھلیں گی اور جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوگا‘۔بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پیش بندی کے طور پر کی جانے والی کارروائی تھی اور بھارت پاکستانی عوام کے حوالے سے کوئی بری نیت نہیں رکھتا۔راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحد 2018 تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ’دہشت گردی کی فیکٹری‘ بند کردینی چاہیے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مددکرنا چاہتے ہیں مگر پہلے پاکستان کو مخلص ہونا ہوگا،پاکستان نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ایسی سوچ کو بھی پروان چڑھاتا ہے جو چیخ چیخ کر یہ اعلان کرتی ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی جائز ہے،
چین کے اعلان سے ”مودی“ کی نیندیں حرام
بیجنگ (آئی این پی)چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے مشیر یوو وین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں،چین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستان کے اندورنی ملکی استحکام اور سلامتی کے تحفظ اور معیشت کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ،یہ چینی حکومت کا غیر متزلزل اسٹریٹجک انتخاب ہے،چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اور سلامتی کے مفادات موجود ہیں،عالمی صورت حال میں چاہے کسی بھی قسم کی تبدیلیاں آئیں ۔یہ بات چین پاک دونوں ملکوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے جبکہ چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری دوستی اور تعاون کی ایک کامیاب مثال بنے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چائنا انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل اسٹدیز کے زیراہتمام چین پاک راہداری کی تعمیر کو تیز ی سے آگے بڑھانے ،چین پاک مشترکہ تقدیر کے اشتراک کی تعمیر میں مدد کے موضوع پر چین اور پاکستان کے تھنک ٹینک کا سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں چین اور پاکستان کے اہل کاروں اور سکالرز نے مواقع اور چیلنجز ،علاقائی اثرات سمیت دیگر موضوعات پر بحث کی۔ چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین پاک دوستی چاروں موسموں کی آزمودہ دوستی ہے اور یہ بدلتے حالت کی مختلف مشکلات کے باوجود ہمیشہ سے بدستور مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما مضبوط دوستی کے حوالے سے بھرپور عزم رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعلیٰ سطحی تبادلے بھی جاری ہیں۔ گذشتہ ستر برسوں میں چین اور پاکستان دوستی کی مضبوط راہ پر آگے بڑھتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پروگرام ون بیلٹ ون روڈ کے جذبے کا عکاس ہے اور یہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کی ایک شاندار مثال بھی ہے۔
شعلے دور دور تک دیکھے گئے …. متعدد سورما واصل جہنم ، فورسز الرٹ
کھوئی رٹہ (خصوصی رپورٹ) کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ ،پاک افواج کی جوابی کارروائی بھارتی مورچہ تباہ‘ کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات۔ بھارتی فوج نے گولہ باری کے ساتھ ساتھ روشنیوں کے گولے بھی فضا میں پھینکے، گولہ باری و فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کے علاوہ کیری، سبز کوٹ، گائی پیلاں، ٹائیں، بھینس گالہ میں بھارتی افواج نے بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔ گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ پیر کی رات 10:30بجے شروع ہوا جو کہ 12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ بھارتی افواج کی شدید گولہ باری کی آواز سن کر لوگوں نے سمجھا کہ بھارت نے حملہ کردیا۔ پاک افواج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کا مورچہ تباہ ہوگیا۔ مورچے میں لگی آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔ مورچے میں موجود کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا۔ ادھر کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے افراد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت کو وہ مزا چکھائیں گے کہ یاد رکھے گا۔
بھارت‘ فائرنگ
امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے بڑا مطالبہ
واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کو کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات شروع کرنا ہونگے، پاکستان خود دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے متاثر ہے،پاکستان سے مل کر امن و استحکام کی کوششیں جاری رہیں گی، موصل میں عراقی فورسز کی پیش قدمی توقع سے زیادہ تیز ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جاش ارنیسٹ نے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں دونوں ممالک کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر جاش ارنیسٹ کا کہنا تھاکہ انہیں اس بیان کا علم نہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر امریکا کو تشویش ہے۔ پاکستان خود دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے متاثر ہے،پاکستان سے مل کر امن و استحکام کی کوششیں جاری رہیں گی،ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عراق سے داعش کا قلع قمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں پیش قدمی توقع سے بھی تیز ہے، حالیہ کشیدگی پر پاک بھارت تعلقات میں تناو¿ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہیں اور یہ امریکہ کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ پاکستان ناصرف اپنے ملک بلکہ خطے میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اہم ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تعاون اور مذاکرات ہوں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ا±ن کا ملک اس ضمن میں کی جانے والی کسی بھی کوششش کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائدار امن قائم ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بھارت سے قریبی تعلقات ہیں، پاکستان سے سیکورٹی تعاون ہے، خواہش کے دونوں ملک براہ راست مذاکرات کریں اور امن کا راستہ اختیار کریں۔ ٹونر نے تسلیم کیاکہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج نے پیش رفت کی ہے لیکن پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے بند کردے۔
” معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اور دوسرے لیڈروں کو گرفتار کر لیا جائے گا “ نامور اخبار نویس ، تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام میں دبنگ گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف ایڈیٹر خبریں گروپ، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پارٹی انتخابات کرانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ الیکشن کروا ہی رہے ہیں تو نچلی سطح تک کروائیں۔ انتخابات صرف 10 سیٹوں پر ہوئے ہیں باقی وہ نامزدگیاں کریں گے۔ چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ میں پارٹی انتخابات کی وجہ یہ ہے کہ اب الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ پارٹی انتخابات کرانے والی جماعتیں ہی آئندہ انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔ لیکن الیکشن کمیشن نے اس بات پر زور نہیں دیا کہ انتخابات کس سطح تک کروانے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پارٹی انتخابات کرائے جو ایک اچھی کوشش تھی لیکن جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اسے کالعدم قرار دے دیا۔ جماعت اسلامی بھی انتخابات کراتی ہے اور اس میں تبدیلی بھی ااتی رہتی ہے۔ باقی جماعتوں کے انتخابات بس دکھاوا ہی ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا کہ انہیں آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کا علم نہیں ہے۔ اس سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو بھی کائٹ فلائٹ کہوں گا۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لاعلمی اور روشنی کی کمی ہے۔ ذمہ داران کوئی خبر دیتے نہیں تو پھر اخبار نویس کچھ نہ کچھ کہہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج چودھری نثار کو فون کر کے پوچھیں گے کہ پہلے آپ نے کہا کہ متنازعہ خبر کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی 4,3 روز میں مکمل ہو جائے گی۔ اگلے ہی روز ان کا بیان آیا کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی سےخود کو الگ کر رہے ہیں اور اس بارے وزیراعظم کو بھی آگاہ کریں گے۔ ان سے پوچھوں گا کہ کیا وزیراعظم کو بتا دیا۔ اگر بتا دیا تو کیا وہ مان گئے یا نہیں مانے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ وزیرقانون زاہد حامد بہت دلچسپ آدمی ہیں۔ ان کے پاس بھی عشرت العباد کی طرح کوئی کنڈلی ہے۔ وہ مشرف کے بھی بہت قریب تھے۔ گزشتہ حکومت میں بھی وزیر تھے حالیہ میں وزیر ہیں۔ اب سننے میں آیا ہے کہ وہ 22 تاریخ تک مصروف ہیں۔ اس کے بعد تحقیقات آگے بڑھے گی۔ پھر نہ جانے وہ ایک ماہ میں مکمل ہوتی ہے یا 2 ماہ میں۔ لگتا ہے کہ یہ معاملہ ایسے ہی حتم ہو جائے گا۔ متنازع خبر کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کو بھی کہا گیا کہ وہ سینٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں لیکن وہ نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سول و ملٹری تلخی جو چند روز پہلے پیدا ہو گئی تھی وہ ختم ہو جائے۔ فوجج اور حکومت کے درمیان ہر قسم کی غلط فہمی کا ازالہ ہونا چاہئے۔ اور ساری توجہ نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عصب پر ہونی چاہئے۔ تحریک انصاف کے احتجاج پر سوال کے جواب میں انہوں نے لطیفے کی صورت میں کہا کہ ”ایک وقت تھا جب نوازشریف زبردست اپوزیشن لیڈر تھے۔ بے نظیر کے خلاف تحریک چلائی وہ کراچی جا رہے تھے۔ مجھے بھی دعوت دی میں بھی ان کے ساتھ کراچی گیا۔ وہاں انپر کراچی سے باہر نکلنے پر سندھ حکومت نے پابندی لگا دی۔ ایک معروف صنعتکار کار تھے وہ بار بار نوازشریف سے پوچھتے کہ اب کیا ہو گا، ہم باہر نہیں نکل سکتے تو نوازشریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب جو کرنا ہے سندھ حکومت نے کرنا ہے۔“ لہٰذا اب عمران خان نے بھی کچھ نہیں کرنا جو کرنا ہے وہ حکومت نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے خاندان کو بہت نوازا گیا ہے۔ ان کے خاندان کو اسمبلی میں سیٹیں دی گئی ہیں۔ ضیا شاہد نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے کہا تھا کہ اسلام آباد صرف ایک دن کے لئے جانا ہے پھر ایک معتبر شخصیت نے کہا کہ یہ ون ڈے نہیں، ٹیسٹ میچ ہے جو کم سے کم 5 دن کا ہوتا ہے۔ اس سے پہلے دھرنے میں مجھے کہا گیا کہ آپ کنٹینر پر کیوں نہیں آئے تو میں نے کہا کہ مجھے کمردرد ہے میں اتنا اوپر نہیں آ سکتا۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نون لیگ کے پارٹی انتخابات کا طریقہ کار سیاسی پارٹیوں کے آرڈر 2002ءکے آرٹیکل 12 سے مطابقت نہیں رکھتا۔ چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ پارٹی انتخابات سیاسی پارٹیوں کے آرڈر 2002ءکے آرٹیکل 12 کے تحت کروائے جاتے ہیں۔ اس میں پوچھا جاتا ہے کہ ممبران کتنے ہیں۔ ووٹ کیسے کاسٹ ہوئے یہ ساری روداد دینا پڑتی ہے۔ تحریک انصاف کے انتخابات کرانے کی کوشش اچھی تھی لیکن وہ بے ضابطگی کا شکار ہو گئے۔ تحریک انصاف کا موبائل فونز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ ٹھیک ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ اگر نون لیگ نچلی سطح پر نامزدگیاں کرے گی تو یہ آرٹیکل 12 کی خلاف ورزی ہو گی۔ تجزیہ کار منظور ملک نے کہا ہے کہ متنازع خبر کا معاملہ پراسرار شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ چودھری نثار کو بھی تحقیقات کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ انکوائری میں کچھ اہم شخصیات کے نام ہیں جن کو نادانستہ طور پر چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پس منظر سے لگتا ہے کہ سول و ملٹری تعلقات میں دراڑ پیدا ہو چکی ہے۔ تحقیقات میں ابھی تک کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے 2 بار کہا کہ انکوائری کمیٹی کے غیر اعلانیہ طور پر سربراہ وزیر قانون زاہد حامد ہیں۔ موجود عسکری قیادت کو 2 سے 3 بار دعوت دی گئی کہ وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ سیکرٹری دفاع تو پارلیمنٹ میں 3,2 بار آئے لیکن آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی یا ڈی جی ملٹری آپریشن کی کوئی کمیٹی دعوت دینے پر بھی پارلیمنٹ نہیں آئی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈی چوک کو کھود دیا گیا ہے، بھاری مشینری وہاں پہنچ چکی ہے اور برق رفتاری سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اب تحریک انصاف نہ جانے کون سی جگہ کا تعین کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو نظر بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں رہی کہ وہ کام کرے۔ اس کا کام رکوانے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کے استعفے یا احتساب تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ کوشش ہو گی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔ انہو ںنے کہا کہ بڑے اجتماعات کے علاوہ چھوٹے چھوٹے گروپ بھی بنائے گئے ہیں جن کے 2 یا 3 سربراہ ہوں گے وہ دھرنے کے شرکاءکے کھانے پینے، سونے اور میڈیکل سمیت تمام ضروریات پوری کریں گے۔
علی ظفر کو مل گئی ا حسن رحیم کی ان ٹائٹل فلم
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار واداکار علی ظفرکو ڈایریکٹر احسن رحیم نے اپنی ان ٹائٹل فلم میں کا سٹ کر لیا ہے ۔احسن رحیم جوکہ بہت سی میوزک ویڈیوز ااور ٹی وی کمرشلز میں اپنی ہدایت کاری کا لوہا منوانے کے بعد اب فلم نگری میں اپنے جوہر دکھائیں گے جس میں انہوں نے بطور لیڈ ہیرو علی ظفر کولینے کا فیصلہ لیا ہے جبکہ ہیروین کی تلاش جاری ہے ۔احسن رحیم کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے ایک ایکشن کامیڈی فلم بنا نا چاہتے تھے اور اس فلم کی لیڈکاسٹ میں علی سے بہتر کوئی اور نظر نہیں آیا ۔اس فلم کی وجہ سے علی ظفر نے اپنی ذاتی فلم کچھ عرصے کے لئے موخرکردی ہے ۔اس ایکشن کامیڈی فلم کے لئے علی ظفر کو خصوصی ٹرینگ درکار ہے ۔ اس سے پہلے دونوں نے علی ظفر کی میوزک ویڈیوآگ میں کام کیا تھا ۔
پاکستان میں بالی وڈ سٹارزکی فلموں کی نمائش غیرقانونی ہے
لاہور (کلچرل رپورٹر ) معروف فلمسازواداکارغفوربٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مےں بالی وڈسٹارزکی فلموںکی نمائش غےرقانونی ہے ، قانون کے مطابق بھارتی فنکاراوران کی سرزمےن پرعکسبند کی جانے والی فلم پاکستان مےں رےلےزنہےں ہوسکتی۔ پرویزمشرف، آصف علی زرداری اور موجودہ حکومت بتائے کہ کس قانون کے تحت بھارتی فلمےں پاکستان مےں لگ رہی ہےں ؟ پاکستانی پےسہ بھارت جا رہا ہے ، جس کے عوض اسلحہ خرےد کر کشمےرےوں پرظلم ہورہا ہے۔ پاکستانی فنکاروںکی فلمےں بھارت مےں نہےں لگ سکتےں توان کی فلمےں ےہاں کےسے لگ رہی ہےں ؟ بھارتی فلموں پرمکمل پابندی لگائی جائے اورجن سےنمامالکان نے پاکستانی فلموں کی کمائی سے سےنما گھر بنائے اب وہ پاکستانی فلم کوپےروں پرکھڑا ہونے کےلئے ہفتے مےں 22شو دےں، اگراےسا ہوگےا توسالانہ 100فلمےں بنےں گی۔ سےنما مالکان اپنے مفادات کی خاطروزےراعظم سے مل کران کی مشکلات مےں اضافہ کرنا چاہتے ہےں۔ ان خےالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمےڈےا سے گفتگوکرتے ہوئے کےا۔ غفوربٹ نے کہا کہ مےراجنم پاکستان کی مٹی پرہوا لےکن اب مےں اےک ناورےجن شہری ہوں مگرمجھے پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی نسبت انڈسٹری سے زےادہ محبت ہے۔ اس کا ثبوت گزشتہ پانچ برس کے دوران کثےرسرمائے سے پروڈےوس کردہ مےری پانچ فلمےں ہےں، لےکن حکومت پاکستان اورفلم انڈسٹری نے مجھے تسلےم نہےں کےا۔ 1966ءمےں پہلی فلم بنائی اورعملی طورپرفلم انڈسٹری مےں اس وقت سب سے سےنئربھی ہوں۔ بطورپروڈےوسرہی نہےں بطورہےروبھی بہت کام کےا۔ ناروے مےں بہت سے پاکستانی گلوکاروں کوپہلی مرتبہ متعارف کرواےا ، جس کے اعتراف مےں مشرف دورمےں مجھے صدارتی اےوارڈ دےنے کا فےصلہ کےا گےا تھا لےکن مےں نے صرف اس لئے انکارکردےا تھا کہ انہوں نے اےک جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کراقتدارسنبھالا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم کی سپورٹ کےلئے بھاری مالی نقصان کے باوجود اےک اورفلم بطورپروڈےوسروڈائرےکٹربنانے کے ساتھ اےک جدےد طرز کا سےنما بھی بنانے جا رہا ہوں۔ مےں چاہتا ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقےں بحال ہوں۔