لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فاریہ بخاری نے اپنے چہرے کی سرجری کرالی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ فاریہ بخاری نے چندروز پہلے لاہور کے ایک معروف ڈاکٹر سے چہرے کے بعض حصوں کی سرجری کرائی جس کی وجہ سے انہوں نےکئی روز تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں تاہم چندروز پہلے وہ یوکے چلی گئیں جہاں وہ دس روز قیام کریں گی۔یہ امر قابل ذکرہے کہ فاریہ بخاری طویل عرصے سے شوبز میں کام کررہی ہیں تاہم ابھی تک وہ قابل ذکر مقام نہیں بناسکیں حالانکہ اس مقصد کے لئے انہوں نے بہت کوششیں کی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فاریہ بخاری…
Author: Daily Khabrain
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارعمران عباس کو ونیزہ احمدنے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دی جس میںعدیل چوہدری بھی پیش پیش تھے اور ان کے بہت سے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔عمران عباس کی برتھ ڈے چندروز پہلے منائی گئی لیکن عدیل چوہدری اور ونیزہ احمد نے گزشتہ رات اسلام آباد میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے کئی دوستوں نے شرکت کی ۔اس بارے میں عمران عباس کا کہناہے کہ مجھے عدیل چوہدری اور ونیزہ احمد کی سرپرائز پارٹی کی بہت خوشی ہوئی کیونکہ دونوں نے میری خوشی میں اضافے کے لئے سب کچھ کیا۔عمران عباس نے مزید بتایا…
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈارفٹنگ کی تقریب آج دبئی میں ہو گی جس میں شرکت کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے، 414 کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں کئی ٹاپ کرکٹرز بھی جلوہ افروز ہونگے۔ شرائط کے مطاب ٹیموں کو اپنے پہلے سکواڈ کے کھلاڑی ایک دوسرے سے تبدیل کرنے کی اجاز ت دی گئی ہے۔زیادہ قیمت والے کھلاڑی ہر کیٹیگری میں اپنی زیادہ قیمت برقرار رکھیں گے۔ ہر ٹیم ، مینٹر، کوچ،…
پیرس (اے پی پی) نوویک جوکووچ اور اینجلیق کربر ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مردوں اور خواتین میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اینڈی مرے نے شنگھائی ماسٹرز جیت کر جوکووچ سے پوائنٹس کا فاصلہ مزید کم کر دیا اور دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، راﺅنک دو درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، نڈال اور فیڈرر تنزلی کے بعد چھٹے اور آٹھویں نمبر پر چلے گئے، باٹسٹا ایگٹ کی 6 درجے ترقی ہوئی ہے، ویمنز میں کیرولین وزنائیکی 5 درجے بہتری کے ساتھ دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔ اے ٹی…
لاہور (طیب رضا عابدی سے) پاکستان باکسنگ فیڈریشن میں سرکاری عہدے رکھنے والے بھی فیڈریشن کے عہدوں پر براجمان ہیں ۔ باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدور کا تعلق سرکاری اداروں سے ہے حالانکہ باکسنگ فیڈریشن کے آئین کے مطابق صدر اور نائب صدور کے عہدے کیلئے ممبر یونٹس (ڈیپارٹمنٹس یا ادارے) اہل نہیں ہونگے ۔ آئین کے آرٹیکل (XIV) 4 کے مطابق ممبر یونٹس کے نمائندے نائب صدر یا صدر منتخب نہیںہوسکتے۔ اسی طرح ایک امتیازی باڈی پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے شرجیل ضیا کا تعلق بھی پنجاب پولیس سے ہے ۔ سرکاری عہدے تو الگ فیڈریشن کے دو گروپوں…
ممبئی(آئی این پی) بھارتی ٹیسٹ کر کٹرگوتم گھمبیر بھی مودی کی زبان بولنے لگے،بھارتی کر کٹر نے کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی ختم ہونے تک پاکستان سے تعلقات نہیں ہونے چاہییں ۔ پاکستان سے بالی ووڈ سطح پر بھی تعلقات نہ رکھے جائیں ، پاکستان سے کرکٹ نہیں ہونی چاہیے ۔
دبئی (آئی این پی)دبئی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن براوو کے شاندار کیچ کے بعد یاسر شاہ کے فینز نے انھیں سپر مین کا خطاب دے دیا، کچھ نے تو یاسر شاہ کے جشن کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے رومن رینز کے آخری پنچ سے تشبیہ دے دی۔یاسر شاہ نے ڈیرن براوو کا اہم کیچ لیا تو سوشل میڈیا پر ان کا چرچا چل پڑاہے،کسی نے انھیں بیٹ مین تو کسی نے سپر مین قرار دیا۔،مداحوں نے یاسر شاہ کی وکٹوں کے جشن کو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپین رومن رینز کے آخری پنچ سے بھی تشبیہ دی۔سابق ویسٹ…
دبئی (نیوزایجنسیاں)تاریخ کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اظہر علی اور دویندرا بشو کو عمدہ کارکردگی کا انعام مل گیا ہے اور دونوں کھلاڑی کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ہے۔پاکستان کا رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے ۔دبئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 302 رنز کی اننگ کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے اظہر علی پانچ درجہ ترقی کر کے کیریئر کی بہترین 12ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ 174 رنز کے عوض دس وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین اسپنر بھی گیارہ درجے بہتری کے…
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 مشہور کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پرسرگرم ہیں۔ شاہد آفریدی اس لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں جو فیس بک اور ٹو ئٹر کے ذریعے ہمیشہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سعید اجمل ہیں۔وسیم اکرم تیسرے ،شعیب اختر چوتھے ،احمد شہزاد پانچویں ،یونس چھٹے ،مصباح ساتویں ،شعیب ملک آٹھویں ،اظہر علی نویں اور وہاب ریاض دسویں نمبر پر ہیں۔
دوبئی(نیو زڈیسک)قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جیت کے لیے ٹیم کو سخت محنت کرنی پڑی۔گلابی گیند اور وکٹ کے بارے میں اندازے غلط نکلے۔ ایسے لگ رہا تھا کہ میچ بے نتیجہ ختم ہوگا لیکن آخری دو دن کافی دلچسپ کرکٹ ہوئی جس طرح کے ٹف میچز ہو رہے ہیں یہ ہماری ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کافی اچھے ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کےلئے پریشر میچزان کے کرکٹ کیرئیر کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔ 400ویںاور پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں جیت یادگار لمحہ ہے۔ اگرچہ ڈیرن براوو نے یاسر شاہ کے خلاف…