لندن (نیٹ نیوز) افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان حکومت اور طالبان میں خفیہ مذاکرات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان خفیہ مذاکرات کا سلسلہ ستمبر سے دوبارہ شروع ہوچکا ہے جبکہ بیشتر ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اب تک مذاکرات کے دو دور قطر میں مکمل ہوچکے ہیں۔برطانوی اخبار نے طالبان رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ قطر میں ہونے والی ملاقاتوں میں ایک اعلیٰ امریکی سفارتی اہلکار بھی شامل تھے۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ ان ملاقاتوں میں افغان طالبان…
Author: Daily Khabrain
نئی دہلی، واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات دھول ہوگئے اور برکس اجلاس میں چین کی مخالفت کے بعد روس کی خاموشی سے بھارت کی مودی حکومت کو بڑا دھچکا لگا اور بھارتی میڈیا نےکہا ہے کہ چین سے زیادہ روس نے بھارت کو مایوس کیا جبکہ امریکا نے نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردی کا محور قرار دینے کے بیان پر تبصرےسے گریز کیا ہے اور وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا علم نہیں ، پاکستان خود دہشت…
ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب میں دوست کو قتل کرنے کے جرم میں شاہی خاندان کے سعودی شہزادہ ترکئی بن الکبیر کا سر قلم کر دیا گیا۔ مجرم نے 2012ءمیں اپنے دوست عدل المحمود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ سر قلم
نئی دہلی /شملہ(آئی این پی، آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے علاقے میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا اسرائیلی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی سے موازانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج کے کارنامے اسرائیل کے مقابلے میں کسی طور کم نہیں،پوری قوم اور دنیا بھارتی مسلح افواج کی بہادری کی باتیں کررہی ہے۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست ہماچل پردیش کے دورے کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماچل پردیش نے قوم کو کئی بہادر فوجی دیئے ہیں جو سالوں تک…
بیجنگ (آئی این پی)چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے مشیر یوو وین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں،چین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستان کے اندورنی ملکی استحکام اور سلامتی کے تحفظ اور معیشت کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ،یہ چینی حکومت کا غیر متزلزل اسٹریٹجک انتخاب ہے،چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اور سلامتی کے مفادات موجود ہیں،عالمی صورت حال میں چاہے کسی بھی قسم کی تبدیلیاں آئیں ۔یہ بات چین پاک دونوں ملکوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات سے مطابقت رکھتی…
کھوئی رٹہ (خصوصی رپورٹ) کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ ،پاک افواج کی جوابی کارروائی بھارتی مورچہ تباہ‘ کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات۔ بھارتی فوج نے گولہ باری کے ساتھ ساتھ روشنیوں کے گولے بھی فضا میں پھینکے، گولہ باری و فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کے علاوہ کیری، سبز کوٹ، گائی پیلاں، ٹائیں، بھینس گالہ میں بھارتی افواج نے بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔ گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ پیر کی رات 10:30بجے شروع ہوا جو کہ…
واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کو کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات شروع کرنا ہونگے، پاکستان خود دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے متاثر ہے،پاکستان سے مل کر امن و استحکام کی کوششیں جاری رہیں گی، موصل میں عراقی فورسز کی پیش قدمی توقع سے زیادہ تیز ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جاش ارنیسٹ نے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں دونوں ممالک کو کشیدگی ختم…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف ایڈیٹر خبریں گروپ، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پارٹی انتخابات کرانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ الیکشن کروا ہی رہے ہیں تو نچلی سطح تک کروائیں۔ انتخابات صرف 10 سیٹوں پر ہوئے ہیں باقی وہ نامزدگیاں کریں گے۔ چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ میں پارٹی انتخابات کی وجہ یہ ہے کہ اب الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ پارٹی انتخابات کرانے والی جماعتیں ہی…
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار واداکار علی ظفرکو ڈایریکٹر احسن رحیم نے اپنی ان ٹائٹل فلم میں کا سٹ کر لیا ہے ۔احسن رحیم جوکہ بہت سی میوزک ویڈیوز ااور ٹی وی کمرشلز میں اپنی ہدایت کاری کا لوہا منوانے کے بعد اب فلم نگری میں اپنے جوہر دکھائیں گے جس میں انہوں نے بطور لیڈ ہیرو علی ظفر کولینے کا فیصلہ لیا ہے جبکہ ہیروین کی تلاش جاری ہے ۔احسن رحیم کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے ایک ایکشن کامیڈی فلم بنا نا چاہتے تھے اور اس فلم کی لیڈکاسٹ میں علی سے بہتر کوئی اور نظر نہیں آیا…
لاہور (کلچرل رپورٹر ) معروف فلمسازواداکارغفوربٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مےں بالی وڈسٹارزکی فلموںکی نمائش غےرقانونی ہے ، قانون کے مطابق بھارتی فنکاراوران کی سرزمےن پرعکسبند کی جانے والی فلم پاکستان مےں رےلےزنہےں ہوسکتی۔ پرویزمشرف، آصف علی زرداری اور موجودہ حکومت بتائے کہ کس قانون کے تحت بھارتی فلمےں پاکستان مےں لگ رہی ہےں ؟ پاکستانی پےسہ بھارت جا رہا ہے ، جس کے عوض اسلحہ خرےد کر کشمےرےوں پرظلم ہورہا ہے۔ پاکستانی فنکاروںکی فلمےں بھارت مےں نہےں لگ سکتےں توان کی فلمےں ےہاں کےسے لگ رہی ہےں ؟ بھارتی فلموں پرمکمل پابندی لگائی جائے اورجن سےنمامالکان نے پاکستانی…