Author: Daily Khabrain

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کے حوالے سے حکومتی اشارے بھی ملنے لگے کیونکہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے تمام معاملات وزیراعظم کے علم میں ہیں، پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد ہونے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازرے کھل جائیں گے ، سپورٹس فیڈریشنز کی سالانہ گرانٹس میں نہ صرف اضافہ کرنا ہو گا بلکہ کھلاڑیوں کے معاوضے کو بھی بہتر بنانا ہو گا ، سنوکر دیہات کا بھی مقبول ترین کھیل بن چکا جس کے فروغ کیلئے بلیئرڈ اینڈ سنوکر…

Read More

واشنگٹن(نیو زڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کے الزامات جھوٹے ہیں۔خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے تھے لیکن اب ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ ان کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں، میلینیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی باتیں کرنے پراکسایا گیا تھا۔ گزشتہ روز امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں میلینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل…

Read More

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے پاکستان کو دہشتگردی کا منبع قراردینے سے متعلق بھارتی وزیراعظم مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو کسی ایک مخصوص ملک،مذہب یا نسل سے جوڑنے کے مخالف ہیں، پاکستان ہمارا تمام موسموں کا دوست ہے۔جس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی جدوجہدکی اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دنیا کوان قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے۔ برکس اجلاس میںبھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کو دہشت گردوں کا گڑھ قرار دینے کے بعد چین پاکستان کے حق میں کھل کر میدان میں آگیا،گزشتہ روز بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران…

Read More

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سارا وقت کنٹینر اور ناچ گانے میں لگاد ی جبکہ خیبر پختونخوا والے پوچھتے ہیں نیا پاکستان بنانے والا کہاں ہے ؟،صوبے کے لوگ کہتے ہیں جن کو ووٹ دیا وہ نظر نہیں آتا،ہم 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دی،چین کاشکریہ اداکرتاہوں جنھوں نے بجلی کے کارخانوں میں سرمایہ کاری کی،میرے دل میں جھانک کر ہی میرے کارکنوں کے پیار کا اندازہ ہوسکتا ہے۔یواین پی کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے کنونشن…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل معروف پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ متنازعہ خبر کے حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اے پی این ایس اور سی پی این ای وفود کی وزیر داخلہ سے طویل ملاقات میں صرف اس موضوع پر بات چیت ہوئی۔ فوج نے اس خبر پر اعتراض اٹھایا اور آرمی چیف نے وزیراعظم سے شکایت کی اور ذمہ داران کو سامنے لانے کا کہا ہے۔ ذاتی خیال ہے کہ فوج کو اس…

Read More

اُڑیسہ( ویب ڈیسک) انڈین ریاست اُڑیسہ کے ہسپتال میں اچانک آتشزدگی بھڑک اُٹھی۔ بھونیشورشہر کے ایک نجی ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے باعث 23افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونیکی اطلاعات موصول ئی ہیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Read More

مکہ ( ویب ڈیسک ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس زائرین کی سہولت کیلئے رات گئے انتظامات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں ۔ اتنے بڑے منصب پر فائز ہونے کے باوجود وہ رات کے پچھلے پہر عام لباس میں چہرہ ڈھانپ کر خانہ کعبہ میں صفائی بھی کرتے ہیں ۔

Read More

پیرس (خصوصی رپورٹ) ایک ایسے وقت میں جب سعودی حکومت معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے‘ بجٹ کم کردیا گیا ہے‘ حکومتی ٹھیکے روک دیئے گئے ہیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے‘ نائب سعودی ولی عہد کی جانب سے مہنگے ترین شوق کی تکمیل کیلئے 50کروڑ یورو خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی شاہ خرچی اس وقت دیکھی گئی جب وہ چھٹیاں منانےکیلئے فرانس میں تھے۔ انہوں نے سمندر میں کھڑا ایک جہاز دیکھا‘ دیکھتے ہی…

Read More

نیویارک (نیٹ نیوز) بھنڈی ایک مقبول سبزی ہے اور اکثر گھروں میں پکائی جاتی ہے لیکن اس کا پانی کئی بیماریوں جیسے ذیابیطس‘ دمہ‘ کولیسٹرول اور گردے کی بیماریوں کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔ بھنڈی کی وجہ سے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہو گا بلکہ کولیسٹرول کم رہے گا اور ساتھ ہی بلڈ شوگر لیول بھی ٹھیک رہے گا۔ ماہرین کے مطابق بھنڈی کو اوپر اور نیچے سے کاٹنے کے بعد اسے تین حصوں میں تقسیم کریں اور انہیں پانی سے بھرے ایک گلاس میں ڈالیں اور ساری رات پانی میں پڑا رہنے دیں‘ اس کے بعد…

Read More

ممبئی (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سنی لیون جانوروں سے کس قدر محبت کرتی ہیں اس بات کا اندازہ اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو لاوارث کتوں کے پلوں کے بارش میں بھیگنے سے موت واقع ہوجانے کی خبر نے انہیں افسرد ہ کر دیا۔ سنی جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ساتھ وابستہ ہیں اور جب انہیں پتہ چلا کہ سڑک پر پڑے تین لاوارث پلوں میں سے دو بارش کی وجہ سے مر گئے ہیں اور ایک ویٹرنری ہسپتال میں زیرعلاج ہے تو وہ فوراً پلوں کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچیں۔

Read More