ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میگا اسٹار ریکھا اور ایشوریا رائے بچن کے خوشگوار تعلقات کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اب ماضی کی بہترین اداکارہ نے سابق ملکہ حسن ایشوریا کی خوبصورتی کی وجہ خود کو قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن جو ان دنوں فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے فلم فیئر گلیمئر اینڈ اسٹائل ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ کی تقریب میں ایسی انٹری دی کہ سب حیران رہ گئے، یہی نہیں ایشوریا بہترین خاتون گلیمر کا ایوارڈ بھی لے اڑیں۔ ایشوریا رائے بہترین گلیمر خاتون کا…
Author: Daily Khabrain
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ سارہ رضاخان لاکھوں فالورز کے باعث سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت بن گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سارہ رضا خان نے گزشتہ دنوں فیس بک پر اپنے پرستاروں سے لائیو چیٹ کی جس کے دوران لاکھوں لوگوں نے ان سے رابطہ کیا۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ رضا خان نے”خبریں“کوبتایا کہ میرے لئے یہ بات کسی بڑے اعزازسے کم نہیں ہے کہ میرے پیج پر 37 لاکھ سے زائد فالورز تھے،لائیو چیٹ کے دوران تیس ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک کیا جبکہ دوروز میں گیارہ ہزارشیئرتھے اس کے علاوہ تین ملین لوگوں نے پیچ وزٹ کیا…
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان نے 400ویں ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 56 رنز سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی، کیریبین سائیڈ 346 رنز ہدف کے تعاقب میں 289 پر آو¿ٹ ہوگئی، عامر نے 3 ، یاسر اور نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور(خصوصی نامہ نگار) حج سیز ن کے اختتام پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حاجیوں کی اپنے اپنے ملکوں کو واپسی مکمل ہونے اور نئے ہجری سال کے آغاز کی مناسبت سے کعبة اللہ کو غسل دینے کی تقریب آج( پیر 17اکتوبر کو) منعقد ہو گی- خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیں گے-دریں اثناءمسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا سوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مز ید…
بنکاک(آئی این پی) تھائی لینڈ میں شاہ بھومی بول کے انتقال کے بعد بننے والے نئے بادشاہ خواتین کے شوقین نکلے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقتھائی لینڈ میں شاہ بھومی بول کے انتقال کے بعد شہزادہ وجیرا لونگکورن کو بادشاہ بنایا گیا ہے، مگر نیا بادشاہ کچھ عجیب سا ہے، اس کے شوق بھی نرالے ہیں، وہ خواتین سے دوستیوں کیلئے مشہور ہیں۔تھائی لینڈ کے بادشاہ 88سال کی عمر میں فوت ہوئے تو ان کا بڑا بیٹا وجیرا 64برس کا ہو چکا تھا، باپ مرا تو بیٹا سرہانے نہیں تھا بلکہ کئی ماہ سے یورپ میں گھوم رہا تھا۔نئے بادشاہ کا…
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کو 8 جنگی آبدوز دینے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ چین کے بڑے انگریزی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق کارپوریشن کے چیئرمین ہیو وین مینگ نے معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانے والی تقاریر سے پیدا ہونے والے جذبے کو جاری رکھنا ہے ۔ برطانوی اخبار رائٹرز نے رواں سال اپریل میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز…
لاہور(نامہ نگار)گلبرگ کے علاقے غالب مارکیٹ میں رات گئے دو ڈاکوﺅں نے معروف اداکارہ مدیحہ شاہ سے اسلحہ کے زور پر 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور 2موبائل فون چھین لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ معروف اداکارہ مدیحہ شاہ گلبرگ کے غالب مارکیٹ سے اپنی گاڑی پر گزر رہیں تھیں کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے ذور پر ان کی گاڑی روک کر ان سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
لاہور(آئی این پی) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کر کٹ کے بعد سیاست میں آنے کی خواہش ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ کے آخر میں رنز بنانے کا گر سیکھنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بہتر ہو رہی ہے، ٹیم کو اچھے آل راﺅنڈ مل چکے۔ آخر میں رنز نہ کرنے کی خامی پر قابو پانا ہو گا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے بعد فلاحی کام کرنے کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ اسی لئے اپنے گاﺅں میں ہسپتال بنایا۔ ،بہت…
وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر افغانستان سے پاکستانی علاقہ پر فائرنگ 2سکیورٹی اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا، نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے علاقہ سے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی حملہ میں 2سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا پاک فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس میں حملہ آوروں کی ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا کیا گیا ہے واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب سرہ فورہ میں پیش آیا۔
لندن (خصوصی رپورٹدیر تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے کے نتیجے میں نوجوانوں میں گردن اور کمرکے درد کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ بات برطانوی ادارے کیرو پریکٹک ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 16 سے 24 سال کی درمیانی عمر کے ایسے افراد جو دن کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر پرکام کرتے گزارتے ہیں ، میں گز شتہ ایک سال کے دوران گردن اور کمر کے درد کی شکایات28فیصد سے بڑھ کر45 فیصد ہوگئی ہیں۔ ان افراد کی اکثریت روزانہ10گھنٹے سے زیادہ وقت کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیلی ویژن، موبائل اوردیگر…