All posts by Daily Khabrain

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کے حوالے سے حکومتی اشارے بھی ملنے لگے کیونکہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے تمام معاملات وزیراعظم کے علم میں ہیں، پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد ہونے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازرے کھل جائیں گے ، سپورٹس فیڈریشنز کی سالانہ گرانٹس میں نہ صرف اضافہ کرنا ہو گا بلکہ کھلاڑیوں کے معاوضے کو بھی بہتر بنانا ہو گا ، سنوکر دیہات کا بھی مقبول ترین کھیل بن چکا جس کے فروغ کیلئے بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام نوجوان سنوکر پلیئرز کی تربیت کیلئے لگائے جانے والے 14روزہ تربیتی کیمپ کے افتتا ح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرکٹ میں تبدیلیوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی جبکہ کھیلوں کی ترقی کیلئے ہم جلد ایک کانفرنس منعقد کروائیں گے جس میں سفارشات مرتب کرکے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ حقیقت سامنے لے آئیں

واشنگٹن(نیو زڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کے الزامات جھوٹے ہیں۔خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے تھے لیکن اب ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ ان کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں، میلینیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی باتیں کرنے پراکسایا گیا تھا۔ گزشتہ روز امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں میلینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کے الزامات جھوٹے ہیں اور انہیں اپنے شوہر پر پورا اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پر الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور جن خواتین نے الزامات لگائے ہیں کیا ان کی ماضی پر نظر ڈالی گئی۔میلینیا ٹرمپ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات اپوزیشن کی منظم مہم کاحصہ ہے اور انہوں نے ٹرمپ کو کبھی اس قسم کے الفاظ استعمال کرتے نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ دنوں خواتین سے متعلق متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد موصوف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ ان کی مقبولیت میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

’پاکستان مخالف بھارتی بیان‘….چین دیوار بن گیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے پاکستان کو دہشتگردی کا منبع قراردینے سے متعلق بھارتی وزیراعظم مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو کسی ایک مخصوص ملک،مذہب یا نسل سے جوڑنے کے مخالف ہیں، پاکستان ہمارا تمام موسموں کا دوست ہے۔جس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی جدوجہدکی اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دنیا کوان قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے۔ برکس اجلاس میںبھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کو دہشت گردوں کا گڑھ قرار دینے کے بعد چین پاکستان کے حق میں کھل کر میدان میں آگیا،گزشتہ روز بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہاکہ چین کی یہ مستقل پالیسی ہے کہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک یا مذہب سے جوڑا نہیں جا سکتا۔ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس حوالے سے ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو تنظیم یا ملک بھی ملوث ہے اس کیخلاف عالمی برادری کو سنجیدگی سے کام کرنا اورانسداد دہشت گردی اور تمام ملکوں کے تحفظ کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سفارتی، معاشی اور سیکیورٹی روابط ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ملکوں کو اپنے مسائل کو مذاکرات سے حل کر ناچاہیئں۔

کے پی کے میں (ن)لیگ حکومت بنائے گی ،وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سارا وقت کنٹینر اور ناچ گانے میں لگاد ی جبکہ خیبر پختونخوا والے پوچھتے ہیں نیا پاکستان بنانے والا کہاں ہے ؟،صوبے کے لوگ کہتے ہیں جن کو ووٹ دیا وہ نظر نہیں آتا،ہم 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دی،چین کاشکریہ اداکرتاہوں جنھوں نے بجلی کے کارخانوں میں سرمایہ کاری کی،میرے دل میں جھانک کر ہی میرے کارکنوں کے پیار کا اندازہ ہوسکتا ہے۔یواین پی کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پارٹی کی مرکزی کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نام لئے بغیر پی ٹی آئی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزارتیرہ اور دو ہزار سولہ کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ میں(ن) لیگ کے پی کے مین اپنی حکومت بنائے گی۔دنیا کہتی ہے پاکستان سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے یہ ہم نہیں کہتے، انہوں نے عوام کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ دو ہزاراٹھارہ تک بجلی بحران ختم ہوجائےگا تھر میں کوئلے سے چار ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی جائےگی ہمارا ہدف صرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنا نہیں بلکہ بجلی سستی کرنا بھی ہے ہم نے ان منصوبوں میں سو ارب کی بچت کی کوئی اور حکومت ہوتی تو کمیشن بناتی بلکہ دو سورارب اور خرچ کردیتی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں انتالیس نئے اسپتالوں کا کام شروع کر رہے ہیں،صحت ،تعلیم اور عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج کے حالات اور دوہزار تیرہ کے حالات میں بہت فرق ہے۔ مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے پاکستان کا زرمبادلہ اس وقت چوبیس بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرایا جارہا ہےاس میں افواج پاکستان، پولیس، اور انتظامیہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دی تاہم 2018 تک لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ تھر میں بجلی کے منصوبوں سے 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جب کہ پاکستانی کوئلہ استعمال ہوگا تو بجلی 4 تا 5 روپے فی یونٹ پر آجائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ جسے جنگلہ بس کہاجاتاتھااس پرلاکھوں افراد سفرکرتے ہیں ،2014 میں سڑکوں پر 250 ارب روپے خرچ ہورہے تھے لیکن آج سڑکوں پر ایک ہزار ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ہائی ویزکاجال بچھ رہاہے اور خنجراب تا گوادر ہائی وے تعمیر کی جا رہی ہے جب کہ حیدرآباد کراچی موٹر وے بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں آج کاپاکستان بہت بہتر ہے، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالرسے بھی کم تھے لیکن آج 24ارب ڈالرہیں لیکن ہردور میں کوئی نہ ڈگڈگی بجانے والا سامنے آجاتا ہے، ایک جاتا ہے اور دوسرا آجا تا ہے تاہم ہم ڈگڈگی بجانےوالوں سے ڈرنےوالے نہیں کیونکہ ڈگڈگی بجانے والے آج بھی ڈگڈگی بجارہے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں۔کارکنوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میرے دل میں جھانک کر ہی میرے کارکنوں کے پیار کا اندازہ ہوسکتا ہے، پارٹی کارکن عہدے داروں سے بھی زیادہ اہم ہوتے ہیں جب کہ کارکن مجھے 20،30سال سے منتخب کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ بڑی بدقسمت ہے لیکن اس کو بدلنے کے لیے آپ کو اور قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

” حالت جنگ میں ایسی خبر نہیں دی جا سکتی جس سے دشمن کے ہاتھ مضبوط ہوں “ نامور اخبار نویس ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل معروف پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ متنازعہ خبر کے حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اے پی این ایس اور سی پی این ای وفود کی وزیر داخلہ سے طویل ملاقات میں صرف اس موضوع پر بات چیت ہوئی۔ فوج نے اس خبر پر اعتراض اٹھایا اور آرمی چیف نے وزیراعظم سے شکایت کی اور ذمہ داران کو سامنے لانے کا کہا ہے۔ ذاتی خیال ہے کہ فوج کو اس خبر کے حولے سے مکمل معلومات حاصل ہیں کہ کسی نے خبر بھیجی کون کون اس کے پیچھے ہے ثبوت اور سکیننگ موجود ہے۔ فوج اپنی معلومات کو بعص ٹیکنیکل معاملات کے اعث آشکارا نہیں کر رہی۔ حکومت پر خبر کے حوالے سے بڑا دباﺅ ہے کہ ذمہ داران کو سامنے لائے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پرویز رشید تو اس اجلاس میں شامل ہی نہیں تھے اس لئے وہ تو خبر لیک میں شامل نہیں ہو سکتے وزیر داخلہ بھی کھرے آدمی ہیں انہیں چاہئے کہ تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سامنے لائیں اور ہر بندے پر شک و شبہے کا جس طرح اظہار ہو رہا ہے وہ بند ہو جائے۔ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر خبر کے حوالے سے عجیب و غریب کہانیاں چل رہی ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد انکوائری کر کے سچ کو سامنے لائے تا کہ الزامات کا سلسلہ بند ہو۔ آزادی صحافت کیلئے ساری عمر جنگ کی ہے اسی لئے یہ سمجھتا ہوں کہ کسی اخبار یا صحافی کو صفائی کا موقع دیئے بغیر سزا دینا درست عمل نہیں ہے۔ وزیر داخلہ سے ملاقات میں بھی یہی موقف دیا کہ بغیر کسی تحقیقات اور ثبوت کے کسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا اسے سزا دینا ہے۔ میں نے چودھری نثار سے کہا کہ صرف باہر ہی نہ دیکھیں اپنے بندوں کو بھی چیک کریں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ آزادی اظہار کا مطلب کھلی چھٹی نہیں ہوتا۔ اگر میرے پاس ثبوت اور شواہد نہیں ہیں اور میں خبر دے دیتا ہوں تو میں مجرم ہوں۔ 17 سال کی عمر سے صحافت کے میدان میں ہوں۔ اگر میں ایڈیٹر ہوتا اور میرے پاس وہ خبر آتی تو اسے شائع کرنے کی اجازت نہ دیتا۔ جنگ کا سب سے بڑا فعل سچ ہوتا ہے ملک حالت جنگ میں ہو یا جنگ کی فضا ہو تو کوئی ایسی خبر نہیں شائع کرنی چاہئے جس سے دشمن کو فائدہ پہنچے۔ میں اس لئے خبر کو شائع کرنے سے روک دیتا کہ بھارت تو پہلے ہی پاکستان پر چڑھائی کر رہا ہے۔ پوری دنیا میں پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کو سپورٹ کرتا ہے غیر ریاستی عناصر کو پالتا ہے جس کے باعث امریکہ اور یورپی ممالک بھی اس کی زبان بولنے لگتے ہیں۔ اس صورتحال میں ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں اس کی تردید کریں اور بھارت کا اصل مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔ کیا بھارت میں نان سٹیٹ ایکٹرز نہیں ہیں ہمارے یہاں سے بھارت جانے والے فنکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر شعبہ ہائے جات سے متعلقہ شخصیات کے ساتھ وہاں کیا سلوک کیا گیا۔ کیا یہ سب آنے والے بھارت کے نان سٹیٹ ایکٹرز نہیں ہیں۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں بھارت کے منفی اور زہریلے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا ہے نا کہ خود ہی ایسی خبریں چھاپ دیں جس سے دنیا بھر میں یہ تاثر جائے کہ بھارت تو سچ بول رہا ہے۔ متنازع خبر کے آتے ہی بھارت نے پروپیگنڈا تیز کر دیا اور پوری دنیا میں پاکستان کا تاثر منفی انداز میں پینٹ کیا۔ اگر کوئی شخص سچ بولنے کیلئے بڑا بیتاب ہے اگر اس کے پاس واقع سچ موجود ہے تب بھی اسے انتظار کرنا چاہئے اور جب جنگ کے حالات نہ رہیں اور نارمل صورتحال ہو تو وہ خبر دے۔ موجودہ صورتحال میں کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے دشمن کے ہاتھ مضبوط ہوں کیونکہ یہ ہماری قومی سلامتی کے خلاف ہے۔ سینئر صحافی نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساری عمر غیر جانبدار صحافت کی ہے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے بڑے اختلافات رہے۔ ان کے دور میں کئی ماہ قید بھی گزارے لیکن ان کی اچھی باتوں پر تعریف کرنے سے کبھی گریز نہ کیا۔ بھٹو صاحب کی بڑی خوبی یہ تھی کہ سندھ سے تعلق کے باوجود انہوں نے کبھی خود کو سندھی لیڈر نہیں سمجھا اور پنجاب سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ بلاول بھٹو نے بڑی مناسب اور اچھی تقریر کی اور حکومت پر خوب دباﺅ ڈالا اور یہ تاثر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم نہیں ہیں۔ مطالبات نہ ماننے پر جلسے اور دھرنے دینے کی دھمکی بھی دی۔ حکومت کو جو 4 مطالبات پیش کئے وہ کوئی خاص نہیں ہیں صرف حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکولر ڈیٹ لوڈ شیڈنگ اسی طرح چل رہی ہے۔ ایکسپورٹ سیکٹر تباہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ صرف توانائی بحران ہے۔ حکومت اگر ریفارمز کرنے میں ناکام رہی تو آئی ایم ایف اس کی ذمہ دار ہے۔ اکانومی کی مینجمنٹ تو اس کے پاس ہے وہ یہاں 3 سال سے بیٹھی کیا کر رہی ہے۔ سی پیک کے دو حصے ہیں ایک لاجسٹک ہے جس میں سڑکیں بنائی جائیں گی اس پر 12 ارب ڈالر خرچ آئے گا جبکہ باقی 33 ارب ڈالر توانائی منصوبوں پر خرچ ہونا ہیں۔ بجلی منصوبوں پر زیادہ خرچ کیا جا رہا ہے اور کئی گناہ زیادہ لاگت سے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ حکومت نے یہ گارنٹی بھی دی ہے کہ اگر کوئی صارف بجلی بل نہ دے سکا تو وہ بل دینے کی پابند ہو گی جس سے بجٹ پر منفی اثر پڑے گا۔ اینکر پرسن منظور ملک نے کہا کہ وزیر داخلہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازعہ خبر پر تحقیقات کافی حد تک مکمل ہو چکی ہیں اور انکوائری ٹیم ذمہ داران کے قریب پہنچ چکی ہے۔ وزیرداخلہ نے پیشکش کی ہے کہ مجھ سمیت تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے۔ چودھری نثار خود کہہ چکے ہیں کہ وہ براہ راست انکوائری کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں صرف ان کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دی گئی۔ عسکری ادارے کا حکومت پر بڑا سخت دباﺅ ہے کہ فوری خبر لیک کرنے اور توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے کو سامنے لایا جائے۔ سول و ملٹری تعلقات قطعاً خوشگوار نہیں ہیں اور اس سے حکومت خوب آگاہ ہے۔ اسلام آباد میں یورپی یونین اور امریکی سفارتکار تمام حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں ہلاکتیں

اُڑیسہ( ویب ڈیسک) انڈین ریاست اُڑیسہ کے ہسپتال میں اچانک آتشزدگی بھڑک اُٹھی۔ بھونیشورشہر کے ایک نجی ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے باعث 23افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونیکی اطلاعات موصول ئی ہیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

منہ چھپائے ، رات کے پچھلے پہر صحن کعبہ میں جھاڑو دینے والی عظیم ہستی کون ہے ؟

مکہ ( ویب ڈیسک ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس زائرین کی سہولت کیلئے رات گئے انتظامات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں ۔ اتنے بڑے منصب پر فائز ہونے کے باوجود وہ رات کے پچھلے پہر عام لباس میں چہرہ ڈھانپ کر خانہ کعبہ میں صفائی بھی کرتے ہیں ۔

سعودی نائب ولی عہد کو سمندر میں کھڑی ایسی چیز پسند آ گئی کہ 50 کروڑ یورو میں خرید لی

پیرس (خصوصی رپورٹ) ایک ایسے وقت میں جب سعودی حکومت معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے‘ بجٹ کم کردیا گیا ہے‘ حکومتی ٹھیکے روک دیئے گئے ہیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے‘ نائب سعودی ولی عہد کی جانب سے مہنگے ترین شوق کی تکمیل کیلئے 50کروڑ یورو خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی شاہ خرچی اس وقت دیکھی گئی جب وہ چھٹیاں منانےکیلئے فرانس میں تھے۔ انہوں نے سمندر میں کھڑا ایک جہاز دیکھا‘ دیکھتے ہی پسند کر لیا اور پھر اسے فوری خریدنے کا حکم بھی دے دیا۔ اپنے ہم رکابیوں کو جہاز کے مالک کے پاس بھیجا اور پھر محض گھنٹوں میں سودا طے ہوا جس کے بعد جہاز کے روسی مالک کو 50کروڑ یورو کی ادائیگی کر دی گئی۔ اسی روز جہاز سعودی شہزادے کے حوالے بھی کر دیا گیا۔

بھنڈی سے ذیابیطس‘ دمہ اور گردوں کے امراض کا علاج

نیویارک (نیٹ نیوز) بھنڈی ایک مقبول سبزی ہے اور اکثر گھروں میں پکائی جاتی ہے لیکن اس کا پانی کئی بیماریوں جیسے ذیابیطس‘ دمہ‘ کولیسٹرول اور گردے کی بیماریوں کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔ بھنڈی کی وجہ سے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہو گا بلکہ کولیسٹرول کم رہے گا اور ساتھ ہی بلڈ شوگر لیول بھی ٹھیک رہے گا۔ ماہرین کے مطابق بھنڈی کو اوپر اور نیچے سے کاٹنے کے بعد اسے تین حصوں میں تقسیم کریں اور انہیں پانی سے بھرے ایک گلاس میں ڈالیں اور ساری رات پانی میں پڑا رہنے دیں‘ اس کے بعد صبح ناشتے کے بعد بھنڈی سے نکلنے والا پانی پی لیں۔

لاوارث پلوں کی موت نے سنی لیون کو افسردہ کر دیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سنی لیون جانوروں سے کس قدر محبت کرتی ہیں اس بات کا اندازہ اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو لاوارث کتوں کے پلوں کے بارش میں بھیگنے سے موت واقع ہوجانے کی خبر نے انہیں افسرد ہ کر دیا۔ سنی جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ساتھ وابستہ ہیں اور جب انہیں پتہ چلا کہ سڑک پر پڑے تین لاوارث پلوں میں سے دو بارش کی وجہ سے مر گئے ہیں اور ایک ویٹرنری ہسپتال میں زیرعلاج ہے تو وہ فوراً پلوں کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچیں۔