کولکتہ (شوبز ڈیسک) پاکستانی فنکاروں پر پاپندی پر اداکار اوم پوری ایک بار پھر مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان فنکاروں پر پا بندی درست نہیں، بھارتی حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو عدالت جائےں، پاکستان اداکاروں کی فلموں میں ہاﺅس فل رہتا ہے ۔واضح رہے فواد خان، علی ظفراور ماہرہ خان نے حال ہی میں بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
All posts by Daily Khabrain
ناصر چنیوٹی نے بتایا اپنی کامیابی کا راز
لاہور(شوبزڈیسک) اداکار ناصر چنےوٹی نے کہا ہے کہ سٹیج پر نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کروا رہا ہوں کبھی بھی فحاش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کراﺅں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔
مائیکل جیکسن مرنے کے بعد بھی کمائی میں سرفہرست
لاس اینجلس (شوبزڈیسک) پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فوربز میگزین نے مرنے والے فنکاروں کی کمائی کی فہرست جاری کی ہے۔ مائیکل جیکسن 825 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ مائیکل جیکسن کا 2009ءمیں انتقال ہو چکا ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ کمائی سونی اور اے ٹی وی میوزک سے کی تھی۔
ٹائیگر شیرو ف نے ہریتک روشن کو بہترین اداکار قرار دیدیا
ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکار ٹائیگر شروف نے ایکشن ہیرو ہریتک روشن کو فلم نگری کا مکمل اداکار قرار دیا ہے۔ ٹائیگر شروف نے کہا کہ ہریتک روشن ہر فن مولا اور فلم انڈسٹری کےلئے تحفہ ہیں جنہیں دیکھ کرکہا جاسکتا ہے کہ وہ ایک مکمل اداکار ہیں جس میں ہر طرح کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی ہریتک روشن کا مداح ہوں اور انہی کی طرح رقص کرنے کی کوشش کرتا تھا جس کی وجہ سے آج انہی کی طرح ڈانس کرتا ہوں۔ٹائیگر شروف نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونےوالی فلم ”ہیر وپنتی“ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جبکہ اپنے منفرد رقص اور ادکاری کے باعث انہیں مستقبل کا ہریتھک روشن قرار دیا جاتا ہے ۔
خواجہ سعد رفیق کی ”کھوئے ہووں کی جستجو“ میں شرکت
لاہور(کلچرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے راہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی وی لاہور مرکز کے پروگرام ”کھوئے ہوو¾ں کی جستجو“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے سے سفارش ،رشوت کے خاتمے اور ردرست پالیسی پر عملدرآمد نے پاکستان ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مدد کی ۔پروگرام کے میزبان عطاالحق قاسمی جو ایم اے او کالج میںوفاقی وزیر سعد رفیق کے استاد بھی تھے نے ماضی کے جھرکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ یونین کے صدرہونے کے باوجود سعد رفیق نے کبھی اپنی خاندانی روایات اور اقدار کو فراموش نہیں کیا تھا اورکالج میں ہمیشہ اساتذہ کی عزت کو مقدم سمجھا اور آج بھی جب یہ مجھے سر جھکا کے استادِ محترم کہہ کر مخاطب کرتا ہے تو مجھے کالج کا وہی سعد رفیق یاد آجاتا ہے ۔
مقبوضہ وادی میں پاکستان اور چین کے پرچم لہرا دئیے گئے
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)برہان وانی کی شہات کے بعدپہلی مرتبہ چینی پرچم مقبوضہ وادی میں لہرایا گیا، مظاہرین نے سڑکوں پرنکل کرپاکستان اورچین کاپرچم لہرایا۔ چین کا پاکستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کا اعلان، سیر و تفریح کے فروغ کیلئے کار ریلی بھی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ چینی صدرنے بھارت کا دورہ کیا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی فوجیوں کے سامنے پاکستان اورچین کاپرچم لہرادیاہے۔ برہان وانی کی شہات کے بعدپہلی مرتبہ چینی پرچم مقبوضہ وادی میں لہرایاگیا ہے، کشمیریوں کے لئے چینی صدر کا بھارتی دورہ خوشی کی علامت ہے۔
کامیابیوں کی بڑی وجہ ….وقار نے حقیقت بتا دی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کامیابیوں کی بڑی وجہ سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے ضرورت کے وقت بہترین کارکردگی دکھانا ہے ۔رواںڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میںبیٹسمینوں نے کام کردیا اب بالرز کو صلاحیتیں دکھانا ہوں گی۔پاکستان میں فاسٹ بالنگ کا بحران ہے کیونکہ اچھے بالرز سامنے نہیں آرہے تاہم موجودہ میچ میں یاسرشاہ سمیت تمام بالرز اچھی کارکردگی دکھائیں گے پاکستان ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 5 سالوں میں بہترین رہیہے ۔ مکی آرتھر کی سرپرستی میں ٹیم نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن اصل امتحان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 5 سالوں میں بہترین ہوئی ہے اور جس طرح انگلینڈ کے خلاف سیریز کو برابر کیا وہ کچھ خاص تھا ۔ان کا کہنا تھا کہقومی ٹیسٹ ٹیم کی کامیابیوں کی بڑی وجہ سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے ضرورت کے وقت بہترین کارکردگی ہے ۔انھوں نے کہا کہ مکی آرتھر کی سرپرستی میں قومی ٹیم درست جانب گامزن ہے۔وقاریونس کی جانب سے استعفی کے بعد مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم وقاریونس کا کہنا تھا کہ آرتھر کے حوالے سے کوئی بات کرنا قبل از وقت ہوگا لیکن کوچ کی حیثیت سے ان کا آغاز اچھا ہوا ہے۔سابق کوچ کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کی سرپرستی میں ٹیم نے ٹیسٹ، ایک روہ اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن اصل امتحان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا ۔وقاریونس نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنے پیار کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مقبولیت کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت برقرار رہے گی لیکن ڈے اینڈ نائٹ اور گلابی گیند جیسی جدت سے تماشائیوں کی دلچسی اچھی بات ہے۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان رواں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں نے کام کردیا اب بالرز کو صلاحیتیں دکھانا ہوں گی ۔انھوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں فاسٹ بالنگ کا بحران ہے کیونکہ اچھے بالرز سامنے نہیں آرہے تاہم موجودہ میچ میں یاسرشاہ سمیت تمام بالرز اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
شاہد آفریدی اور میانداد میں دوستی ہو گئی ،گلے شکوے دور ،جنگ ختم
کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے درمیان آج ملاقات ہوئی جس میں دونوں سابق کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کہے گئے الفاظ پر معذرت کی اور جاوید میانداد نے آفریدی پر میچ فکسنگ سے متعلق اپنے الزامات واپس لے لیے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں تمام گلے شکوے ختم ہوگئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مٹھائی کھلائی۔اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بڑی اچھی بات ہے شاہد آفریدی میرے ساتھ ہے اور یہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے جب کہ میں نے شاہد آفریدی سے متعلق جو کچھ کہا تھا وہ غصہ میں کہا تھا لہٰذا میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے جاوید بھائی سے کبھی معافی کا مطالبہ نہیں کیا کیوں کہ یہ میرے بڑے ہیں لیکن یہ ان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے اپنے الفاظ واپس لے لیے کیوں کہ ان سے میرے اور میری فیملی کو دکھ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری بات بھی آپ کو بری لگی جو یقیناً لگی ہوگی میں اس پر معافی چاہتا ہوں۔ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کےدرمیان ملاقات سینیٹر اقبال محمد علی کے گھر پر ہوئی اور سینیٹر نے دونوں قومی کرکٹرز کے درمیان صلح میں اہم کردار ادا کیا۔
سام سنگ گلیکسی نو ٹ سیو ن پر پابندی ….بڑ ی وجہ سامنے آگئی
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ برائے ٹرانسپورٹیشن نے جنوبی کوریاکی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی سام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری کے آگ پکڑنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد اس فون کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔محکمے کے مطابق امریکہ آنے اورامریکہ سے جانے والے تمام مسافرسام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون فونز کو اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔امریکہ کے فیڈریل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(ایف اے اے) نے اس سے قبل گیلیکسی نوٹ سیون فونز کو مسافروں کے سامان کے ساتھ پیک کرنے کی مخالفت کی تھی۔خیال رہے کہ سام سنگ نے گذشتہ ہفتے اپنے جدید ترین سماٹ فون گلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔سام سنگ نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ان شکایات کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ گیلیسکی نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں کیونکہ اس فون کو آگ لگ جاتی ہے۔امریکہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری اینتھونی فاکس نے ایک بیان میں کہا ‘ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ پروازوں میں گیلیسکی نوٹ سیون پر پابندی عائد کرنےسے کچھ مسافروں کو پریشانی ہو گی تاہم جہاز پر موجود تمام مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔’ان کا مزید کہنا تھا ‘ہم یہ اضافی قدم اس لیے اٹھا رہے ہیں کیونکہ پرواز میں آگ لگنے کا ایک بھی واقعہ مسافروں کو زخمی کرنے کے علاوہ ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔’یاد رہے کہ سام سنگ نے ستمبر میں تقریبا 25 لاکھ گیلیسکی نوٹ سیون فونز چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری پھٹ جانے کی شکایات سامنے آنے کے بعد واپس منگوا لیے تھے۔سام سنگ نے اپنے صارفین کو متبادل فون فراہم کیے تھے جو محفوظ قرار دیے گئے تھے تاہم اب ان متبادل فونز کی بھی بیٹری پھٹے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد سام سنگ نے گیلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرن کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، نواز شریف
باکو ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے لیکن اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور مسئلہ کشمیر کو ساتھ رکھے تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔باکو میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، ا±ڑی جیسےواقعات بھارت کی جانب سےکشمیرمیں مظالم کاردعمل ہیں، بھارت نے ہمیشہ کشمیر پربات کرنے سے گریز کیا ہے تاہم اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور وہ اس میں مسئلہ کشمیر کو شامل رکھیں تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیارہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارامقصد پاکستان کوچلانا ہے مگر کچھ عناصر اس کو بند کرنا چاہتے ہیں جب کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ہم پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔ عمران خان اسلام آباد کو بند جب کہ ہم کھلا رکھناچاہتے ہیں اور اسلام آبادکھلا رہے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے، ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کراچی کے حالات میں بھی بہتری آرہی ہے، کراچی میں بھی گرین لائن بس سروس کاآغاز کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران پر2018میں حل کردیں گے، سسٹم میں 10میگاواٹ بجلی آنے سے نہ صرف توانائی بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کی قیمتیں بھی مسلسل کم کی جارہی ہیں، رواں سال داسوپاور پراجیکٹ پر بھی کام شروع کررہے ہیں جب کہ دیامر اور بھاشاڈیم کے لیے 105 ارب روپے کی زمین خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے لیکن وہ اسے منظور نہیں کریں گے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک پر سیاست سے گریز کیاجائے، احسن اقبال سی پیک کے حوالے سے ہرجگہ پر تحفظات دورکررہے ہیں جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے لہذا اس کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں، سی پیک پرجاری کام کی رفتار پر چین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔