All posts by Daily Khabrain

آئی سی سی اجلاس،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ءکی میزبانی کون کرے گا؟

سڈنی (نیٹ نیوز) آئی سی سی نے بگ تھری نظام کو تبدبل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ءکی میزبانی آسٹریلیا کرے گا،پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ءمیں سپیشل گروپ گرانٹ دینے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔آئی سی سی کا اجلاس چیئرمین ششانک منوہر کی زیر صدارت کیپ ٹاو¿ن میں ہوا،پاکستان کی طرف سے شہریار خان نے شرکت کی ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے بگ تھری نظام کو تبدبل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ءکی میزبانی آسٹریلیا کرے گا،پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ءمیں سپیشل گروپ گرانٹ دینے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے،آئی سی سی کے گورننس کے سٹرکچر کو تبدیل کرنے کیلئے کام جاری ہے جو اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔اجلاس میں امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کیلئے ایڈوائزری گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو اپنی سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کرے گا،آسٹریلیا 2020ءمیں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کرے گا،خواتین کا ٹی ٹونٹی ایونٹ الگ سے ہوگا جس میں چھ ماہ کا وقفہ لیا جائے گا۔آئی سی سی نے پی سی بی کے درخواست پر پاکستانی بورڈ کو خصوصی فنڈ دینے کی تجویز کو مان لیا ہے،اجلاس کی سفارشات فنانشل اور کمرشل افیئرز کمیٹی کے سپرد کردی گئیں ہیں۔

حمیرا ارشد اور احمد طلاق کیس میں …. ” یو ٹرن “

لاہور(خصوصی رپورٹ)گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد بٹ کے ساتھ صلح نہیں ہوئی۔ صرف بچے کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پانچ دن بچہ میرے پاس رہے گا اور ہفتہ، اتوار چھٹی کے دو دن اپنے والد احمد بٹ کے ساتھ گزارے گا۔ اس کے علاوہ سننے میں آیا ہے کہ احمد بٹ نے طلاق کا کیس واپس لے لیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مجھ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

پاک بھارت کشیدگی ، بھارت نے گھٹنے ٹیک دئیے

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)سرجیکل سٹرائیکس ڈرامے پر عالمی توجہ حاصل کرنے میں ناکامی اور سبکی اٹھانے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مودی حکومت میں شامل دو عہدیداروں نے جن کے نام ظاہر نہیں کئے، نے بتایا کہ معاشی ترقی کی راہ پر بھارت کو گامزن کرنا وزیراعظم نریندر مودی کا اہم اور نمایاں ایجنڈا ہے، کسی قسم کی علاقائی کشیدگی اور پاکستان کے ساتھ تنازع سے اس ایجنڈے کے حصول میں خاصی دشواریاں کھڑی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کسی بھی لحاظ سے بھارت کے مفاد میں نہیں، بھارتی حکومت اب اسلام آباد کے حوالے سے تحمل کا مظاہرہ کریگی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرجیکل سٹرائیکس (ڈرامے)کے بعد پاکستان کے ساتھ ہماری جنگ کے خدشات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تھا حالانکہ ایسی بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ یہ نہیں کہ بھارت کونسا اقدام کریگا معاملہ یہ ہے کہ پاکستان حقیقت پسندانہ راستہ اختیار کریگا۔

دبئی ٹیسٹ: اظہر علی کی ٹرپل سینچری، پہلی اننگز 579 رنز پر ڈکلیئر

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے پہاڑ جیسا سکور بنا لیا ہے۔ نائب کپتان اظہر علی نے تاریخی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل سینچری سکور کی۔ اظہر علی نے 23 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا۔ اظہر علی دنیا کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹرپل سینچری سکور کی۔ انہوں نے 302 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم نے 279 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ پاکستان کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 67 رنز بنائے۔ اس کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بابر اعظم نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی تاہم وہ 69 رنز سکور بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ کھیل کے پہلے دن سمیع اسلم اور اظہر علی نے 215 رنز کا بڑا اوپننگ سٹینڈ دیا تھا۔ سمیع اسلم کیرئیر کی اولین سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے اور 90 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تھے۔ کپتان مصباح الحق نے 579 رنز پر پاکستان کی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی ہے۔

نیہا دھو پیا نے سب کے راز کھولنا شروع کر دیئے

ممبئی (خصوصی رپورٹ) فلم انڈسٹری میں نئی اداکاراﺅں نے ایسا رنگ جمایا ہے کہ فلم پروڈیوسر انہیں ہی اپنی فلموں میں سائن کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ایسے میں نیہا دھوپیا جیسی اداکارائیں کیا کریں؟ نیہا نے فلمیں نہ ملنے پر انٹرنیٹ کا سہارا لیا اور ایک دلچسپ چیٹ شو کی میزبانی کر رہی ہیں جس میں بالی وڈ سے پردہ اٹھاتی ہیں ۔ شو ہفتے میں ایک دن نشر ہو رہا ہے۔ جس میں بالی وڈ کی جانی مانی ہستیوں کے ساتھ کھلاڑیوں، موسیقاروں اور مصنفیں کو بھی بطور مہمان مدعو کیا جائے گا۔

چین کے اعلان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

بیجنگ(خصوصی رپورٹ)5 ملکی برکس سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے قبل بھارت کو جھٹکا۔ چین نے وا ضح کیا ہے کہ بھا رت سمیت این پی ٹی پر دستخط نہ کر نے والے دیگر مما لک کی نیو کلیئر سپلا ئرز گرو پ میں شمو لیت سے متعلق ہما رے مﺅ قف میں کو ئی تبد یلی نہیں آ ئی۔ چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان گینگ شو آ نگ نے جمعہ کومعمو ل کی پر یس بر یفنگ میں ایک سوال کا جوا ب دیتے ہو ئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ بر کس مما لک کے سر برا ہی اجلاس کی سا ئیڈ لا ئنز پربھا رتی وزیر اعظم نر یندر مو دی اور دیگر رہ نما ﺅں کے ساتھ ملا قا تیں کر یں گے، متعلقہ انتظا مات پر تا حا ل گفت و شنید جا ری ہے جس کے با رے میں معلو مات جلد جا ری کر دی جا ئیں گی،انہوں نے کہا کہ حا لیہ سا لوں میں چین اور بھا رت کے با ہمی تعلقات میں بہتری آ ئی ہے، با ہمی تعلقات کے اہم معاملات مشتر کہ مفا دات کے تحت فروغ پا رہے ہیں جو کہ اختلا فا ت پر غا لب ہیں،ہم امید کر تے ہیں کہ دو نوں اطراف مذاکرات اور گفت و شنید کے ذ ریعے مختلف تنا زا عات پر ٹحوس تبا دلہ خیال کر یں گے اور بہتر یں انتظام کے ساتھ انہیں حل کر نے کی کو شش کی جا ئے گی،دو نوں رہ نما ﺅں کے ما بین طے پا نے وا لے اتفا ق را ئے پر عملد ر آمد کیا جا ئے گا تا کہ تعاون اور را بطہ سا زی کو فرو غ دیا جا سکے بیجنگ (خصوصی رپورٹ) چین نے نیوکلیئر سپلائزر گروپ کی رکنیت کے لیے حمایت کے حوالے سے بھارت کو پھر ٹھینگا دکھاتے ہوئے مولانا مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے بھی موقف برقرار رکھا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنیگ شوانگ نے بیجنگ میں کہا کہ بعض معاملات پر اختلافات کے باوجود چین اور بھارت کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی دہشت گردی میں ملوث گروپوں اور افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتی ہے اور وہ پٹھانکوٹ حملے کے تناظر میں اگر بھارت کے حقائق کا جائزہ لے کر 1267 ارکان کے اتفاق رائے سے ہی مسعود اظہر کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یو این کمیٹی کے ارکان دہشت گردی میں ملوث افراد اور تنظیموں کی فہرست تیار کرنے کے حوالے سے اختلافات ہیں یہی وجہ ہے کہ چین نے مسعود اظہر کے معاملے کو مسترد کیا ہے جبکہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے حوالے سے بھی چین کا اصولی موقف ہے کہ این ایس جی کی نئی ممبرشپ کے لیے اس کے تمام ارکان کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ دریں اثنا چینی وزارت خارجہ سے منسلک ادارے چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر اور چینی تھنک ٹینک ہوشیشنگ نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے چین 46 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے پر کام تیز کر سکتا ہے۔

جمائما کا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ ، دنیا میں ہنگامہ برپا

لندن (نیٹ نیوز) امریکی صدارتی امیدواروں کی مہم آخری مراحل میں داخل ہوتے ہوئے مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور دنیا بھر سے دونوں امیدواروں کی حمایت اور مخالفت میں آنے والی آراءمیں بھی تیزی آتی جا رہی ہے، جن میں سے زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ہی آ رہی ہیں۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے اور یہ ہیں جمائما لندن میں ہونے والے یونیسیف کے سب سے بڑے فنڈریزنگ گالا ”یونیسیف ہیلووین بال“ میں شرکت کی اور ماضی کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار میں منفرد انداز میں کچھ تصاویر بنوائیں اور زبان سے کچھ کہے بغیر، ان تصاویر کے ذریعے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا کے خلاف بہت کچھ کہہ دیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جمائما نے اس تقریب میں ایک ایسے پنجرے میں مقید ہو کر تصاویر بنوائی تھیں جسے ایک گوریلا نے اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اس بار انہوں نے خود کو بالکل ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا کے رنگ میں رنگا ہوا تھا۔ انہی جیسا لباس، انہی جیسا میک اپ، انہی جیسا بالوں کا انداز اور انہی جیسے عوارض اور ہونٹوں کی بناوٹ۔ وہ حلیے سے بالکل میلینیا لگ رہی تھیں۔ ایسے میںانہوں نے اپنی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ڈمی لگا رکھی تھی۔ اس ڈمی ڈونلڈ ٹرمپ نے پشت سے جمائما کو بانہوں میں لے رکھا تھا اور ڈمی کے ہاتھ جمائما کو جنسی انداز میں ٹٹول رہے تھے۔ جمائما کا یہ انداز ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہونے والے خواتین کو چھونے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کی غمازی کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جمائما خان نے ایک ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی نعرہ”امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا!ٹرمپ 2016ء، 28نومبر کو ووٹ دو“ درج تھا۔ دوسرے ہاتھ میں جمائما نے مشعیل اوباما کی 2008ءکے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں کی گئی تقریر کی ایک کاپی اٹھا رکھی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک حالیہ تقریب میں مشعیل اوباما کی یہی تقریر چوری کرکے کر ڈالی تھی۔ جمائما کا مشعل اوباما کی تقریر کی کاپی ہاتھ میں اٹھانا میلینیا کی اس چوری کی عکاسی کر رہا تھا۔ یوں جمائما خان نے زبان سے کچھ بھی کہے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلینیا دونوں کی بھرپور مخالفت کی۔ گالا میں جمائما خان کا انداز اس قدر منفرد تھا کہ وہ تمام شرکاءکی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

پاکستانی اداکاروں کی فلمیں نہ دکھانے کے فیصلے پر بھارتی فلمساز عدالت جائیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ لیجنڈ اوم پوری نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی فلمیں نہ دکھانے کے فیصلے پربھارتی فلمسازوں کو عدالت جانا چاہئیے ۔بھارت کی چا ر رساستوں میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت عام پڑوسی نہیں بلکہ ہزاروں سال سے ساتھ رہتے ہیں ۔غلام علی کا کنسرٹ ممبئی میں نہیں ہونے دیا گیا تو دہلی میں ہوا۔اوم پوری نے پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے لوگوں نے مل کر انگریز کے خلاف جنگ لڑی ۔یاد رہے اس سے قبل پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بولنے پر اوم پوری کو بھارتی انتہا پسند ہندوں کی جانب سے عتاب کا سامنا رہا ہے تاہم آج وہ ایک بار پھر پاکستانی اداکاروں کے حق میں بولے ہیں۔

میانداد ،آفریدی میں مصالحت اہم فیصلہ…. ملاقات متوقع

کراچی (نیٹ نیوز) الزام تراشیوں کا معاملہ عدالت میں جانے سے پہلے ہی جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان سیز فائر ہوگیا، آفریدی نے میانداد کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز مصالحت کیلئے تیار ہوگئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کی ملاقات آج متوقع ہے، جس میں دونوں کے درمیان صلح ہونے کے امکانات روشن ہیں۔اس سے قبل میانداد آفریدی تنازع میں وسیم اکرم کے بعد دوسرا ثالث شاہد آفریدی کے چچا بھی بیچ میں آگئے جنہوں نے دونوں کے درمیان ٹیلی کانفرنس کرائی۔ ذرائع کہتے ہیں کہ میانداد اس بار بھی وضاحت دینے اور الزام واپس لینے پر راضی ہوگئے تھے، لیکن دوسری ٹیلی کانفرنس کے بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی، اب امید کی جارہی ہے کہ کل دونوں کے درمیان مصالحت ہو جائے گی۔

انوراگ ٹھاکرکو ایک اور عہدہ مل گیا

کیپ ٹاﺅن(یو این پی)بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر کو آئی سی سی چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی بنانے کا اشارہ دےدیا۔ آئی سی سی اجلاس کے دوران اس بات پر غور کیا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی آئی سی سی بنادیا جائے۔ ذرائع کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے عہدے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔