دبئی(آئی این پی)اسد شفیق نے پاکستان کیلئے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میںوسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوران اسد شفیق نے کمنز کی گیند پر اپنا28 واں رن مکمل کرنے کےساتھ وسیم اکرم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔، اسد شفیق نے اب تک 46ٹیسٹ میچز میں 9سنچریوں کی مدد سے 2904رنز سکور کرچکے ہیں جبکہ وسیم اکرم نے اپنے104ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں 3سنچریوں کی مدد سے2898رنز بنائے تھے ۔
Author: Daily Khabrain
دبئی (آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کالم کے پاس ہے جنہوں نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 107 چھکے لگائے، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ 96 میچوں میں 100 چکے لگاکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 103 ٹیسٹ میچوں میں 98 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو حاصل ہے جو اب تک 65 ٹیسٹ میچوں میں…
لاہور(اے این این) جادو گر سپنر سعید اجمل نے اپنی 39سالگرہ گزشتہ روز منائی ۔ جادو گر آف سپنر کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے ۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ کرکٹ کے میدان میں نام بنانے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ۔ گھر والوں سے خوب ڈانٹ بھی پڑی لیکن اپنا شوق کامیابی سے پورا کیا ۔ انہوںنے کہا کہ وہ انتالیس سال کی عمر میں بھی مکمل فٹ ہیں ۔ جب بھی انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا بھرپور پرفارمنس…
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ قومی ٹیم نے 279 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور سکور کو 300 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 67 رنز بنائے۔ اس وقت اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سینچری سکور کی۔ گزشتہ روز ٹیسٹ میچ…
ممبئی( نیوز ڈیسک ) دیوالی پر ریلیز ہونے والی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم “اے دل ہے مشکل” اور فلم “رئیس” کا جتنا مداحوں کی جانب سے انتظار کیا جارہا ہے، ان کی ریلیز کے راستے میں اتنی ہی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جہاں اب سینما مالکان نے ان تمام فلموں کی نمائش سے انکار کردیا ہے جس میں پاکستانی اداکار شامل ہیں۔ہندوانتہا پسند تںظیموں اورپھر کچھ بھارتی فنکاروں کی گیڈر بھبکیوں کے بعد بالی ووڈ کے فلمسازوں کی تنظیم ”فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن“ نے بھی پاکستانی فنکاروں اورتیکنیکی عملے پرپابندی کا مطالبہ کردیا تھا لیکن پاکستانی فنکاروں کے خلاف…
واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے انھیں ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کی ہیں جن میں جواہرات سے بھرے ہوئے ایک گھوڑے کا مجسمہ اور سونے سے بنے دو مشینی پرندے شامل ہیں۔براک اوباما کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات ان تحائف کی ہے جو انھیں گذشتہ سال پیش کیے گئے تھے۔ ان میں انھیں کیوبن سگار کے سات ڈبے بھی شامل ہیں۔امریکی صدر اور خاتونِ اول مشیل اوباما کو اس دوران دو ایک جیسی ولندیزی سائیکلیں بھی تحفے میں دی گئی ہیں۔تقریباً یہ تمام تحائف حکومت کو واپس کر دیے گئے ہیں کیونکہ کسی بھی سرکاری ملازم…
دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان نے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایک وکٹ کے نقصان پر 279 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دبئی انٹرنیشنل گراو¿نڈ میں کھیلے جانے والے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 279 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔اس سے قبل میچ کا ٹاس کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ بلے باز اظہرعلی اور سمیع اسلم نے پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو 215 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ محمد اسلم 90…
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز نے کمال کر دیا ،ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سینچری جبکہ سمیع اسلم نے90رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں اظہر علی اور سمیع اسلم نے گلابی گیند کا بھرتا بنا دیا ،دونوں شاہینوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 215رنز کی تاریخی پارٹنر شپ کھیلی۔دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کے اوپنرز کی جانب سے یہ تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔ اظہر علی نے اپنی بیٹنگ کا…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بھارتی سیکرٹری خارجہ نے نئی دہلی میں تعینات جرمن سفیر سے ملاقات میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی تھی۔ یہ چشم کشا انکشاف حال ہی میں جرمن حکام نے برلن میں پاکستانی سفارتی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران کیا۔ سرجیکل سٹرائیک کا جو ڈرامہ بین الاقوامی سطح پر ایک مذاق بن چکا تھا، اسے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے اس اعتراف کے بعد اب شدید دھچکا لگا ہے کہ یہ سب محض ایک ڈھونگ تھا۔ ایک باخبر ذریعے نے کہا…
نیویارک (نیٹ نیوز) آپ کے موبائل فون پر بکثرت استعمال ہونے والی دو علامتوں اسٹیرک(*) اور ہیش (#) کا معاملہ بالکل الٹ ہے۔ یقینا یہ ایک نادر مثال ہے کہ جب یہ دو علامات ٹیلیفون کے کی پیڈ کا حصہ بنیں تو ان کا استعمال کسی کو معلوم نہیں تھا، حتیٰ کہ انہیں متعارف کروانے والی کمپنی کو بھی نہیں۔ ویب سائٹ سالڈ سگنل بلاگ کی رپورٹ کے مطابق قدیم طرز کے ٹیلیفون کا استعمال بیسویں صدی کے آغاز میں ہی شروع ہوگیا تھا لیکن اسٹیرک اور ہیش کی علامات 1968ءمیں ٹیلیفون کے کی پیڈ کا حصہ بنیں۔ اس وقت…