All posts by Daily Khabrain

بروس لی بننے کیلئے افریقی نوجوان میدان میں

لاہور(خصوصی رپورٹ) بروس لی بننا اتنا آسان نہیں تاہم بروس لی بننے کیلئے اب افریقی نوجوان بھی میدان میں آگئے ہیں۔افریقیوں پر بھی کنگ فو سیکھنے کا بخار چڑھ گیا ہے اور وہ مارشل آرٹ کے گر سیکھنے کیلئے چین کے روایتی شاولین ٹیمپل پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں 3مہینے تک مارشل آرٹس کی سخت ترین ٹریننگ کرائی جائے گی۔اس موقع پر کنگ فو سیکھنے کے لئے شوقین افریقی نوجوان جوش و جذبے سے چین کے روایتی مارشل آرٹس کی تربیت لے رہے ہیں

سگریٹ نوشی ڈی این اے پر 30 سال تک اثر انداز رہتی ہے

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کا زہر انسانی جین کے مجموعے جینوم کو بھی متاثر کرتا ہے اور ڈی این اے پر اس کے اثرات کئی سال تک موجود رہتے ہیں۔امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ایک دو نہیں بلکہ 7 ہزار انسانی جین کو متاثر کرتی ہے اور یہ تبدیلی اگلے 30 سال تک ڈی این اے میں موجود رہتی ہے یعنی سگریٹ نوشی ڈی این اے میتھائیلیشن کی وجہ بنتی ہے ۔ڈی این اے میتھائیلیشن وہ عمل ہے جو جین کے کردار کو قابو کرتا ہے ۔ اب ماہرین تمباکو نوشی کے اثرات کو ڈی این اے اور جین کی تبدیلی سے بھی پرکھ سکتے ہیں اسی وجہ سے مختلف امراض کے علاج کی نئی راہیں بھی کھل سکیں گی۔تحقیقی مقالے کی مرکزی مصنف کا کہنا ہے کہ میتھائیلیشن کے عمل کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ جین تبدیل کرکے کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے ۔ تحقیق بتاتی ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کے باوجود بھی اگلے 30 برس تک اس کے اثرات جین میں موجود رہتے ہیں اگرچہ ترقی پذیر ممالک میں تمباکو نوشی کی شرح کم ہوئی ہے ۔

سنگا پور میں خودکار ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

سنگاپور(خصوصی رپورٹ) سنگا پور میں بغیر ڈرائیور کے ٹیکسی سروس جلد شروع کی جانے والی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکہ میں خودکار بھاری گاڑیوں کی سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ بعض ترقیاتی یافتہ ممالک میں ایسی کاروں کی تیاری کی جارہی ہے جو بغیر ڈرائیور کے چل سکیں گی۔ اس انقلابی کارسازی میں جدید ٹیکنالوجیکل کمپنیاں خاصی متحرک ہیں ایسے اندازے لگائے جارہے ہیں کہ اس سائنسی اختراع سے موٹر سازی کے کاروبار میں وسعت کا امکان بڑھ جائے گا۔ اس سلسلے میںسنگا پور میں گراب نامی ایک گروپ نے ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔

مہندی سے فن پارے بنانیوالی ماہر فلسطینی خاتون

لاہور (خصوصی رپورٹ) عموما مہندی کے بغیر خواتین کا بناو سنگھار ادھورا سمجھا جاتا ہے تاہم فلسطینی خاتون نے مہندی کے ذریعے مصوری کو نیا رنگ دے ڈالا ہے ۔فلسطین سے تعلق رکھنے والی36 سالہ فاطمہ نے کینوس پر مہندی کا استعمال کچھ یوں کیا کہ خوبصورت فن پارے بنا ڈالے ۔فاطمہ نے مہندی سے اب تک کئی تاریخی مقامات کے پورٹریٹس بنائے ہیں وہ اپنے اس فن کو بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھانے کی خواہاں ہیں۔

کراٹے چیمپئن شپ میںشر کت کے بعد قومی ٹیم آج وطن واپس آئےگی

لاہور(صباح نیوز)ساﺅتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی کراٹے ٹیم کی کل بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔دہلی میں ہونے والی ساﺅتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں قومی ٹیم نے 3 سونے ،9 چاندی اور 8کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ پاکستان کی جانب سے باز محمد ، نصیر احمد اور کلثوم نے گولڈ میڈلز جیتے ۔ پاکستان کے دو ریفریز نے ایشین ریفریز کورس بھی پاس کیا۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویزے کم جاری کیے گئے تھے اس لیے توقعات سے کم میڈلز حاصل کر سکے ۔ پاکستان کراٹے ٹیم کی کل بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔

یو ایس اوپن جیتنا ایک خواب

زیورخ (سپورٹس ڈیسک ) یو ایس اوپن فائنل میں عالمی نمبرایک نواک جوکووچ کوشکست دینا بہت بڑی بات تھیان خیالات کااظہار اسٹین واورنکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ان کا کہناتھا کہ یو ایس اوپن جیتا اکی خواب تھا جو پورا ہوا۔اسٹین واورنکا نے یو ایس اوپن فائنل میں عالمی نمبرایک نواک جوکووچ کوشکست دے کر یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت تھا۔میچ میں اسٹین واورنکا کی جیت کا اسکور چھ سات، چھ چار، سات پانچ اورچھ تین رہا۔اسٹین واورنکا کے کیریئر کا یہ تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل تھا۔ ٹائٹل جیتنے پر واورنکا کو35 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی۔

رشین ٹینس سٹار شراپووا کا اثر ورسوخ کم ہونے لگا

ماسکو (یواین پی) ڈوپنگ مسائل کے باعث روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپوا کا اثر ورسوخ کم ہونے لگا۔ وہ زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں62درجے تنزلی کا شکار ہوگئی ہیں اور ان کی موجودہ پوزیشن 26 کے بجائے 88 ہو گئی ہے۔ انہیں فوربز نے 21اعشاریہ نو ملین ڈالرز کی کمائی کے باعث مذکورہ لسٹ میں جگہ دی تھی۔

اب پاکستانی بھی یوٹیوب سے پیسہ کمائیں گے

کراچی(خصوصی رپورٹ)اوریجنل ویڈیوز بنانے والے پاکستانی تخلیق کار بھی اب گوگل کی ویڈیو شیئرنگویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز پیش کرکے پیسہ کماسکیں گے ۔گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کو اپنے یوٹیوب مونیٹائزیشن پروگرام میں شامل کرلیا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس گوگل ایڈسینس کا اکانٹ پہلے سے موجود ہو۔گوگل کی جانب سے یوٹیوب پاکستان کے باقاعدہ اجرا کی تقریب بہت جلد متوقع ہے اور یہ اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

ایمیلی بلنٹ کی ’دی گرل آن دی ٹرین‘کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

لندن (شوبز ڈیسک)سنسنی سے بھرپور امریکن تھرلر فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کا لندن میں رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئرمنعقد کیا گیا۔لندن کے لیسٹر اسکوائر پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایمیلی بلنٹ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔اس موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے پسندیدہ فلمی ستاروں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔ ٹیٹ ٹیلر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 5اکتوبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے پر عالیہ بھٹ جذباتی ہو کر رو پڑی

ممبئی (شوبز ڈیسک)سلیبرٹیز اور فنکاروں کے مداح عام لوگ تو ہوتے ہی ہیں لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے جب خود کوئی اسٹار کسی دوسرے اسٹار کا بڑا فین ہو اور اس کے سامنے آتے ہی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔کبھی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور، ہولی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹمین سے دفع ہوجاو¿ جیسا جملہ سنتے ہیں تو کبھی سنی لیون بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی ہوا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ، شاہ رخ خان کے ہمراہ پہلی مرتبہ فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ فی الحال جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنی فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کی وجہ سے کافی جذباتی ہوگئیںذرائع کے مطابق 23 سالہ عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران ایک اہم سین کے ڈائیلاگ بھول گئیں، وہ اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خیال سے اتنی جذباتی تھیں کہ انہوں نے رونا شروع کردیا۔اس واقعے کے بعد فلم کا عملہ کافی پریشان ہوگیا تاہم شاہ رخ خان نے وہاں پہنچ کر اداکارہ کو چپ کروایا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں جن میں رشی کپور اور کرینہ کپور خان شامل ہیں۔عالیہ کی آخری ریلیز فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں انہوں نے ایک بہاری مہاجر لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین کی بھرپور داد موصول ہوئی۔