All posts by Daily Khabrain

ناشتہ سے قبل موت

لاہور(کرائم رپورٹر) جیل روڈ پر آج صبح تیز رفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 17 سالہ نوجوان ہلاک جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ جیل روڈ پر واقع عمر ہسپتال میں زیر علاج مریض کی عیادت کے بعد 2 دوست صغیر اور مجاہد آج صبح مزنگ ناشتہ کرنے کیلئے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سڑک کے درمیان لگی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں راہگیروں نے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں 17 سالہ صغیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مجاہد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہلاک ہونیوالا صغیر 5 بہنو ں کا اکلوتا بھائی تھا۔ متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔

وزن کم کرنا ہے تو یہ پھل کھائیں ، آسان نسخہ

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکی ماہرین نے تربوز کو وزن کو کم کرنے میں معاون قرار دے دیا۔ امریکی ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق تربوز میں وافر مقدار میں اہم غذائی اجزا سیٹر ولائن اور امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو ہ صرف گردوں کی صفائی کرتے ہیں بلکہ وزن کو بھی تیزی سے کم کرتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں اس پھل کو زیادہ سے زیادہ کھا کر اس کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

500 روپے میں جیل جائیں ، انوکھی آفر آ گئی

سنگریڈی ، تلنگانہ(خصوصی رپورٹ)بھارت میں قیدی کی زندگی کو قریب سے دیکھنے کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لیے ایک سروس شروع گئی ہے جس میں کچھ رقم ادا کر کے جرم نہ کرنے والے افراد بھی 24 گھنٹے جیل میں گزار سکتے ہیں۔بھارتی ریاست تلنگانہ کے محکمہ جیل نےجیل کو محسوس کرو کے نام سے ایک انوکھی سروس شروع کی ہے جس کے تحت ضلع سنگریڈی میں برطانوی دور کی بدنام زمانہ ڈسٹرکٹ جیل میں معمولی فیس ادا کرکے لوگ اس جیل میں ایک دن قیدیوں کی طرح گزارسکتے ہیں۔ یہاں آنے والوں کو قیدیوں کے لباس، کھانے کی اسٹیل پلیٹیں، گلاس، صابن اور جیل مینوئل کی دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں قیدیوں کا کھانا ہی فراہم کیاجاتا ہے۔جیل سے نکلتے وقت مہمان قیدیوں کو اپنی جگہ صاف کرنے اور ایک پودا لگانے کا حکم بھی دیا جاتا ہے۔ جیل کا قیدی بننے کے لیے 500 روپے کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کو صبح ساڑھے 5 بجے جگادیا جاتا ہے۔ ذاتی صفائی اور اپنی جگہ صاف کرنے کے بعد انہیں ساڑھے 6 بجے بڑے دالان میں لے جایا جاتا ہے جہاں چائے دی جاتی ہے اس کے بعد ساڑھے 7 بچے چاول کا ڈوسہ دیا جاتا ہے۔اس کے بعد 11 بجے تک دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے جو جیل مینوئل کے مطابق ہوتا ہے جس میں دال چاول شامل ہوتے ہیں جب کہ 5 بجے رات کا کھانا دیا جاتا ہے جس میں سالن، چاول اور دہی شامل ہوتا ہے۔ اس کے بعد قیدیوں کو دوبارہ ان کے مخصوص قیدخانوں میں رکھا جاتا ہے اور اگلی صبح 6 بجے چھوڑ دیا جاتا ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق اب تک چند لوگوں نے ہی ان سے رابطہ کیا ہے۔ 220 سالہ قدیم جیل میں بہت سے لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن اب تک کوئی بھی یہاں نہیں آیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم موبائل فون اور ٹی وی کی اجازت نہیں دے رہے اور لوگ اسی وجہ سے یہاں آنے سے کترارہے ہیں۔

کپڑے سینے والا درزی روبوٹ

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)انسان ایک عرصے سے اپنے کپڑے خود سی رہا ہے لیکن اب درزی بوٹ سیوبو تیار کرلیا گیا ہے جو ازخود انسانی کپڑے سی کر تیار کرسکتا ہے۔اس ویڈیو میں روبوٹ ایک ٹی شرٹ سی رہا ہے لیکن اس کے لئے لباس کے ٹکڑوں کو پہلے ایک غیر مضر پالیمر میں ڈبو کر سخت بنایا جاتا ہے جیسے کلف لگا ہوتا ہے۔ پھر روبوٹ بازو ایک کے بعد کپڑے کے پارچے سیتا ہے اور آخر میں تیارشدہ شرٹ کو گرم پانی میں ڈال کر کپڑے کو نرم کردیا جاتا ہے۔گارمنٹ صنعت میں پولی وینائل الکحل کو پوشاک سخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سیوبو کو ناپ کے لحاظ سے کٹے کپڑے کے ٹکڑے مل جاتے ہیں جنہیں دھات کی طرح سخت کیا جاتا ہے اور انہیں مشین کے حوالے کرکے سلائی کے بعد جوڑا جاتا ہے۔تاہم اس سے قبل بھی کپڑے سینے والے روبوٹ بنائے گئے ہیں۔ ایک مشین الیکٹرولوم بھی کپڑے سینے والے روبوٹ کی طرح کام کرتی ہے۔

خلائی دور بین سے ایک ارب ستاروں کی معلومات حاصل ہوگی

ناسا(خصوصی رپورٹ) خلائی ماہرین گائیا دور بین سے حاصل شدہ ڈیٹا کی پہلی کھیپ جاری کر رہے ہیں جس میں ایک ارب ستاروں کی پوزیشن اور ان سے نکلنے والی روشنی کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ تقریبات دو ارب ستاروں کے زمین سے فاصلے اور ان کی آسمانوں پر حرکت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ گائیا کی مدد سے ستاروں کا نقشہ تیار کرنے کا منصوبہ پہلے ہی بینظیر ہے لیکن اس کو مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے۔ اس سلسلے میں اہم بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کے مطابق اب تک اکٹھی ہونیوالی معلومات کا صحیح طور پر جائزہ لینا مشکل ہے۔

رسی بنانے والا 40ہزار سال قدیم اوزار دریافت

جرمنی (خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف توبنجن میں ماہرین آثارقدیمہ کی ٹیم نے جنوب مغربی جرمنی کے غاروں سے 40ہزار سال قدیم ایک ایسا اوزار دریافت کیا ہے جس سے ڈوریاں اور رسیاں تیار کی جاتی تھیں۔ اس دریافت نے قدیم انسان کے بارے میں ہماری سابقہ مفروضات ایک بار پھر اجاگر کی ہیں اور یہ واضح کیا ہے کہ زمانہ قبل از تاریخ کا انسان نہ صرف مصوری اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتا تھا بلکہ اتنا ہنرمند تھا کہ رسی بنانے کے طریقے سے بھی واقف تھا۔ یہی نہیں بلکہ 40ہزار سال پہلے کے انسان نے رسیاں اور ڈوریں بنانے کیلئے باقاعدہ اوزار تک ایجاد کر رکھے تھے۔ آج سے 40ہزار سال پہلے کا زمانہ وہ ہے کہ جب انسان نے یورپ کی سرزمین پر نیا نیا قدم رکھا تھا۔ جنوب مغربی جرمنی کے غاروں سے ملنے والا یہ اوزار قدیم و دیوقامت ہاتھی میمتھ کے دانت سے بنا ہوا ہے۔

چین میں گفتگو کرنے والی جیا جیا نامی خاتون روبوٹ متعارف

بیجنگ (نیوز ایجنسیاں) چین میں گفتگو کرنے والی جیا جیا نامی خاتون روبوٹ متعارف کروادی گئی ۔ جمعہ کو چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بات چیت کرنے والی یہ روبوٹ مشرقی صوبہ انہوئی کے دارلحکومت ہیفی میںمتعارف کروائی گئی ہے ۔ جیا جیا نامی خاتون روبوٹ یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں رکھی گئی ہے جہاں پر متعدد چینی طلباءنے چینی خواتین کے کڑھائی والے روایتی ملبوسات میں ملبوس جیا جیا روبوٹ سے گفتگو کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں

سینے کی جلن کی دوا کا زیادہ عرصے تک استعمال گردوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں )امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کی دوا کا زیادہ عرصے تک استعمال گردوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔امریکہ کے تحقیق کاروں نے 170,000 لوگوں کا معائنہ کیا جو پروٹون پمپ دوا استعمال کر رہے تھے اور 20000 ایسے لوگ جو متبادل دوائیاں لے رہے تھے جو پیٹ میں تیزابیت کو ختم کرتی ہیں۔جرنل اف دی امیرکن سوسائٹی آف نیفرالوجی کے مطابق پانچ سال کے عرصے میں یہ بات سامنے آئی کہ 28 فیصد مریض جو پروٹون پمپ دوا لے رہے تھے ان کو گردوں کی مستقل بیماری کا خطرہ تھا اور 98 فیصد کو گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ لا حق تھا۔برطانیہ میں پانچ پروٹون پمپ ادویات کی فروخت کی اجازت ہے جو ہر سال لاکھوں لوگوں کا علاج کرتی ہے ¾ان میں ایسومیپرازول، لینسوپرازول، امرپرامول، پینٹوپرازول، رابےپرازول، اومےپرازول اور پینٹوپرازول کسی بھی دوا خانے سے خریدی جا سکتی ہیں وہ مریض جنھوں نے کو پروٹون پمپ دوا زیادہ عرصے تک استعمال کی گردوں کی خرابی ہونے کا زیادہ امکان تھا۔

افسردگی اور ذہنی دباو سے ملازمت پیشہ لوگوں کی کارکردگی منفی طور پر متاثر ہو رہی ہے

جینوا (نیوز ایجنسیاں) ڈپریشن،افسردگی اور دیگر ذہنی دباو کی وجہ سے ملازمت پیشہ لوگوں کی کارکردگی منفی طور پر متاثر ہو رہی ہے نتیجے میں عالمی معیشت کو سالانہ 900 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔یہ بات اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ ہ یہ تشویشناک انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ دنیا کی 10 فیصد آبادی کسی نہ کسی ذہنی دباویا دماغی مسئلے سے دو چار ہے۔

Comprar Tadacip en línea. Precios más baratos, envío rápido a todo el mundo, 100% de satisfacción garantizada.

دبئی میں وائی فائی کے بجائے لائی فائی انٹرنیٹ سروس متعارف

دبئی (نیوز ایجنسیاں) دبئی کی شاہراوں پر نصب سٹریٹ لائیٹس سے روشنی کے علاوہ اب لائی فائی ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے روشنی کے توسط سے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں برس کے اختتام تک دبئی لائی فائی ٹیکنالوجی کے ذریعے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن جائے گا۔لائی فائی یعنی” لائٹ فیڈیلٹی“ ایک ایسا جدید طریقہ ٹیکنالوجی ہے جس میں آپٹیکل یعنی روشنی کی فریکیونسی کو وائی فائی ‘ جیسی ریڈیو لہروں کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فنی عمل میں کمپیوٹر چپ کو لائٹ میں نصب کر دیا جاتا ہے جس کی مدد سے ڈیٹا کو آپیٹکل فریکیونسی کے ذریعے منتقل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ اسے سے استفادے کا خواہش مند فرد لائیٹ آپٹیکل سینسر ڈیوائس کے نیچے کھڑا ہو جاتا ہے جہاں سے اس کے لیپ ٹاپ یا دیگر گیجٹس میں انٹرنیٹ سروس فراہم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ لائی فائی کا استعمال وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے کیونکہ اس میں مواصلاتی مواد کی ترسیل ایتھر کے ذریعے نہیں ہوتی۔ لائی فائی کی لہروں کو ایک ہال یا مخصوص سائز روشنی کے دائرے تک محدود کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ سہولت وائی فائی کی موجودہ ٹیکنالوجی میں موجود نہیں ہے۔نیز لائی فائی کی سپیڈ وائی فائی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ اس کی مدد سے انٹرنیٹ سے کوئی بھی فلم نہایت تیزی سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔ لائی فائی کی سپیڈ 224 گیگا بائیٹ فی سیکنڈ بتائی جاتی ہے۔