All posts by Faisal Khan

شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے :ثا نیہ مر زا

 

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی، تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔اور تاحال لوگ ان کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے بہت ساری معلومات حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی، تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے۔لیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی۔ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔
زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کےجواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش کے بعد 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کیا،انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں ایبا قریشی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کیں۔

حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا :سعودی وزارت داخلہ

 

ریاض: (ویب ڈیسک)سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے تاہم اس پر نظر ثانی ہوتی رہے گی۔سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت حج نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین غور کر رہے ہیں اور صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اسی حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے گا جب کہ ملک میں معطل ہونے والی معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے تاہم حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون کو مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی جائے گی البتہ حرم مکی شریف میں موجودہ ضوابط کے تحت نماز ادا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آبااد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو کراچی طیارہ حادثے کی اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق تحقیقات پر بریفنگ طلب کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے سمیت دیگر حکام طلب کیا اور بریفنگ لی۔پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام نے وزیراعظم عمران خان کو طیارہ حادثےکی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔یاد رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چندسیکنڈز قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا ،حادثے میں عملے کے افراد سمیت 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ دو مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جب کہ ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیرالقومی کمپنی ائیر بس کے ماہرین بھی حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں۔

’میں نے عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا،‘ اہلیہ عثمان ملک

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے جواب میں عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان نے بھی ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا مو¿قف ہے کہ انہوں نے عظمیٰ خان کے ساتھ جو کچھ بھی کیا وہ بالکل ٹھیک تھا۔اسی ویڈیو بیان کی ابتدائ میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ان کے شوہر عثمان ملک یا خود ا±ن کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں، البتہ ان کے شوہر کی ملک ریاض سے دور کی رشتہ داری ضرور ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان کو ایک بنگلے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرتے اور اداکارہ عظمیٰ خان کو گالیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ عظمیٰ خان نے بھی آمنہ عثمان کے خلاف تشدد اور ہراسانی کی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔خاتون صحافی اور اینکر پرسن شفاءیوسفزئی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری ہونے والے اس ویڈیو بیان میں، جو دو حصوں میں ہے، آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عثمان ملک کا عظمیٰ خان کے ساتھ افیئر ہے جس پر وہ اداکارہ کو تین چار بار وارننگ دے چکی تھیں کہ وہ ان کے شوہر سے دور رہے مگر وہ باز نہ آئی۔اس کے علاوہ ویڈیو میں دکھایا گیا وہ بنگلہ جسے عظمیٰ خان اپنی ملکیت بتا رہی ہیں، وہ دراصل ان کے شوہر عثمان ملک کا دوسرا مکان ہے جو انہوں نے عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو رہائش کےلیے دے رکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عظمیٰ خان ان کے شوہر کی دولت دونوں ہاتھوں سے ل±ٹا رہی ہے۔آمنہ عثمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں اور ان کا ایک گیارہ سالہ بچہ بھی ہے۔ ایسے میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی بچانے کےلیے جو کچھ بھی کیا، وہ بالکل ٹھیک تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسا اعتکاف تھا کہ جس میں ان کے شوہر عثمان ملک نے تین راتیں اسی بنگلے میں گزاریں؟ آمنہ عثمان کے مطابق، جب وہ بنگلے پر پہنچیں تو اندر شراب کا دور چل رہا تھا اور عظمیٰ خان جس چیز کو مٹی کا تیل بتا رہی ہیں وہ دراصل شراب تھی جو انہوں نے غصے میں اداکارہ پر انڈیل دی تھی۔اس ویڈیو کے ردِعمل میں اب تک عظمیٰ خان یا عثمان ملک کی جانب سے مزید کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

طیارہ حادثہ: وزیر ہوا بازی، پی آئی اے سربراہ و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کی ایک عدالت میں پاکستان انٹرنشنل ائیرلائن (پی آئی اے) طیارہ حادثہ کیس میں وزیر ہوا بازی غلام سرورخان، ائیرلائن کے سربراہ ارشد ملک و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔سیشن جج شرقی کی عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ?22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں گر گر تباہ ہوا، حادثے میں 97 مسافر جاں بحق ہوئے اور 2 مسافر زندہ بچے۔
‘لاکھوں کا نقصان ہوا مگر اللہ نے مجھے اور والدہ کو محفوظ رکھا’
درخواست میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو فلائٹ سے پہلے اچھی طرح چیک نہیں کیا گیا اور طیارہ حادثے کی ذمے داری وزیرہوا بازی، سی ای او پی آئی اے اور دیگر پر عائد ہوتی ہے۔عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ غلام سرور خان، ارشد ملک، گراو¿نڈ انجنیئر اور چیف انجنیئرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ 22 مئی کو دوپہر سوا دو بجے لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈز قبل آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثے میں طیارے میں عملے سمیت سوار 99 افراد میں سے 97 جاں بحق جب کہ 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ اس حادثے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی عزائم پڑوسیوں کیلئے خطرہ ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوتواکے خمیرسے جنم لینے والی مودی سرکارکی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کےلئے مسلسل خطرہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمانے کے لیے جو کچھ کر رہا ہے وہ چوتھے جنیواکنونشن کے تحت ایک جنگی جرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہریت کے متنازع بھارتی قانون سے پاکستان کو جعلی کارروائی کا خطرہ ہے ، بھارت کے نیپال اور چین کے ساتھ سرحدی تنازع صورتحال کی سنگینی کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پر دعویٰ کے بعد یہ سب! میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ سفاک مودی سرکار بھارتی اقلیتوں جنہیں اس نے کمتر شہریوں کا درجہ دے رکھا ہے،کےلئے ہی خطرناک نہیں بلکہ علاقائی امن کو بھی اس سے نہایت خطرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ نازیوں کی لیبینز ورم (لیونگ سپیس) کی طرح ہندوتوا کے خمیر سے جنم لینے والی مودی سرکار کی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کیلئے مسلسل خطرہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے۔ بھارت کا پاکستان، چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو شہریت کے متنازعہ قانون کے باعث خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی تسلط جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہے، نازیوں سے مماثلت رکھنے والی انتہا پسند مودی سرکار پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔خیال رہے کہ لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا تھا تو اس دوران چینی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار بھی کیا جسے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے جاسوس کواڈ کاپٹر گرانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر پاکستانی حدودمیں 650 میٹر اندرداخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر ایل اوسی کے رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت سیفران دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

جمعرات تا منگل ملک میں بارشوں اور گرد آلود ہواﺅں کی پیش گوئی

لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے جمعرات تا منگل ملک میں بارشوں اور گرد آلود ہواو¿ں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشیں ہوں گی، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی، کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں بھی بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کا تامنگل کے دوران گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سےبارشیں ہوں گی ،آندھیاں چلیں گی، راولپنڈی ،جہلم ، چکوال ، اٹک اور میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، منڈی بہائ الدین، لاہور،گجرات ،سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، بارکھان، جیک آباد ، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص، شہبد بےنظیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موئن جو دڑو میں درجہ حرارت 50 ہوگیا
ملک کے بیشتر شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، موئن جودڑو میں درجہ حرارت 50 ہوگیا۔دادو اور نواب شاہ میں 49، سبی 48،، سکھر47، حیدر ا?باد میں 44 ڈگری، کراچی میں 38 ، کوئٹہ میں 35 ڈگری، جموں 40 ، سری نگر میں 27 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کورونا مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کا تاثر غلط ہے: مرتضیٰ وہاب

کراچی (ویب ڈیسک)حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کا تاثر غلط ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کے تاثر کو زائل کرنا ضروری ہے تاکہ شہری بلا خوف ٹیسٹ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آئے اورعلامات نہ ہوں تو مریض اے کیٹگری میں آتا ہے اور اے کیٹگری والے کورونا مریض کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی جاتی جبکہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے ضابطہ کار بھی جاری کررکھے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آئےاورعلامات نہیں تو مریض خود کوگھر میں آئسولیٹ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری کورونا ٹیسٹ کرانے سے مت گھبرائیں، اگر کورونا علامات ہیں تو محکمہ صحت کی ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم گھر آکر مفت کورونا ٹیسٹ کرے گی، ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کی ٹیم مریض کی رہنمائی کرے گی۔خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کراچی شہر کے تمام اسپتال وائرس سے متاثرہ مریضوں سے بھر گئے ہیں۔صوبے میں مہلک وئرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

’سادگی سے عید منائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں‘، شوبز ستاروں کا پیغام

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کریں اور کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ملک بھر میں امسال کی عید کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی سے منائی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ شوبز ستارے بھی سادگی سے عید مناتے ہوئے مداحوں کو اپنے پیغام میں طیارہ حادثے کے متاثرین کے لیے دعا اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی نے عید کے موقع پر سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو سادگی سے عید منانے کے ساتھ جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ ویسی عید نہیں جیسی ہوا کرتی ہے، ابھی ہم کووڈ 19 سے ہی لڑ رہے تھے کہ جمعةالوداع کو ایک حادثہ پیش آگیا، یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا دکھ ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑا دکھ ہے‘۔اداکارہ عائزہ خان نے عید پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں ہم عید منا رہے ہیں، وہیں ہم نے خوشی کے موقع پر بیٹوں، بیٹیوں، ماو¿ں اور والدین کو بھی کھویا ہے۔ہمایوں سعید نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح ہم پورا رمضان عبادت کرتے رہے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے، اسی طرح عید کے دن بھی یہی جاری رکھیں تو بہتر ہے اور اس عمل کو معمول بنالیں۔ہمایوں سعید نے سب کے لیے نیک تمناو¿ں کا بھی اظہار کیا۔اداکارہ میرا نے لکھا کہ ’ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتی ہوں‘۔ میرا نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور طیارہ حادثے کے متاثرین کے لیے دعا کی تلقین کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم سب ہی پہلے سے مختلف انداز میں اس سال کی عید منا رہے ہیں، اللہ تمام انسانوں کو محفوظ رکھے‘۔

مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش ناکام بنادیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی نہیں دبا سکے گی اور تمام تر مصائب کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی اور مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش ناکام بنادیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پونا سیکٹر کا دورہ کیا اور عید کا دن اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ گزارا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب بھی کیا اور پاک فوج کے جوانوں کے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔بیان میں بتایا گیا کہ دورے کے موقع پر آرمی چیف نے بھارتی فوج کی جانب سے خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے پر بھی جوانوں کی تعریف کی اور اس موقع پر آرمی چیف نے ملک میں قیام امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ایل او سی کے دورے کے دوران آرمی چیف نے کورونا وائرس کی وبا سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھی دعا کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جوانوں سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دراصل مقبوضہ کشمیر میں تشدد سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی یا فوجی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا او کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کا قومی عزم اور بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی نہیں دبا سکے گی اور تمام تر مصائب کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کی خاطر گھروں سے دور خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے اور تہواروں پر گھروں سے دور فرائض کی ادائیگی سپاہی کا اعزاز ہے، جو وہ بھرپور غیر متزلزل ارادوں کے ساتھ دفاع وطن کے لیے اپنے عہد کو نبھاتے رہیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے کا پوری طاقت سے جواب دینے کے لیے تیار ہے اور تیار رہے گی، قومی توقعات پرپورا اترنے کے لیے ہمیشہ کی طرح مستعد ہیں۔ایل او سی کے دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ عالمی برادری اور عالمی فوجی مبصر گروپ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ نقل وحرکت کو یقینی بنائیں گے کیوں کہ پاکستان نے آزاد کشمیر میں عالمی ادارے کے فوجی مبصر گروپ کو مکمل آزادی دے رکھی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مطالبہ کیا کہ فوجی مبصر گروپ کو مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی پابندیوں کو یو این سیکیورٹی کونسل میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خودارادیت چاہتے ہیں اور تمام تر مصائب کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔آرمی چیف کے مطابق جنوبی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور دفاع پاکستان کا پیشہ وارانہ معیار اور حربی تیاریاں، جوانوں کا عزم وحوصلہ قابل تعریف ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پانچ اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر کے عوام غیر انسانی و غیرقانون لاک ڈاو¿ن میں مظالم برداشت کر رہے ہیں جب کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی بحران سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ برس 5 اگست کو مقبوضہ جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔بعدازاں بھارت نے 31 اکتوبر کو مقبوضہ وادی کو باضابطہ طور پر 2 وفاقی اکائیوں میں تقسیم کردیا تھا۔رواں ماہ مقبوضہ کشمیر کے حکام نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے وفاقی اکائی میں سرکاری نوکریوں اور دیگر مراعات کے لیے ڈومیسائل سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ضروری شرائط واضح کی تھیں جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’نیا ڈومیسائل قانون، غیر قانونی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین بشمول جنیوا کنونشن اور پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی معاہدوں کی واضح خلاف ورزی ہے‘۔