All posts by Faisal Khan

آج سے کاروبار شروع 24 گھنٹے کام کرنے دیں، تاجر بسیں بھی کھل گئیں، 90 فیصد نقصان پر کام نہیں کرینگے، ٹرانسپورٹرز

لاہور‘ کراچی‘ پشاور‘ کوئٹہ (نمائندگان خبریں) حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام کےلئے اقدامات کے تحت مختلف بازاراور مارکیٹیں تین روز کی بندش کے بعد آج ( پیر) سے دوبارہ چار روز کےلئے کھل جائیں گی ، حکومت کی اجازت کے بعد شاپنگ مالز ، آٹو انڈسٹری ، پاور لومز کو بھی آج پیر سے سر گرمیاں کرنے کی اجازت ہو گی ، انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ بھی چلے گی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ہفتے میں چار روز کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی جس کے تحت مختلف مارکیٹیں اور بازار جمعہ ، ہفتہ اور اتوار تین روز تک بند رہنے کے بعد آج پیر کے رو ز صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک دوبارہ کھلیں گے ۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مختلف بازاروںمیں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لیکن آج پیر سے کاروبار کھلنے کی صورت میں تاجروں اور خریداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا بصور ت دیگر انتظامیہ کارروائی کرنے میں حق بجانب ہو گی ۔حکومت کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ٹیموں کو بازاروں اور مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے عام آدمی کو سہولت دینے اور آمد و رفت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دےدی ہے اورمسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔پنجاب حکومت نے آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس کو بھی کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔مسافروں ، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے -بسوں میں سینی ٹائزر ز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔بس اڈوں پر بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا- ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچنے کے بعد بس کو ڈس انفیکشن کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے آج پیر کے روز سے بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی ہے جبکہ پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دےدی گئی ہے تا ہم اس ضمن میں محکمہ صنعت کو جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہو ں گے۔آٹو انڈسٹری کو بھی کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ڈس انفیکشن کے لئے بند کی گئی لاہور کی اشیائے خوردونوش کی سب سے بڑی تھوک مارکیٹ اکبری منڈی بھی تین روز کی بندش کے بعد آج پیر کے روز سے دوبارہ کھل جائے گی ۔ تاجر برادری نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کردیا،کہتے ہیں کہ عید میں ایک ہفتہ باقی ہے،کل ٹرانسپورٹ کھلنے کے بعد بازاروں میں مزید دباو¿ بڑھےگا،حکومت کا بیانیہ عوام نےمسترد کیا۔آل پاکستان انجمن تاجران کےعہدیداروں نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹےکاروبار کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں،جنرل سیکرٹری نعیم میرکہتے ہیں کہ عید میں وقت بہت کم اورایس او پیز پر عملدرآمد کرانا ناممکن ہے،عوامی دباو¿ کم کرنےکے لیے چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنا ناگزیر ہے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران لاہورملک امانت کا کہنا تھا کہ ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹس کےلیےدو شیڈول جاری کیے جائیں،ایس او پیز پر عملدرآمد حکومت کا کام ہے،تاجر برادری بھرپورساتھ دے گی۔تاجر برادری نےکل ٹرانسپورٹ کھلنے پرچھوٹے شہروں کےخریداروں کی لاہور آمد پر معاملات مزید خراب ہونےکا عندیہ دے دیا،،انکا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے مارکیٹیں کھولنےسے رش میں کمی آئے گی،حکومت تاجروں کےساتھ تعاون کرے۔

لاہور‘ کراچی (خصوصی رپورٹر‘ وقائع نگار) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڑریشن نے تحفظات دور ہونے تک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں کہ90 فیصد خسارے کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانا ممکن نہیں حکومت ایس او پیز واضح کرے۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس بادامی باغ لاری اڈہ منعقد ہوا۔ جس میں لاہور کے ٹرانسپورٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ دیگر شہروں سے نمائندوں نےفون پر اپنی رائے دی۔اجلاس میں آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کےمرکزی چئیرمین حاجی اکرم ذکی، صدر سٹاف ڈیوٹی فلک شیر، مرکزی صدر ملک ندیم حسین، چیف آرگنائزر ایچ ایم جہانگیر، صدر لاہور واجد حسین ڈوگر سمیت دیگر نے شرکت کی۔آرگنائزر و ترجمان ایم ایچ جہانگیر کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہوئے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔ حکومت تحریری طور پر ایس او پیز جاری کرے جس کے تحت ہم پبلک ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔ اگر 50 فیصد سواریوں میں کمی کرنی ہے تو پھر ہم کرایہ پورا لیں گے۔چئیرمین فیڈریشن اکرم ذکی کا کہنا تھا کہ 90 فیصد خسارے کے ساتھ ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔ ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو کل ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ حکومت ہمارے ساتھ مل کر ایس او پیز بنائے۔ٹرانسپوٹروں کا کہنا تھا کہ حکومت ٹال پلازہ کی شرح میں کمی ٹوکن ٹیکس 1 سال کے لئے موخر اور آئندہ ٹوکن ٹیکس میں 50 فیصد کمی کرے۔ پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا معاملہ پھر التواکا شکار ہوگیا اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا جس کے باعث پنجاب میں کل بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل پائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بتائے گئے ایس او پیز کچھ اور تھے اب نظر کچھ اور آرہے ہیں۔ ہماری مشاورت سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا۔ دوسری جانب پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں25 سے30 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت سے مارکیٹ میں اشیاکی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کر دیا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن طارق نبیل کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کرایوں میں 25 سے30 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کرایوں میں کمی کے پیش نظرمارکیٹوں میں اشیاکی قیمتوں میں کمی کرائے،تاکہ عام عوام کو کرایوں میں کمی کا حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوامی مفاد کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنے طور پر کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز نے شہر قائد میں کل(پیر) سے بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 18 مئی سے ٹرانسپورٹ بحال ہوجائے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹرانسپورٹ کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق صوبائی وزیر اویس شاہ کے کہنے پر19 اپریل کو گاڑیاں کھڑی کر دی تھی، نہیں معلوم تھا گاڑیاں اتنے طویل عرصے بند کرنی پڑیں گی، تاہم کل سے سڑکوں پر بسیں چلیں گی۔ دوسری جانب سندھ انٹرسٹی بس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وفاق نے انٹراسٹی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 20 مئی سے ایس او پی کے تحت بسیں چلانے جارہے ہیں۔ سندھ انٹرسٹی بس ایسوسی ایشن کے مطابق بلوچستان میں بھی ٹرانسپورٹ چلنے جا رہی ہے، ہم پر اپنے یومیہ اجرت کے ملازمین کا دبا ہے، حکومت نے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا مگر ہمیں کچھ فائدہ نہیں ہوا ہے۔ مسافر اضافی کرایہ ادا کرکے سفر کر رہے ہیں، 20 مئی سے بین الصوبائی روٹ کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر پراسرار طور پر ہلاک

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) اسرائیل میں تعینات چین کے سفیر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ اس بات کا اعلان اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کیا ۔ امریکی اخبار بلوم برگ کے مطابق اسرائیل کی ہیوم نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل میں متعین چینی سفیرمسٹر ڈو وائی جنہوں نے دو ماہ پہلے اپنا عہدہ سنبھالا تھا، اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ ان کی موت کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔58سالہ مسٹر ڈو وائی کو کرونا وائرس وبا کے دوران فروری میں اسرائیل میں چین کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیل میں چین کے سفیر نے دو دن پہلے امریکی سیکرٹری خارجہ کے اس بیان کی مذمت کی تھی کہ جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے کرونا وائرس وبا کے متعلق معلومات پوشیدہ رکھی ہیں ۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق اسرائیل پولیس چینی سفیر کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ہے تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اسرائیل دورے کے ایک ہفتے میں ہی چینی سفارت کار کی موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے چین پر شدید تنقید کی تھی اور اسرائیلی رہنماﺅں سے مطالبہ کیا تھا کہ چین کیساتھ بنیادی انفراسٹرکچراور مواصلات کے معاہدے نہ کئے جائیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو ووی دارالحکومت تل ابیب میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ 57سالہ ڈو ووی رات کو معمول کے مطابق اپنے کمرے میں سونے کے لئے گئے تاہم صبح ان کے ملازم نے انہیں جگانے کے لئے ان کے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہ اپنے بستر پرمردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی طور پر ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث بتائی جارہی ہے لیکن مختلف ذرائع ان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں. سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اسرائیل دورے کے ایک ہفتے میں ہی چینی سفارت کار کی موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے چین پر شدید تنقید کی تھی اور اسرائیلی رہنماﺅں سے مطالبہ کیا تھا کہ چین کیساتھ بنیادی انفراسٹرکچراور مواصلات کے معاہدے نہ کئے جائیں۔ دوسری جانب فلسطینی نیوز ایجنسی قدس نیوز نیٹورک نے چینی سفیر کی موت کی خبر دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں زہر دیکر قتل کیا گیا ہے کیونکہ حال ہی میں انکا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ہے اور وہ بالکل تندرست تھے۔ انہوں نے 14مئی کو کرونا وائرس کے حوالے سے چینی اور فلسطینی ڈاکٹرز کیلئے کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز سفارتخانے نے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کی چین پر کرونا وائرس بارے تنقید پر سخت ردعمل دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سفیر کی موت کا باضابطہ اعلان نہ چین نے کیا ہے اور نہ ہی اسرائیل نے ایسا کوئی اعلان کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ چینی سفیر کی موت کا اعلان خود چین ہی کرے گا۔

پنجاب بھر میں پیر سے ٹرانسپورٹ حفاظتی اقدامات کے تحت چلے گی: صوبائی وزیر صنعت

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ضابطہ کار (ایس او پیز) کو خوشدلی سے قبول کیا ہےکل سے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ حفاظتی اقدامات کو مکمل کرتے ہوئے چلے گی۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے پنجاب حکومت کی شرائط کے ساتھ بسیں چلانے سے انکار پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نےکہا ہے کہ سیاسی وابستگیاں رکھنے والے چند ٹرانسپورٹرز کے علاوہ تمام ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو ضابطہ کار پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے ضوابط تیار کیے تھے، تمام بڑے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ضابطہ کار کو خوشدلی سے قبول کیا ہے اور کل سے پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ حفاظتی اقدامات کو مکمل کرتے ہوئے چلے گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بس میں ایک ہی خاندان کے افراد کے لیے خالی سیٹ چھوڑنے کی پابندی نہیں ہوگی جب کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت تمام مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا اور اڈے سے روانگی سے قبل بس میں جراثیم کش اسپرے کرنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زائدکرائے، زیادہ مسافربٹھانے یا کورونا کے حوالے سے اعلان کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اور ا?ن لائن ٹیکسی سروس کھولنے کی اجازت دی تھی جب کہ کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔تاہم پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے حکومتی شرائط کے ساتھ بسیں چلانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنجائش سے آدھے مسافر بٹھانے کے بعد مقررہ کرایوں میں گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

مودی سے بڑا بزدل کوئی نہیں ،شاہد آفریدی کی مودی اور بھارتی فوج کی کشمیریوں پر مظالم کی مذمت

(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی کا آزاد کشمیر کا دورہ کہتے ہیں کہ میں آپ کے اس خوبصورت شہر میں موجود ہوں کافی عرصے سے پروگرام بنا رہا تھا کہ ادھر آﺅں آپ لوگوں سے ملوں۔ لیکن جو یہ بہت بڑی بیماری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے بس اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔ لیکن اس سے بڑی بیماری مودی کے دل و دماغ ہے اور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے مذہب کو لے کے وہ سیاست کر رہے ہیں۔ مودی ہمارے کشمیری بھائی بہنوں بچوں پر اتنا ظلم کر رہا ہے۔ انشاءاللہ اسے اس دنیا میں بھی جواب دینا ہوگا اور آخرت میں بھی جواب دینا ہوگا ۔ مودی کو ایک بات کا پتہ ہونا چاہیے وہ بہت دلیر بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہے وہ بہت ڈرپوک آدمی اس نے کشمیر کے لیے سات لاک کی فوج جمع کردی جبکہ ہمارے پورے پاکستان کی فوج سات لاک کی ہے۔ لیکن مودی کو یہ نہیں پتہ کہ ہماری سات لاکھ فوج کے پیچھے 22,23 کروڑ کی فوج کھڑی ہے۔ ہم سب اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ سلیوٹ کرتا ہوں میں اپنی پاک فوج کو اور اپنے شہیدوں کو اور خاص طور پر جو لوکل کمیونٹی کے لوگ ہیں جس طریقے سے وہ پاک فوج کا ساتھ دے رہے ہیں اس پر میں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ جو بنی ہوئی ہے آج تک سمجھ نہیں آئی کے وہ کس لیے بنی ہوئی ہے پاکستان حکومت اور فوج نے انہیں یہاں لا کر بی بیٹھایا ہے انہوں نے اپنی آنکھوں سے بھی دیکھا ہے کہ کون بے قصور عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو مار رہا ہے۔ ہم نے تو انکے چوزوں کو ہوا میں مارکر چائے پلا کر واپس بھیجوایا ہے عزت کے ساتھ ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔

خبریں چینل ۵ کی خبرپر ایکشن ، بھارتی ادویات کیخلاف راولپنڈی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،غیرقانونی ادویات چیک ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کا خبریں چینل ۵ ٹیم کے ہمراہ بازاروں میں فارمیسیوں کا معائنہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) خبریں اور چینل فائیو کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی حرکت میں آ گئی ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خبریں اور چینل فائیو کی ٹیم کے ساتھ راولپنڈی کے بازاروں میں واقع میڈیکل سٹوروں اور فار میسیز کا اچانک معائنہ کیا کہ کہاں کہاں بھارتی ادویات فروخت کی جا رہی ہیں،گزشتہ روز ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نوید انور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں راجہ فار میسی ، ڈی واٹس، ڈی کیئر، نیو ڈرگ فیئر کیمسٹ ایند سرجیکل ، اورینج فارمیسی سمیت دیگر میڈیکل ستروں اور فارمیسیز کا معائنہ کیا جہاں پر ڈپٹی کنٹرولر نے فروخت کی جانے والی اودیات کو چیک کیا ان کا ریکارڈ چیک کیا اور ہر دوائی کو باریک بینی سے چیک کیا ان کے ریکارڈ کے متعلق مالکان سے دریافت کیا کہین غیر قانونی طور پر ادویات کی فروخت تو نہیں کی جا رہی، چیکنگ کے دوران جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر بیماریوں کیلئے ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا، اس موقع پر دپٹی ڈرگ کنٹرولر نے مالکان کو سختی سے ہدایات دیں کہ اگر کوئی بھی ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم گاہے بگاہے اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری ری رکھے گی، رپورٹ کے مطابق خبریں اور چینل فائیو کی ٹیم جب راولپنڈی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ چیکنگ کیلئے بازاروں میں پہنچی تو ہلچل مچ گئی اور مبینہ طور پر غیر قانونی طور فروخت کی جانے والی ادویات کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا، واضع رہے کہ خبریں اور چینل فائیو نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ اکثر فارمیسیز اور میڈیکل سٹوروں پر بھارت سے درآمد کی جانے والی متعدد ادویات کی فروخت جا ری ہے ، جس پر پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چیکنگ کی ہدایات کی تھیں۔

احساس ہوا کہ مجھے اپنا پورا جسم ڈھانپنا چاہیے،ارطغرل کی حلیمہ نے پاکستانیوں کی بات مان لیں

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی مسلمانوں نے میرے لباس پر بہت زیادہ تنقید کی۔ ارطغرل کی حلیمہ نے پاکستانیوں کی بات مان لیں کہتی ہیں کہ مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنا پورا جسم ڈھانپنا چاہیے۔ علاوہ ازیں انہوں نے عامر لیاقت سے رابطے کا اعتراف بھی کیا پاکستان آنے کا اندھیا دے دیا۔

خواہش ہے فلم میں میرا کردار عامر خان اور ٹام کروز نبھائیں، شاہد آفریدی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار ٓل راو¿نڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو وہ چاہیں گے کہ ہالی وڈ میں ان کا کردار ٹام کروز اور بالی وڈ میں عامر خان کریں۔ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد ٓفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش ہوگی کہ شاہد ٓفریدی کا کردار بالی وڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔ٓفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں گے۔دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سے اور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔شاہد آفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔اس کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اب بھی شاہد فریدی کے نام ہے۔

پنجاب حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز کو ڈرائیور اور پسنجر کے درمیان شیٹ لگا کر چلانے کی اجازت دیدی

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت آن لائن اور دیگر ٹیکسی سروس کھولنے جا رہی ہے۔ انہیں اپنے پلیٹ فارم سے تجویز دیں کہ ڈرایور اور پسنجر کے درمیان پلاسٹک شیٹ سے سیل کر دیں۔`

ریسٹورنٹ میں مینی کوئنز سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا حل

لاہور (ویب ڈیسک)ریسٹورنٹس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ہر دورسری میز پر مینی کوئنز کا استعمال۔ پاکستان میں بھی یہ طریقہ کار استعمال کر کے ریسٹورنٹس دیگر حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں