All posts by Khabrain News

کیا اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

انٹرنیٹ پر اکثر تصویری پہیلیاں سامنے آکر لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیتی ہے۔

ایسی ہی ایک پہیلی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جو کافی دلچسپ ہے۔

بس آپ کو تصویر دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں ایسی کیا گڑبڑ ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود نظر نہیں آتی۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں میں 3 گھڑیاں موجود ہیں۔

ہر گھڑی میں وقت ایک ہے اور سرسری نظر میں سب کچھ معمول پر نظر آتا ہے مگر اس میں ہی دانستہ طور پر ایک غلطی کی گئی ہے۔

آپ کو غور سے دیکھ کر بس یہ بتانا ہے کہ وہ گڑبڑ کیا ہے۔

اس طرح کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اور لوگوں کی اچھی خاصی ذہنی آزمائش ہوجاتی ہے۔

اس طرح کے سوالات سے مرکزی اعصابی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ دماغ متحرک ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

تو کیا آپ نے اس تصویر میں موجود گڑبڑ کو پکڑ لیا ہے؟

اگر نہیں تو چلیں ہم ایک اشارہ دیتے ہیں یہ گڑبڑ گھڑیوں کے وقت میں چھپی ہے۔

ایسا کرنے پر آپ دیکھ سکیں گے کہ بائیں جانب کی پہلی گھڑی میں 6 اور 12 نمبروں کی پوزیشن تبدیل کر دی گئی ہے اور یہی اس تصویر میں چھپی گڑبڑ ہے۔

متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل کل سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کل اپیلوں پر سماعت کریں گے، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں بھی کل سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

خیال رہے 24 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو ایمان اور ہادی نے چیلنج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ٹرائل کورٹ نے ایمان اور ہادی کو دس دس سال قید و جرمانہ کی سزائیں سنائیں تھیں۔

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جنوبی غزہ کے میں تعینات ایک اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اوفری یافے  کے نام سے ہوئی ہے جو پیراٹروپرز بریگیڈ کے ریکونسنس یونٹ  میں شامل تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

پشاور میں رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ: صائم ایوب ایک بار پھر سرفہرست آگئے

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق صائم ایوب نے عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا۔

حالیہ میچوں میں صائم ایوب کی کارکردگی غیر معمولی رہی، خاص طور پر بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس سے ان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی۔

تازہ رینکنگ میں سکندر رضا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھی اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بطور آل راؤنڈر صائم ایوب کی یہ کارکردگی قومی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ 

وفاقی حکومت نے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے والے افسروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ذرائع کے مطابق پولیس سروسز، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سمیت متعدد افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کو کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی گئی

وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری عبداللہ نئیر شیخ کو بھی ترقی مل گئی جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری پنجاب سلمان خان لودھی بھی ترقی ملنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

5 نجی جزائر کی ملکیت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے

کیا آپ نے کبھی خواب دیکھا ہے کہ آپ کا اپنا نجی جزیرہ ہو جہاں آپ چھٹیاں گزارنے جا سکیں اور سمندری لہروں کی سکون پہنچانے والی آواز سن سکیںَ

اگر ہاں تو اب اس کی تعبیر ممکن ہے۔

جی ہاں واقعی وزٹ سویڈن نامی سویڈش ادارے کی جانب سے 5 نجی جزیروں کی ملکیت غیر ملکی سیاحوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ ملکیت ایک سال تک ان خوش قسمت افراد کے پاس رہے گی اور پورا جریزہ ان کے پاس ہوگا۔

پورے 365 دن تک وہ افراد ان جزائر کے مالک ہوں گے اور آئی لینڈ Custodian کہلائیں گے۔

سویڈن میں 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد جزائر موجود ہیں جن میں سے 5 خوبصورت اور بے آباد جزائر کی ملکیت لوگوں کے حوالے کی جائے گی۔

مگر اس کے لیے چند شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

وزٹ سویڈ کی چیف ایگزیکٹو سوزان اینڈرسن نے بتایا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سویڈن میں جزائر کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عام لوگ یہاں آکر محسوس کرسکیں کہ کسی جزیرے کی ملکیت ہونے سے کیسا محسوس ہوتا ہے۔

وزٹ سویڈن نے اس پروگرام کے لیے سویڈش نیشنل پراپرٹی بورڈ سے شراکت داری کی ہے جو کہ حکومتی ثقافتی جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے والا ادارہ ہے۔

یہ تمام جزائر آبادیوں کے قریب ہیں تاکہ خوش قسمت افراد اپنی تمام ضروریات آسانی سے پوری کرسکیں۔

وزٹ سویڈن کے مطابق 5 جزائر کو استعمال کرنے کا حق کامیاب افراد کو دیا جائے گا جبکہ انہیں سویڈن کے مختلف خطوں کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

ان افراد کو ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں وہ جزائر کی ذمہ داری قبول کریں گے۔

اس پروگرام کے لیے درخواستیں ویب سائٹ پر 17 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے آپ براہ راست سویڈن ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

پشاور: فروٹ منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ چمکنی فروٹ منڈی میں فروٹ کی خرید و فرخت و نرخ نامے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبد البصیر، نثار جمروز خان شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار عارضی تبدیل

کل سے ریزرویشن دفاتر صبح 7:30 سے شام 5:30 تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز 12:30 سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔

دوسری جانب سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

علاوہ ازیں یہ اوقات کار 15رمضان المبارک تک لاگو رہیں گے

سحر وافطار میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: علی پرویز ملک

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ تمام فیڈرزکی مانٹیرنگ کےلیےجدید نظام فعال ہے، سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کی مشاورت سےپلان تیارکیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سحراورافطاری کےاوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائےگی، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحروافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

وزیرِ مملکت پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ شہری 1199کے نمبر پر گیس سے متعلق اپنی شکایات رجسٹر کروا سکتےہیں۔
اویس لغاری
اگرسحراورافطارمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہو تو 118پر شکایت کر سکتے ہیں، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔