Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 مئی کو سماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 مئی کو سماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا ۔ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کاکہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے ، سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا ۔ وہاب ریاض کاکہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک نیوزی لینڈ کی سیریز کا پانچواں ٹی 20 میچ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے نام کردیا۔ پی سی بی کے مطابق 24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی 20 میچ کی گیٹ منی زلزلہ زدگان کو دی جائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم نہ آنے والے شائقین پی سی بی کو بذریعہ بینک اکاؤنٹ بھی عطیات بھیج سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ 24 اپریل کو پنڈی کرکٹ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ بار زیرو پر آؤٹ ہونے کو مثبت لیتا ہوں، میں اپنی خامیوں کو دور کروں گا، اب موقع ملا تو فائدہ اٹھاؤں گا۔ عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھرپور تیاری ہے، اس وقت ہم ٹی 20 سیریز بھی ساتھ ساتھ دیکھ رہے ہیں، ٹی 20 سیریز دیکھ کر باؤلنگ اور پلان کا اندازہ لگا رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی سٹرنتھ کو سامنے رکھ کر تیاری کر رہے ہیں، ٹی 20 سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کے بعد…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش ٹیسٹ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو ای سی بی نے جوئے کے اشتہار میں کام کرنے کے معاملے میں کلیئر کردیا۔ 22 بیٹ کے ساتھ کوچ کے اشتہار پر نیوزی لینڈ سے شکایات سامنے آئی تھیں، گزشتہ ہفتے اس مسئلے سے آگاہ کیے جانے پر انگلش بورڈ نے کہا تھا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، جوئے سے متعلق قوانین کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔ میک کولم اور ایجنٹ سے بات چیت کے بعد ای سی بی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اینٹی کرپشن کوڈ کھلاڑیوں اور کوچز کو اشتہارات…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے ، سیریز کے پہلے 3 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے۔ گرین شرٹس نے پہلے اور دوسرے میچ میں بالترتیب 88 اور 38 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی جبکہ تیسرے ٹی 20 میں مہمان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر لیڈ کو…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ کے مطابق بھارت کی آبادی 1 ارب 42 کروڑ 86 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ بھارت کے مقابلے میں چین کی آبادی 1 ارب 42 کروڑ 57 لاکھ ہے، بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 29 لاکھ زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب چین کی جگہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنا ہے، چین کے محکمہ شماریات نے 17 جنوری 2023ء کو بتایا تھا کہ…

مزید پڑھیں

نیویارک : (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں تنازعات نے شہریوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، ملک میں ہیلتھ سنٹرز اور ہیلتھ ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ کم از کم 3 ہیلتھ ورکرز ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ہیلتھ سنٹرز اور ان کے ملازمین پر حملے اور ایمبولینس ہائی جیکنگ جیسے واقعات باعث…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سورت کی سیشن کورٹ نے سزا پر حکم امتناع کی راہول گاندھی کی درخواست مسترد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہتک عزت مقدمے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا ، بھارتی پارلیمنٹ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنانے کے بعد ان کی 30 روزہ ضمانت منظور…

مزید پڑھیں