اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعتوں کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں عیدالفطر کے بعد حکمران اتحاد کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعتوں کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مشاورتی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئینی وقانونی امور پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ نگران حکومتوں کے تحت ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کے مؤقف پر بھی مشاورت ہوئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مظفر آباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ۔ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلامقابلہ انتخاب ہونے کے باوجود قواعد کے مطابق پولنگ کا عمل ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار…
پشاور: (ویب ڈیسک) پاک فوج کا طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پاک افواج اور ایف سی کی امدادی ٹیموں نے طور خم بارڈر پر زیادہ ترراستہ کھول دیا ہے۔ امدادی ٹیموں کے سرچ آپریشن میں جاں بحق افراد کی تلاش بھی جاری ہے، 4 لاشوں سمیت 12 زخمیوں کو ملبے سے اب تک نکالا جاچکا ہے۔ پاک فوج، ایف سی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں راستہ کلئیر کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ پاک آرمی کے انجینئرز یونٹ اور آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج تاریخ ساز 18 ویں ترمیم کی منظوری کو 13 سال مکمل ہو گئے ہیں، 73 کے آئین کی بحالی کا سہرا پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت اور اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے پیچھے صدر آصف زرداری کا صوبائی خودمختاری اور حقوق کا وژن تھا، انہوں نے صدر کو حاصل تمام حقوق پارلیمنٹ اور منتخب وزیراعظم کو منتقل کئے۔ شیری رحمان نے…
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں پر انتخابی ٹکٹ جاری کر دیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین…
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ کبھی وہ اور عامر خان بہترین دوست ہوا کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے عامر خان کے ساتھ ان کے ٹی وی شو کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عامر سے تعلقات تب خراب ہوئے جب ہریتک روشن کے کیس میں انہوں نے کنگنا کا ساتھ نہیں دیا۔ اداکارہ نے ماضی کے اس شو کی ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچ بتاؤں تو مجھے کبھی کبھی وہ دن یاد آتے ہیں جب…
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کک باکسر آغا کلیم سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔ گزشتہ دنوں باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چائے کے ہوٹل پر پراٹھے بناتے دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو کے ساتھ آغا کلیم نے درخواست کی تھی کہ حکومت انہیں مالی مدد فراہم کرے تاکہ وہ ملک کیلئے غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے سکیں ۔ آغا کلیم کی اس ویڈیو پر ردعِمل دیتے ہوئے علی ظفر نے اعلان کیا تھا کہ وہ باکسر کو مالی معاونت فراہم کریں گے اور ان…
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی کاسٹنگ ڈائریکٹر و اداکارہ آرتی متل کو ممبئی پولیس نے جسم فروشی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے جسم فروشی کی اطلاعات پر خفیہ آپریشن کیا، اداکارہ نے 2 ماڈلز کا 60 ہزار بھارتی روپے میں پولیس ایجنٹ سے معاوضہ طے کیا تھا اور ماڈلز کو 15، 15 ہزار روپے دینے کی بات کی تھی تاہم پولیس نے گورے گاؤں میں ہوٹل سے اداکارہ اور دو ماڈلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے آپریشن کے دوران ویڈیو بھی بنائی…
نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت میں مقدس ترین مہینے رمضان المبارک میں بھی مودی سرکار اسلام دشمنی سے باز نہ آئی، حکومتی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو جماعت کے غنڈے مساجد اور تراویح کے اجتماعات پر حملے کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے شہر ہلداوانی میں انتہا پسند ہندو جماعت بجرنگ دل کےغنڈوں نے ایک مسجد پر حملہ کردیا اورنماز تراویح رکوادی، مسلم آبادی نے اس غنڈہ گردی کے خلاف پُرامن احتجاج بھی کیا۔ بجرنگ دل کے غنڈوں کے مسجد پر حملے کے وقت تو پولیس غائب رہی لیکن جیسے ہی مسلمانوں نے اپنے بنیادی حق مذہبی آزادی…
کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں عیدالفطرکی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں عید الفطر کے موقع پر 21 سے 25 اپریل تک 5 تعطیلات ہوں گی رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
