Author: Khabrain News

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے معاملے پر وفاقی پولیس کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ عدالت کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 18 مارچ کو پیشی کے دوران صورتحال خوفناک رہی، ان کی گاڑی کے ساتھ بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان موجود تھے، ڈنڈا بردار کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 34 پولیس اہلکار، 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں مزید…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام صوبوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران میں ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 4 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی یا نہیں،فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تاریخ ہے عدالت نے وقت دیا ہوا ہے، ہم عدالت میں پیش ہوں گے، ہم آئین ،رول آف لا کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہاں رنگ بازی ہورہی ہے، وہ اپنا مطلب اخذ کرتے ہیں، جو فیصلہ ہوا ہی نہیں ہوتا وہ سنا دیتے ہیں، قوم کو گمراہ…

مزید پڑھیں

گجرات:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ایک جماعت نہیں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی سے ہی ہوگا۔ گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک پارٹی نے بڑے ڈاکو کہنے والے کو اپنی پارٹی کا صدر بنا دیا، ایک جماعت نے مد مقابل کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعویٰ کر کے ملک کا وزیر اعظم بنا ڈالا۔ سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے ایک ہی الیکشن کروانے پر آمادہ ہوں یہ وقت کی ضرورت بھی ہے، موجودہ حالات کا ایمرجنسی نہ ایمرجنسی پلس…

مزید پڑھیں

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک جھانسا ہے، مذاکرات سے انہوں نے وقت چاہا، عید کی چھٹیاں بھی 5 دن کی دیں، پی ڈی ایم کی سیاسی موت عوام کے ہاتھوں لکھی جا چکی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 13 جماعتوں کے اجلاس کی بلی آج تھیلے سے باہر آگئی ہے، ان میں ایسی جماعتیں بھی ہیں جنہوں نے کبھی اسمبلی کا منہ نہیں دیکھا، 11 سو ارب، اپنے کیسز ختم کروانے، نیب کا ستیاناس کرنے اور ملزمان کو لندن بھیجنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کل صبح 11:30 بجے کرے گا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نئی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کل معمول کے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)حکومتی وزرا سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں مسائل کے دیرپا اور عملی حل نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں تین وفاقی وزراء سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سمیت وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سید توقیرحسین شاہ، چیف کمشنر مردم شماری ڈاکٹر ندیم الظفر اور دیگر حکام شامل تھے۔ ملاقات اڑھائی گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں اب تک کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایم کیو ایم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر طرح کے حربے استعمال کر کے ملک میں انتشار کے تمام مواقع پیدا کیے گئے، افواج پاکستان کی لیڈر شپ کو بھی معاف نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے ایجنٹس نے وہ کردار ادا کیا جو دشمن بھی نہیں کر پاتا۔ اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنی مخلوط حکومت کے سربراہان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، آج ہم سب پھر مل بیٹھے ہیں، اس وقت کے معاملات، چیلنجز، صورتحال پر گفتگو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ظہور مہدی فیصل نامی شہری کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجا، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز اجراء کا بل مسترد ہونے سے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، سکندر سلطان راجا کا الیکشن کے لیے فنڈز اور سکیورٹی…

مزید پڑھیں

پشاور : (ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ہائیکورٹ میں معظم بٹ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ، درخواست میں صدر پاکستان، عارف علوی، وفاقی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق گورنر نگراں حکومت کے قیام کے بعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے لیکن گورنر نے اسمبلی تحلیل کے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن تاریخ نہیں…

مزید پڑھیں