کراچی: (ویب ڈیسک)تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی پر درج مقدمات کا پولیس نے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا، علی زیدی کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا جن میں 3 مزید مقدمات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ علی زیدی کو ابراہیم حیدری پولیس نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے، وہ سائٹ اے، سولجر بازار اور فیروز آباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں، علی زیدی پر تینوں مقدمات دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہیں، سابق وفاقی وزیر نے پولیس کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ گریجوایشن کے بعد امریکا چلا گیا تھا، 18 سال…
Author: Khabrain News
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں اضافی گیس بلوں کے حوالے آئینی درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس احمد حلیمی نے کی، دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے گیس بلوں میں سابقہ چارجز وصولی کرنے سے متعلق 15 فروری کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے گیس کمپنی ، سیکرٹری اوگرا اور وفاقی وزارت توانائی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 15 مئی کو طلب…
لاہور: (ویب ڈیسک) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت جتنے مرضی مقدمے بنالے، انکوائریاں کرا لے، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری افضل ساہی نے ملاقات کی، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستانی قوم کی واحد امید ہیں، موجودہ حالات میں عمران خان ہی پاکستان کی کشتی پار لگا سکتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ برف پگھل چکی ہے امریکہ کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کے ساتھ جوکھلواڑ ہورہا ہے یہ انتہائی خطرناک بات ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی الیکشن کمیشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ الیکشن نہیں کرا سکتا، الیکشن کمیشن، الیکشن نہیں کرا سکتے تو پھر ان کا کیا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں آپریشن کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہے ، اس واقعہ کی بنائی گئی…
مردان: (ویب ڈیسک) مردان میں فائرنگ کاافسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائیوں کے درمیان جھگڑا دو افراد کی جان لے گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ سرکاری اراضی پر شاول کھڑا کرنے معاملے پر پیش آیا ،جہاں کے ایم ایم سی ہسپتال کےقریب دو بھائیوں کے درمیان زبانی تکرار اس قدر بڑھی کہ بات فائرنگ تک جاپہنچی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں بھائیوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کی جانب…
لاہور : (ویب ڈیسک) دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھر میں ای سپورٹس باقاعدہ کھیلوں کا حصہ بن رہی ہیں۔ Tapmad، ملک کے معروف OTT پلیٹ فارم نے E-Sports Marketing Pakistan کے ساتھ شراکت داری کی ہے، پاکستان کا پہلا ای-سپورٹس ایڈورٹائزنگ/مارکیٹنگ پلیٹ فارم، جس نے حال ہی میں Tapmad کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ شراکت داری زیادہ سے زیادہ ای-اسپورٹس ای-گیمنگ ایونٹس لائے گی، فی الحال گیم CSGO کے لیے ایک آن لائن ایونٹ پیش کر رہا ہے جس میں ملک کے سرکردہ کھلاڑی سمیت پورے پاکستان سے گیمرز اور ٹیمیں حصہ لیں…
لاہور : (ویب ڈیسک) سنگین ترین مقدمات میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں میں تیزی، دبئی سے دو مزید خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے پنجاب پولیس کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری نوید احمد اور کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب اشتہاری عرفان علی کو دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو انٹر پول کے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر گرفتار کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیموں کو…
کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو کی حدود میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 10 سے زائد ڈاکوؤں نے رات کے اوقات میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ، شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں ۔ فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی بھی زخمی ہوا ہے جسے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فنکار اپنے خیالات اور تاثرات کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا سب سے آسان ہدف ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اگر کوئی عام شخص اپنا خیال سوشل میڈیا پر شیئر کرے تو اسے زیادہ پذیرائی نہیں ملتی لیکن اگر میں یا میرا کوئی ساتھی فنکار اپنا خیال پیش کرے تو ہم لوگوں کی تنقید کا آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں کیوں کہ ہمارے بیان کو میڈیا میں شہ سرخیاں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس صورتحال کا کسی کو ذمہ دار نہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔ انسٹاگرام پر گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے سٹوری پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے علی نور پر الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار نے ان کو کوک سٹوڈیو میں آڈیشن کے دوران ہراساں کیا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ کوک سٹوڈیو کے آڈیشن کیلئے گئیں تو علی نور نے ان سے نازیبا سوالات کیے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ انہیں آڈیشن کیلئے گانے بھی نہیں دیا اور احساس…
