Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں نظر بند افراد کی لسٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت صرف 53 افراد نظر بند ہیں۔ 9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں نظر بند افراد کی لسٹ عدالت پیش کردی گئی، اے آئی جی لیگل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 53 افراد نظربند ہیں، 3 ہزار1 سو 44 افراد کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے، پنجاب بھر سے 3 ہزار55 افراد کو نظر بند…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سینیٹر مہر تاج روغانی نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان اور مجسموں کو جلایا گیا، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے تحقیقات کروائی جائیں، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔ سینیٹر نے کہا کہ میری اپنی فیملی ممبر کے لوگ آرمی میں ہیں جو شہید بھی ہوئے ہیں، جب تک پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، جب تک پاکستان ہے تو ہم ہیں،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلباء کے وفد کا کہنا تھا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر تھا، منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، شرپسند اور اُن کے آلہ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔ اساتذہ نے کہا کہ فوج کا دشمن…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اگر عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023 تک 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سےحتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی جبکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹرک کی ٹکر لگنے سے کار کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 فراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تیزرفتار ٹرک نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری، 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث ایک گاڑی کھائی میں جاگری، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔ شرپسند کی شناخت علی شان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، علی شان نے 9 مئی کو دیگر شرپسندوں کے ساتھ مل کر جناح ہاؤس میں قائداعظم سے منسوب یادگاری نوادرات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ ملزم علی شان نے بے دردی کے ساتھ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔…

مزید پڑھیں

بغداد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے استقبال کیا، وزیر خارجہ کے لیے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی، وزیر خارجہ کو درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ملک ہے اور اس کے مسائل کا علم ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ۔ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، ایسے امور جو امریکا اور خطے کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔ سپریم کورٹ آج آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرے گی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ 5 رکنی بنچ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پربریفنگ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے آج قومی…

مزید پڑھیں