Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ہم آئین کی تشریح کرسکتے ہیں، جب ناانصافی ہوتی ہے تو وہ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہرتی۔ اسلام آباد میں منعقدہ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں، آئین پاکستان ہر شہری کیلئے ہے، 10 اپریل 1973 کو مشترکہ طور پر اسے اپنایا گیا۔ جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ یہ کتاب صرف پارلیمان نہیں لوگوں کیلئے بھی اہم ہے، اس کتاب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس میں عون چودھری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزارکی جانب سےعون چودھری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس پر وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ درخواست گزار…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ ہائی کورٹ سے سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سےزائداثاثے بنانے کے خلاف سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، نیب اور آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ نیب کی جانب سے جمع کرائےگئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم بااثر ہے، ریفرنس کےگواہوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے، ملزم سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ نیب کے مطابق آغاسراج درانی و دیگر…

مزید پڑھیں

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن خارج کر دی گئی۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پٹیشن کی سماعت کے لیے اپنی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا، تین رکنی بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز خان شامل تھے۔ آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سرسری سماعت کے بعد دائر رٹ خارج کی۔ ہائی کورٹ کے بنچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق کی تعریف میں نہیں آتے، ہم اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور نے پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے کیس کی سماعت سماعت کی، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ 18 اپریل کو نگران حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے، مدت ختم ہونے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، جلد تاریخ دی جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ الیکشن تاریخ گورنر اور الیکشن کمیشن نے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب انتخابات ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑ چکی ہے، پی پی پی، ایم کیو ایم اوربی اے پی اپنے فیصلے پر پچھتا رہی ہیں، اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئی ہیں۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر حتمی دلائل کیلئے سماعت 5 مئی کیلئے مقرر کرلی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے حتمی دلائل کے لئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔ خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہونے پر واپس لینے کی درخواست دائر کر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کور ٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پٹیشن سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور فواد چودھری کی طرف دائر کی جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد پٹیشن دائر کرنے کی منظوری دیدی، سپریم کور ٹ سے نگران حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر پنجاب اور کے پی میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نگران…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بریت کیلئے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔ نیب نے سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے افغانستان سے مئی میں نکلنے کی وارننگ دے دی۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق افغان یو این خواتین عملے کو کام کی اجازت نہ ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے معاشی بحران مزید سنگین ہو گا۔یو این افغان نمائندے نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں مشن جاری رکھنے سے متعلق نظرِ ثانی کا اعلان کیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کا افغانستان میں مشن جاری رکھنے پر نظرِثانی کا دورانیہ 5 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ افغانستان میں اقوامِ…

مزید پڑھیں