جیکب آباد: (ویب ڈیسک) جیکب آباد کے علاقے تھانہ مولا داد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکو فرار ہو کر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ…
Author: Khabrain News
بیجنگ، راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے روز آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر نے چاق و چوبند دستے کا معائنہ کیا جس کے بعد پی ایل اے کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک جواب دیں۔ رجسٹرار آفس نے کیس 11 مئی کو آئندہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ تحریری حکم نامے…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس جاری کرکے 27 اپریل کو رپورٹ طلب کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے علی امین گنڈا پور کی رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بے بنیاد مقدمے میں نامزد کیا، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس 27 اور 28 کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا ، اس اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کرے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچوئلی کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے آج واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں، انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔ واضح رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور…
انگلینڈ: (ویب ڈیسک) آل انگلینڈ ٹینس کلب نے یوکرین کے ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ آل انگلینڈ ٹینس کلب نے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی امداد کی جائے گی، ومبلڈن سمیت انگلینڈ میں ہونے والے تمام گراس ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو رہائش دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یہ سہولت کوالیفائنگ راؤنڈ اور مین ڈرا میں حاصل ہو گی۔ یوکرین کے کھلاڑیوں کو آل انگلینڈ کلب کے ٹینس کورٹس پر پریکٹس کی بھی اجازت ہو گی جبکہ یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی…
کراچی: (ویب ڈیسک) عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروبار کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 20 اپریل کو کاروبار کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 291 روپے 80 روپے کا ہو گیا ہے۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’یودھا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ فلم کی ریلیز میں التواء نامعلوم وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم اب 15 ستمبر کو ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔ ’یودھا‘ کو ساگر امبر اور پشکر اوجھا نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اسے کرن جوہر، ہیرو جوہر، اپروا مہتہ اور کھیتان نے پرڈیوس کیا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم میں دیشا پاٹانی اور راشی کھنہ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ ’یودھا‘ میں اپنے کردار…
شارجہ: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کریسن پریرا کو منشیات سمگلنگ کرنے کے الزام میں شارجہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک 2 اور باٹلا ہاؤس جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کریسن پریراکو شارجہ ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے پاس ایک ٹرافی میں سے مبینہ طور پر منشیات پکڑی گئی۔ یو اے ای پولیس نے اداکارہ کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے شارجہ جیل منتقل کردیا۔ کریسن پریراکی گرفتاری کے بعد یو اے ای حکام نے بھارتی سفارتخانے کو اطلاع دی جس نے اداکارہ…
