اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 4 روپے 49 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو…
Author: Khabrain News
لاہور : (ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، رہنما تحریک انصاف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت ہومیو پیتھک طریقے سے چلانی ہے، جس پر عثمان بزادر کے وکیل نے کہا کہ ہم نے سوالنامے کا جواب تیار…
گوجرہ: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ہائی ایس وین اور ٹرک میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ کے اڈا دھرم کوٹ اسٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے بعد وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے نتیجے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق بدقسمت ہائی ایس چک 46 گ ب سکھیرا سے براستہ پینسرہ فیصل آباد جا رہی تھی کہ…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل کا دن اہم اور تاریخ ہو گا، عدلیہ، آئین اور قانون کی فتح ہو گی، جو بھی عدلیہ سے ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو حکومت منی بل منظور نہیں کراسکی وہ حکومت ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل 91 کلاز 7 کے تحت صدر حکومت کو فوری اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، کل کا دن اہم اور تاریخی ہوگا، عدلیہ،آئین اورقانون…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کردیا گیا۔ بنچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کے بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے، بنچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد دن اڑھائی بجے کابینہ اجلاس بھی ہو گا۔ حکمران اتحاد کے ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے پر تیار ہیں مگر کچھ اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتراض کر رہے ہیں۔ جمعے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 28 اپریل سے 7 مئی تک بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے ، 28 اپریل سے 7 مئی تک کراچی سے کشمیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان…
سکھر : (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بہت برے حالات میں ہے، اپنی ذاتی انا کو چھوڑ کر سب کو ملکی مفاد کے لئے کھڑا ہونا چاہیے۔ سکھر میں 40 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) ہمیشہ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہوتی ہے مگر سابق وزیر اعظم عمران خان راضی نہیں ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی اعلیٰ عدالتوں پر اعتماد ہے…
سکھر : (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن دھمکی دے کر مذاکرات نہیں کرائے جاسکتے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے ، پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عدلیہ عمل کرتی ہے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عدلیہ سٹے نہیں کرسکتی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں نے ملک کو بند گلی میں بند کردیا ہے جن…
ٹھٹھہ: (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹھٹھہ چلیا کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹرک نے وین کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ وین پر سوار 9 افراد کراچی سے کینجھر جھیل تفریح کے لئے جارہے تھے۔ حکام نے مزید بتایا کہ امدادی ٹیموں نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دی ہیں۔
