Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب کچھ بیرون ملک ہے تو یہ پاکستان کے کیسے فیصلے کر سکتا ہے، نواز شریف حکم دے رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2011 میں مینار پاکستان جلسہ دیکھ کر الیکٹ ایبل نے پی ٹی آئی میں آنا شروع کیا، نواز شریف آج تک مینار پاکستان میں جلسہ نہیں کر سکے، خیبرپختونخوا کا ریکارڈ ہے وہاں کے لوگ کسی…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) دکی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک کان کن زخمی بھی ہوا ہے، زخمی کان کن کو طبی امداد کیلئے لورا لائی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے کان کن کا نام حیات تھا جس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، زہریلی گیس کے باعث مزید 3 کان کن بے ہوش بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کے ریاستی انتظام میں چلنے والے کاروباری اداروں کو جنوبی ایشیا میں بدترین قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ان اداروں کا خسارہ اثاثوں کی مالیت سے زیادہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی وسائل میں نقصان اور خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، سرکاری کمپنیاں وجود برقرار رکھنے کیلئے عوامی فنڈز سے 458 ارب روپے سالانہ نگل لیتی ہیں۔ عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس رجحان کی تبدیلی کیلئے مضبوط اصلاحات متعارف کرائیں کیونکہ خسارے کی وجہ سے وفاقی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) دوسرے شہروں میں سفر کرنا اب مزید مشکل ہوگیا، پنجاب میں انٹر، انٹرا سٹی کرایوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کردیاگیا۔ پنجاب حکومت نے بھی کرایوں میں اضافے کیلئے ہری جھنڈی دکھادی، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پریشان ہیں اگر کرایوں میں اضافہ ہوا تو مزید مشکل ہو جائے گی۔ لاہورمیں بڑھتے کرایوں سے پریشان شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے کی چکی میں پس رہے ہیں اب کرایوں میں اضافہ کر کے عوام پرمزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تقریب ٹرافی رونمائی کل ہوگی، پاکستان کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹاپ لیتھم تقریب میں شرکت کریں گے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کل پریکٹس سیشن بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں ایک روزہ سیریز سے قبل کل پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔ دونوں ٹیمیں شام 4 بجے سے 7 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ اس موقع پر ون ڈے سیریز کی تقریب ٹرافی رونمائی کا بھی انعقاد کیا جائے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں سکولوں کے اندر ہونے والے فائرنگ کے واقعات پر صدر جوبائیڈن نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اساتذہ کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس و تدریس کا شعبہ جان لیوا پیشہ” نہیں ہونا چاہیے، میراخیال ہے کہ بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے کامن سینس گن سیفٹی قوانین کا بننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو کلاس رومز میں خود کومحفوظ محسوس کرنے کے لئے مسلح ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی حفاظت ریاست کی ذمہ…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحد ہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس نے عالمی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران انتونیو گوتریس نے یوکرین اور سوڈان کے بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں ہو نے والی لڑائی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، جس سے مزید عالمی مسائل جنم لیں گے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ روس کے حملے سے بھی یوکرین کے عوام تباہی کا شکار ہیں، روس کا یوکرین پر حملہ عالمی اقتصادی عدم استحکام کو…

مزید پڑھیں

اٹک: (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں سوجھنڈہ گاؤں کے مقام پر پکنک منانے آئے 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈوبنے والوں میں 2 بھائی اور چچا زاد کزن شامل ہیں، ڈوبنے والے دو بھائیوں میں 17 سالہ زاہد اور 14 سالہ کاشف شامل ہیں جبکہ ان کا چچا زاد بھائی 17 سالہ تنویر احمد بھی ان کے ساتھ ہی ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تاہم ابھی تک ڈوبنے کا سراغ نہیں لگا، ریسکیو اہلکار لاشوں کی تلاش کیلئے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) خواجہ طارق رحیم نے کہا ہے کہ آج وزیر قانون، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ایکشن لیں گے، اگر ہمت ہے تو ایکشن لیں پھر میں بھی بتاؤں گا قانون کیا ہے، یہ مجھ سے پھر قانونی مار کھانے کیلئے تیار ہو جائیں۔ نجی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار سے قانون کے حوالے سے بات کر رہا تھا، تین رکنی بینچ کا میں وکیل نہیں ہوں، میری گفتگو ہوئی لیکن ایک حصہ منظر عام پر آیا، فون ٹیپ کرنے پر وزارت داخلہ…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر ایک اسمبلی کا الیکشن 14 مئی اور باقی کے بعد میں ہوں گے تو ملک کا بٹھا بیٹھ جائے گا، فل کورٹ بٹھا دیں فیصلہ قبول کریں گے، 9 رکنی بینچ اب تین رکنی بینچ رہ گیا ہے، کسی کو ذاتی عناد پر فیصلے نہیں کرنے چاہیئں۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں گالم گلوچ، تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا، اگر کوئی غلط بات کرے گا تو لیک ہو…

مزید پڑھیں