راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تقریب ٹرافی رونمائی کل ہوگی، پاکستان کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹاپ لیتھم تقریب میں شرکت کریں گے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کل پریکٹس سیشن بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں ایک روزہ سیریز سے قبل کل پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔
دونوں ٹیمیں شام 4 بجے سے 7 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ اس موقع پر ون ڈے سیریز کی تقریب ٹرافی رونمائی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ میچ 27 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 30 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز کے سکواڈ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 27 اور 29 اپریل کو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 3، 5 اور 7 مئی کو نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی ایک روزہ میچز کی میزبانی کرے گا۔
پاک، نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی تقریب ٹرافی رونمائی کل ہوگی

