اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا جس کا 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق گیس میٹرز کے ماہانہ کرایہ میں 40 روپے سے 570 روپے اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع ہو گا، وفاقی وزیر سید نوید قمر تجارتی نشانات آرڈیننس کا ترمیمی بل 2023 پیش کریں گے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر بحث ہو گی جبکہ مہنگائی میں غیر معمولی اضافے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج 12:30 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے مذاکرات پر اتحادی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، پنجاب میں الیکشن سے متعلق تاریخ پر بھی غور ہوگا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنے کا کہا…
سوات: (ویب ڈیسک) ڈی پی او سوات نے کہا ہے کہ کبل تھانے میں دھماکوں سے شہداء کی تعداد 18 ہو گئی جن میں 11 پولیس اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا کہ سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکوں میں 51 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 21 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ایک زخمی کو حالت نازک ہونے پر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا ہے کہ سوات دھماکے کی تحقیقات ہو رہی ہے، ابھی تک دھماکے کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس طلب کر لیا گیا، جس کا 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق گیس میٹرز کے ماہانہ کرایہ میں 40 روپے سے 570 روپے اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع ہو گا، وفاقی وزیر سید نوید قمر تجارتی نشانات آرڈیننس کا ترمیمی بل 2023 پیش کریں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر بحث ہو گی، مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ پر توجہ دلاؤ نوٹس…
لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے ایک تاریخ پر اتفاق نہیں کرتیں تو بدقسمتی ہوگی۔ نجی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کوئی راستہ نکلے لیکن کوئی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہتا، اس لیے سپریم کورٹ میں کہا کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس بلائے تو اخلاقی پوزیشن مضبوط ہو جائے گی، فل کورٹ ہو گا تو سب کا مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا،…
سکھر: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اجمل ساوند کے بیٹوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے قتل کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔ مقتول پروفیسر اجمل ساوند کے ورثا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ملک کا کرمنل مائنڈ سیٹ ہے کہ کرمنل کو تحفظ دو اور قانون کو دباؤ، آصف علی زرداری سے بڑا ڈاکو کون ہے؟، کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر ٹیڑھی میڑھی انگلش بول کر وہ اپنا ماضی چھپا نہیں سکتے، اجمل ساوند کیلئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کی کوشش پر میاں اسلم اقبال چکمہ دے کر بچ نکلے، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے 50 سے زائد پولیس اہلکار اقبال پارک پہنچے تھے۔ میاں اسلم اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کیلئے اقبال پارک میں سکرین لگا رکھی تھی، پولیس نے پارک کا گھیراؤ کیا تو میاں اسلم اقبال خاموشی سے کارکنوں کی مدد سے…
نوڈیرہ: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی قبروں پر حاضری دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں تمام بھٹو شہیدوں کی مزارعات پر حاضری دی، آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور شہید مرتضٰی بھٹو کی قبروں پر حاضری کے دوران پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ سابقہ صدر آصف زرداری، شاہنواز بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پر بھی گئے، پیپلز پارٹی کے سربراہ نے شہیدوں کے مزاروں پر پھول چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی بھی…
ملتان: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ٹو، ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف بلاکس کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نشتر ہسپتال ٹو دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، کمشنر ملتان ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں کام کی سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ہسپتال کے سول ورکس کو مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن…
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب کچھ بیرون ملک ہے تو یہ پاکستان کے کیسے فیصلے کر سکتا ہے، نواز شریف حکم دے رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2011 میں مینار پاکستان جلسہ دیکھ کر الیکٹ ایبل نے پی ٹی آئی میں آنا شروع کیا، نواز شریف آج تک مینار پاکستان میں جلسہ نہیں کر سکے، خیبرپختونخوا کا ریکارڈ ہے وہاں کے لوگ کسی…
