لندن : (ویب ڈیسک) لندن میرا تھون میں شریک ایک ایتھلیٹ کے جوش و جذبے کو ساری دنیا میں سراہا جارہاہے ۔ برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈ زشائر کے قصبے بنبری سے تعلق رکھنے والے ٹام ڈرنن(Tom Durnin) میراتھون میں آٹھ گھنٹے 10منٹ اور 58 سیکنڈ تک دوڑتے رہے اور سب سے آخر میں میراتھون مکمل کی مگر ہمت نہیں ہاری۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تقریباً 16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تو ٹخنہ، پھر ایک پاؤں اور گھٹنہ جواب دے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا تھون میں 26 کلومیٹر پر دوسرا گھٹنہ بھی جواب دے…
Author: Khabrain News
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرکو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے چین کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور آرمی چیف کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی کمانڈر سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں سکیورٹی امور اور…
سڈنی : (ویب ڈیسک) ویمن بگ بیش لیگ ( ڈبلیو بی بی ایل ) میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بی بی ایل کے مطابق ڈبلیو بی بی ایل کے سیزن 2023-24 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سے ہو گا، ٹیمیں 3،3 غیر ملکی ویمن کرکٹرز کا انتخاب کریں گی۔ گزشتہ برس بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کرکٹرز کے لیے ڈرافٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا، غیر ملکی کرکٹرز کے لیے گولڈ، سلور اور برانز کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ بی بی ایل کے مطابق ڈرافٹ سے…
لاہور : (ویب ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے کم عمر اور تیز ترین پیسر بن گئے۔ پیسر شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ سے پانچویں اور اپنے 143 ویں میچ میں اس سنگ میل تک پہنچے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا کے پاس تھا جنہوں نے 146 میچز میں 200 ٹی 20 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ 23 سالہ شاہین نے پیر کی شب اپنی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی تھی، سب سے تیز رفتاری کے ساتھ (134میچز) میں…
نئی دہلی : (ویب ڈیسک) مودی حکومت راجوری میں فوجی ٹرک آتشزدگی کی ہزیمت مٹانے کے لئے اب جعلی آپریشن کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو اپنے بدترین ظلم کا نشانہ بنانے والی مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کھل چکی ہے ، مودی سرکار نے ایک بار پھر اپنی عوام کو دھوکا دینے اور بے وقوف بنانے کی تیاری شروع کردی ہے اور فوجی ٹرک آتشزدگی کی ہزیمت مٹانے کے لئے جعلی آپریشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے پہلے سے چھپائے گئے…
جینیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور جوائس مسویا نے کہا ہے کہ سوڈان میں لڑائی انسانی بحران کو تباہی میں بدل رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کو بریفنگ میں بتایا کہ 15 اپریل سے سوڈان میں جو کچھ سامنے آ رہا ہے، جب سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، وہ عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے ، سوڈان میں 15.8 ملین تک افراد کوامداد کی اشد ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی…
انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ میں ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے دوران صدر رجب طیب اردگان پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں ترکیہ میں 14 مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز دو ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا۔ ترک صدر کا انٹرویو 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور پھر انٹرویو شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15 منٹ بعد جب…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت دی، ایئرپورٹ جانے پر انہیں ہراساں کیا گیا اور مزید 5 مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا، ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔ درخواست…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں اداروں کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو وفاقی حکومت سے رپورٹ لے کر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے کارکن سید طاہرعلی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاپتہ سید طاہرعلی کی اہلیہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے شوہر کو قصبہ علی گڑھ سے لاپتہ کیا گیا، محکمہ ایجوکیشن نے شوہر کی تنخواہ بھی بند کردی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تنخواہ دینے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ ایکٹ 2023 کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔ مقامی وکیل شاہد رانا نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ازد خود نوٹسزمیں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں۔ درخواست میں مزید موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچزکی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیارہے، موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پرقدغن لگانےکے مترادف ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023 کو…
