All posts by Khabrain News

بلاول بھٹو پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بننےکے لیے تیار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بننےکے لیے تیار ہوگئے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ۔ تاہم پیپلزپارٹی ذرائع نے بلاول بھٹو کی رضامندی سے متعلق تصدیق سے انکار کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو مختلف وزارتوں اور عہدوں کی پیش کش کی جا چکی ہے۔ تاہم ان پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا عہدے لینے سے متعلق مشاورت کی گئی تھی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف وزارتیں لینے پر بھی غور ہو اتھا۔

اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیر قانونی قرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیر قانونی قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کے لیے جرم کے پیسے سے اثاثے بنانے کا رابطہ ثابت کرنا ضروری ہے اور ایف بی آر انٹیلی جنس اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر بنایا منی لانڈرنگ مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے ریمارکس دئے کہ 2010 کا ایکٹ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے جاری کیا گیا اور 2010 کا ایکٹ کی سیکشن 4 کے تحت منی لانڈرنگ قابل سزا جرم ہے۔ 29 جون 2021 کو ایف آئی آر درج ہوئی جس میں اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے کا الزام ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کا کریمنل کیس بنانے کی کارروائی اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی ہے اور یہ صرف اثاثے چھپانے کا کیس تھا منی لانڈرنگ کا جرم نہیں بنتا۔
عدالت نے اثاثے منجمد کرنے اور منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر غیر قانونی قرار دے کر خارج کر دی۔ اگر ادارہ اثاثے چھپانے کے تحت کارروائی کرنا چاہے تو متعلقہ قانون کے تحت کر سکتا ہے۔

قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا ہے اور بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بیرونی سازش کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے ایوان میں جو دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ تاریخ قاسم سوری کو دلیر اور وفادار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بحیثیت کارکن تحریک انصاف کو قاسم سوری پر فخر ہے۔

آپ اپنی آزادی کو انجوائے کر رہے ہیں ؟ بلاول بھٹو کا صحافیوں سے مکالمہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ راج ختم ہو چکا میڈیا کو سب سے زیادہ خوش ہونا چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو بلاول بھٹو نے صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی آزادی کو انجوائے کر رہے ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ راج ختم ہو چکا ہے اور اس پر میڈیا کو سب سے زیادہ خوش ہونا چاہیے۔

یوکرین کو جدید ہتھیار کی فراہمی پر روس کی امریکہ کو دھمکی

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر امریکہ کو دھمکی دے ڈالی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے امریکہ کو باضابطہ طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر “غیر متوقع تنائج” بھگتنا ہوں گے۔ یوکرین کو انتہائی حساس ہتھیار دینے پر روس نے امریکہ اور نیٹو کو سخت الفاظ میں پیغام بھجوا دیا۔
روس کے مطابق یوکرین کو فراہم کردہ جدید ہتھیار جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں اور یوکرین میں صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔
روس نے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی جب رواں ہفتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا جس میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کو سیکیورٹی کی مد میں اربوں ڈالر کی امداد فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے یوکرینی شراکت دار روس کے پرتشدد جارحانہ اقدامات سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ماریوپول میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور روس مسلسل اضافی فوج تعینات کر کے شہر ہر حملے کر رہا ہے تاہم روس مکمل طور پر شہر کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

وقت ثابت کرےگاڈپٹی اسپیکرایماندارہیں یانہیں، پرویز الہیٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر جہاں سے ہدایات لے رہے ہیں ہمیں پتہ ہے ۔وقت ثابت کرےگاڈپٹی اسپیکرایماندارہیں یانہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر جہاں سے ہدایات لے رہے ہیں ہمیں پتہ ہے ۔وقت ثابت کرےگاڈپٹی اسپیکرایماندارہیں یانہیں۔
پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کوشش کریں گےکہ وزیراعلیٰ کاانتخاب شفاف ہو۔کس کی نیت خراب ہےوہ آج نظرآجائےگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج ہونے والے انتخابات کی شفافیت تو مشکوک ہے۔دعا کریں سب ٹھیک رہے۔حالات اورواقعات نیک نیتی والےنہیں ہیں۔آج ہنگامہ آرائی روکناڈپٹی اسپیکرکی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں، اتنے دنوں سے کوشش کر رہے ہیں۔آج کے دن میں اسپیکر نہیں امیدوار ہوں۔آج پتہ چلے گا کہ کون کسٹوڈین ہے اور اسکا کنڈکٹ کیا ہے۔

راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں کے مستعفی ہوجانے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرپرسن میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں ہورہا ہے۔

راجا پرویز اشرف قومی اسمبلی کے 22ویں اسپیکر بنے ہیں اور وہ آج ہی عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی شامل تھی جو ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سے اب نہیں ہوسکے گی۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے صرف پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے راجا پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے یوں وہ بلا مقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر اہم رہنما شریک ہیں۔

خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اس وقت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جب سپریم کورٹکے حکم کے مطابق انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانی تھی۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آج اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ توانائی حکام کے ساتھ متعدد اجلاس کیے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں اس وقت 35 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس میں 6 ہزار میگا واٹ ہائیڈل پاور سے حاصل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس نہیں چلائے جاسکے اور کئی پلانٹس گیس اور تیل کی وجہ سے بند پڑے ہیں جس میں سابق حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک میں اس وقت لوڈ شیڈنگ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی پورٹ پر ٹرمینلز ناکافی ہیں، سابقہ حکومت اتنی نااہل تھی کہ اسے کوئی پرواہ نہیں تھی، آج صبح راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا جسے 24 ماہ میں مکمل ہونا تھا، ہم نے 72 روز میں ایسے فلائی اوورز بنا کر عوام کو دیے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بد نظمی کا شکار، حکومتی اراکین کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ، تھپڑ مارے گئے

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اہم اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم حکومتی اراکین کے اسمبلی ہال نہ پہنچنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

100 سے زائد اپوزیشن اراکین بینچوں پر موجود ہیں جبکہ اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں۔  کچھ حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اور پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز بھی اپوزیشن اتحاد کے ساتھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 371 ہے اور وزیر اعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔

پنجاب اسمبلی: ڈپٹی سپیکر پر حکومتی ارکان کا حملہ، تھپڑوں کی بارش کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست مزاری پر حکومتی ارکان نے حملہ کر دیا، اراکین نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔ حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر لوٹے پھینکے گئے۔
حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست کا گھیراؤ کرلیا۔- ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر حکومتی ارکان نے حملہ کر کے بال نوچ لئے۔ سکیورٹی اہلکار ڈپٹی اسپیکر کو ایوان سے باہر لے گئے۔
قبل ازیں ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام دوستوں سے تعاون کی اپیل ہے، اسمبلی رولز کے مطابق الیکشن کراؤں گا، عدالت کا فیصلہ ہے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہونا چاہیئے، کوئی سمجھتا ہے ماحول خراب کرے گا تو پریشر لوں گا نہیں پریشر دوں گا، آج انتخاب صاف اورشفاف ہوگا، کل آئی جی سے ملاقات ہوئی، سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
خیال رہے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اوپن ووٹنگ سے فیصلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183، ق لیگ کے 10 ارکان ہیں۔ ن لیگ کے 165 اور پیپلزپارٹی کے 7 ارکان ہیں۔ راہ حق پارٹی کا ایک اور 4 آزاد ارکان ہیں۔ کامیاب امیدوار کو کم از کم 186 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرےگاتوپریشرلوں گانہیں پریشردوں گا،دوست مزاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا۔کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرےگاتوپریشرلوں گانہیں پریشردوں گا۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماحول خراب کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔آج ہی انتخابات ہونگےاور آج ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی، بعد کی کارروائی پارٹی چیف کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کافیصلہ ہےوزیراعلیٰ کاانتخاب شفاف ہوناچاہیے۔تمام دوستوں سےتعاون کی اپیل ہے۔کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرے گا تو پریشرلوں گانہیں پریشردوں گا۔
انکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آئی جی سےملاقات ہوئی،سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔