All posts by Khabrain News

نیویارک: بانی و قائد خبریں گروپ ضیا شاہد کی برسی پر دعائیہ تقریب، پاکستانی قونصل جنرل کی بھی شرکت

نیویارک (محسن ظہیر) امریکہ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کی جانب سے پاکستان کی ممتاز صحافتی شخصیات اور خبریں گروپ آف نیوز پیپر اور چینل فائیو کے بانی چیف ایڈیٹر ضیاشاہد کی پہلی برسی پر ان کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی سمیت پاکستان کے اخبارات و چینل سے وابستہ سینئر صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضیاشاہد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالی ضیاشاہد مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند کریں ۔پاکستانی امریکن الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے ارکان کا کہنا تھا کہ ضیاشاہد نے ایک ورکنگ جرنلسٹ کے طور پر نہ صرف خبریں گروپ اور چینل فائیو کی صورت میں نہ صرف اہم صحافتی ادارے قائم کئے بلکہ ایک بیباک اور جرات مند صحافی کی حیثیت سے صحافت میں نئے رجحانات متعارف کروائے ۔ میڈیا ارکان کا مزید کہنا تھا کہ ضیاشاہ دکی اہم صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ۔بعد ازاں جامع مسجد بیت الکرم نیویارک میں ضیاشاہد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔

عمران خان کا دبنگ اعلان، حقیقی آزادی کی جنگ اب شروع ہو چکی، الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر پر امن احتجاج ہوگا

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں حکومت جانے کے بعد پہلا پاور شو کیا اور الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں کیا جاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، قوم نے امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کی، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نامنظور کے نعرے لگائے، فیصلہ کن وقت آگیا، ہم نے فیصلہ کرنا ہے غلامی چاہتے ہیں یا آزادی؟۔
پشاور میں عمران خان کا خطاب شروع ہوتے ہی ’ڈیزل’ڈیزل کے نعرے لگ گئے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہنے کی کال دے دی دیتے ہوئے کہا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں کیا جاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، آپ نے ایک زندہ قوم کی طرح امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہرشہرمیں نکلنا ہے، نوازشریف ڈرپوک بھگوڑا، زرداری تمہارے غلام ہے، ان کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے، سازش کے تحت حکومت ہٹائی گئی، اداروں سے پوچھتا ہوں نیوکلیئر پروگرام کی یہ ڈاکو حفاظت کرسکتے ہیں؟ ہماری سالمیت ان چوروں کے ہاتھوں میں ڈال رہے ہو کوئی خوف خدا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پیارے ججز سے پوچھتا ہوں آزاد عدلیہ کے لیے میں جیل گیا، ہم نے آزاد عدلیہ کا خواب دیکھا تھا، عدلیہ طاقت ور نہیں کمزور لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، عدلیہ سے پوچھتا ہوں رات کے وقت عدالت لگائی، عدلیہ سے پوچھتا ہوں کبھی میں نے کوئی قانون توڑا؟ کیا میں نے کبھی میچ فکس کیا؟ میں نے کبھی اداروں،عدلیہ کے خلاف قوم کو نہیں بھڑکایا، کیا جرم کیا تھا جو آپ نے رات کو 12 بجے عدالتیں لگائی؟ معزز ججزمجھے جواب دیں، علی محمد خان نے پارلیمنٹ میں تنہا کھڑے ہوکر جواب دیا، علی محمد خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ہیرو ہے، ججز سے پوچھتا ہوں کیا قاسم سوری نے ٹھیک نہیں کہا تھا، مراسلے میں کیا نہیں لکھا تھا کہ عمران خان کو ہٹاؤ تو معاف کر دیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے شکرگزار ہوں، جب بھی پاکستان کے وزیراعظم کو ہٹایا جاتا تو پاکستان میں مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں، اللہ کا شکر ہے آپ لوگوں نے مجھے اتنی عزت دی، اتوار والے دن پورے پاکستان سے قوم باہر نکلی، قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں آپ ایک قوم بن چکے ہیں، امریکا کی امپورٹڈ حکومت کو قوم نے تسلیم نہیں کیا، قوم نے سڑکوں پر نکل بتایا امپورٹڈ حکومت نامنظور۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے لیے فیصلہ کن وقت آگیا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا کیا غلامی یا آزادی چاہتے ہیں، کیا امریکیوں کے غلاموں کی غلامی کرنی ہے یا آزادی حاصل کرنی ہے، باہر سے حکومت مسلط کی گئی، نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ، داماد، مریم نواز پر کیسز ہیں، نوازشریف کے بیٹے مفرور ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ امریکیوں نے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کر کے ملک کی توہین کی، کیا قوم ان ڈاکوؤں کو تسلیم کرے گی؟ پاکستان کے ہر شہر میں نکلوں گا، اپنی غیرت مند عوام کو ان کے خلاف کھڑا کروں گا، ہفتے کو کراچی میں جلسہ ہوگا، جمعرات کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا، ان سب کو چیلنج کرتا ہوں سب سے زیادہ عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، شہباز شریف پر 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہے، شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم نہیں مان سکتے، جو سمجھتا ہے چوروں کو قبول کرلیں گے سب کان کھول کر سن لو، یہ 1970 کا پاکستان نہیں نیا باشعور لوگوں کا پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے منہ کوئی بند نہیں کرسکتا، شہبازشریف سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے، سن لو جس دن ہم نے کال دی تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، او امریکیوں ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں تم ہوتے کون ہو، تمہیں شریفوں، زرداریوں کی عادت پڑی ہوئی ہے، امریکی غلاموں کے خلاف باہر نکلنا ہے۔

پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان، 4.3 فیصد رہنے کی توقع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان، چار اعشاریہ تین فیصد رہنے کی توقع، موجودہ حالات میں انرجی شعبے کیلئے سبسڈی بڑا چیلنج ہے، عالمی بینک کی ایشیائی ممالک کے حوالے سے رپورٹ جاری۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، موجود حالات میں پاکستان کیلئے انرجی کے شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے، خطے کی نسبت پاکستان میں انرجی کے شعبے سب سے زیادہ سبسڈی دی جاری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی جبکہ روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے، اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد رہنے کی پیشنگوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت 8 فیصد، بنگلہ دیش 6.4 فیصد اور مالدیپ کی 7.6 فیصد گروتھ رہے گی، نیپال میں شرح نمو 3.7 فیصد، بھوٹان 4.4 فیصد، سری لنکا میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میری نہیں، یہ پاک فوج کے خلاف سازش ہے، جنرل (ر) اسلم بیگ

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) جنرل (ر) اسلم بیگ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش قرار دے دیا۔
جنرل (ر) اسلم بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات چلائے جارہے ہیں، جو قابلِ مذمت ہیں اور میں اُن کی مکمل تردید کرتا ہوں کیونکہ فوج میری پہچان اور شان ہے۔
جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ فوج کا ہر ایک سپاہی ، افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے، اس کے خلاف بات کرنا ، اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے نزدیک بداخلاقی ہے کیونکہ اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے جب تک اللہ نے زندگی دی ہے فوج کی شان میں میرا دماغ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے۔
انہوں نے عوام اور پاکستانیوں نے اپیل کی کہ فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے، فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو اپنے پاک و صاف اور عمل کو داغدار نہ بناؤ کیونکہ ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔

ایک ٹانگ سے لنگڑے مگرمچھ نے امریکا میں ٹریفک رکوادی

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکی شہر وینس میں ایک ٹانگ سے لنگڑے بڑے مگرمچھ نے اُس وقت ٹریفک عارضی طور پر روک دی جب وہ سڑک پار کررہا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹریفک میں موجود ایک ڈرائیور نے سڑک پار کرتے ہوئے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنائی۔
ویڈیو بنانے والے ڈینیل کوفمین نے بتایا کہ وہ گاڑی چلا رہے تھے جب انہوں نے ایک بڑے مگرمچھ کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا اور اس کی ویڈیو بنا کر فیس بُک پر پوسٹ بھی کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک مگرمچھ کے لیے ٹریفک رُک گئی اور وہ سڑک پار کر کے سیدھا ویڈیو بنانے والے کوفمین کی گاڑی کی طرف آرہا ہے۔
کوفمین نے بتایا کہ مگرمچھ نے سڑک پار کی اور میری گاڑی کے نیچے آگیا اور دوسری طرف نکل گیا تاہم بعد میں اُسے ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

بیس بال میں الیسا نیکن نے بطور پہلی خاتون کوچ انٹری ڈال دی

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا کے پسندیدہ کھیل بیس بال میں الیسا نیکن نے بطور پہلی خاتون کوچ انٹری ڈال دی۔
کرکٹ کی طرز پر کھیلی جانے والی امریکا کی پسندیدہ گیم بیس بال کا سیزن شروع ہو گیا جس میں ٹیم فرانسیسکو جائنٹس نے چھکا مار دیا، ٹیم آفیشلز نے الیسا نکن کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جو بطور آن فیلڈ پہلی خاتون کوچ فرائض انجام دیں گی۔
آئندہ سیزن کے لیے انہوں نے ٹیم سان فرانسیسکو جائنٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا، اس اعلان کے بعد کھلاڑی پر جوش نظر آئے۔

برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان بھی گہرے تعلقات ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کرکام کرنےکے منتظر ہیں۔

پاکستان کا شمار دنیا میں پانی کی کمی کے دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے:سفیر منیر اکرم

نیو یارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ 2023ء واٹر کانفرنس کے دوران رکن ممالک کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا میں پانی کی کمی کے شکار دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے. موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر واقعات کی وجہ سے ہم گرمیوں میں سیلاب اور سردیوں میں بار بار خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں. مجھے یقین ہے کہ ایس ڈی جی – 6 گلوبل ایکسلریشن فریم ورک، اپنے پانچ ایکسلریٹر فنڈنگ ​​کے ساتھ، ڈیٹا اور معلومات، صلاحیت کی ترقی، اختراعات اور گورننس کے ساتھ مکالمے کے موضوعات کی تشکیل کے لیے ایک مناسب فریم ورک فراہم کر سکتا ہے. یہ مکالمے توجہ اور عمل پر مبنی ہونے چاہئیں، جیسا کہ ہماری آج کی بحث میں روشنی ڈالی گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ سرحد پار آبی تعاون جامع علاقائی انضمام، امن اور پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے چیلنجوں اور موسمیاتی تبدیلی کے موافقت سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. اس وقت دنیا کے میٹھے پانی کا 60 فیصد سرحد پار سے آتا ہے، 153 ممالک میں کم از کم 286 عبوری دریا اور جھیل کے طاس اور 592 عبوری آبی نظام موجود ہیں. دنیا کے زیادہ تر آبی وسائل دو یا دو سے زیادہ ممالک کے درمیان مشترک ہیں ، پانی کی بڑھتی ہوئی کمی کے ساتھ سرحد پار تعاون کی ضرورت بڑھ جاتی ہے.
منیر اکرم کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے وعدوں کے سلسلے میں جو تین عناصر سب سے اہم ہوں گے وہ ہیں فنانس، ٹیکنالوجی تعاون اور شراکت داری. ہم امید کرتے ہیں کہ ہم پانی کے حوالے سے وعدے رکن ممالک کے قومی وعدوں میں بھی جھلکیں گے۔

مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کا بازار لگائے ہوئے ہے: حکومتی اتحاد پنجاب

لاہور:(ویب ڈیسک)پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے حکومتی اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کا بازار لگائے ہوئے ہے۔
وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں حکومتی اتحاد کے وزیراعلیٰ کے لئے امیدوار چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس میں ارکان اسمبلی سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مشاورت میں سابق صوبائی وزرا راجہ بشارت ،میاں اسلم اقبال ، چودھری ظہیرالدین ، راجہ راشد حفیظ ، سمیع اللہ اور دیگر اراکین اسمبلی بھی میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں ارکان سے رابطوں پر بات چیت کی گئی، پرویز الٰہی کی جانب سے اتحادی ارکان اسمبلی کو آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ٹاسک دیئے گئے۔
حکومتی اتحاد کا کہنا تھا کہ انشا اللہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب ہوں گے، ارکان سے مکمل رابطے ہیں، اللہ کے فضل سے اکثریت ہمارے پاس ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم کے تنخواہ بڑھانے کے اعلان سے پیچھے ہٹ گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے بظاہر ’یوٹرن‘ لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چونکہ تنخواہوں میں چند ماہ قبل ہی اضافہ کیا گیا تھا اس لیے حکومت مزید اضافہ نہیں کررہی۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے فلور پر بطور وزیر اعظم اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے تنخواہوں، پنشن اور مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’چونکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چند ماہ قبل اضافہ کیا گیا تھا اس لیے ہم ان کی تنخواہ دوبارہ نہیں بڑھا سکتے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ ’یو ٹرن‘ نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تنخواہوں کے مسائل پر آئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا، اس دوران ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا، مجھے امید ہے کہ اس سے کوئی الجھن باقی نہیں رہے گی۔
منگل کے روز مفتاح اسماعیل نے دوران پریس کانفرنس کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کے دور میں ملکی معیشت کو بری طرح ’نقصان‘ پہنچا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ عوامی قرضوں کا حجم 6 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔