All posts by Khabrain News

قیمتی کتابوں کو بچانے والی چمگادڑیں

پرتگال: (ویب ڈیسک) پرتگال سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جہاں یونیورسٹی آف کوئمبرا ایلٹا اینڈ صوفیہ کے شان دار کتب خانے میں درجنوں چمگادڑیں موجود ہیں جو قیمتی کتابوں کی حفاظت کررہی ہیں۔
یونیسکو نے اس لائبریری اور عمارت کو عالمی ورثہ قرار دیا ہے لیکن یہاں کیڑے مکوڑوں کی تعداد آتی رہتی ہیں اور یہ چمگادڑیں انہیں کھاتی ہیں جس سے کتب محفوظ رہتی ہیں۔
اسے دنیا کی خوبصورت ترین لائبریریوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں قدیم شاہکارکتابیں موجود ہیں۔ بعض کتابیں تو اتنی نایاب ہیں کہ ان کی قیمت نہیں بتائی جاسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ کتب خانے کی انتظامیہ نے چمکادڑوں کو یہاں کا نگران قرار دیا ہے۔
اس طرح اڑنے والی یہ ممالیہ کتاب دشمن کیڑے مکوڑوں کا قدرتی علاج بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک کسی بھی طالبعلم نے چمگادڑوں کی شکایت نہیں کی ہے اور وہ سکون سے یہاں بیٹھی رہتی ہیں۔
یونیورسٹی کی اس لائبریری کو ہوانینا کا نام دیا گیا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ جانور کب سے لائبریری میں ہیں اور یہاں کا انتخاب کیوں کیا۔ بعض ماہرین کے مطابق اس کی عمارت کئی سوسال پرانی ہے اور چمکادڑیں 1800 سے یہاں موجود ہیں۔
تاہم چمگادڑوں کی بیٹ کچھ پریشان کرسکتی ہیں جس کے لیے مخصوص اسٹاف رکھا گیا ہے۔ لائبریری بند ہونے پر اس کا قیمتی فرنیچر جانوروں کی کھال سے ڈھانپا جاتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ لائبریری انتظامیہ چمکادڑوں کو کیوں برداشت کررہی ہے جبکہ کیڑے مار ادویہ بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اطراف میں گہرا سبزہ اور درخت موجود ہیں۔ شام ہوتے ہی باریک کیڑے مکوڑے، مچھر، پتنگے اور دیگر حشرات باہر سے آکر منڈلانے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب چمکادڑوں سے انہیں کنٹرول کیا جارہا ہے۔

موبائل فون اسکرین کو 8 گنا بڑا دکھانے والا کم خرچ پروجیکٹر

لندن: (ویب ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ بازار میں طرح طرح کے اسمارٹ فون پروجیکٹر دستیاب ہے لیکن اس ضمن میں لکی لندن نے دنیا کا سب سے سستا پروجیکٹر پیش کیا ہے جو بالخصوص بچوں اور نوعمروں میں بہت مقبول ہے۔
اسے پروجیکٹ می کا نام دیا گیا ہے جس میں کوئی بھی فون رکھ کر اس کے 8 گنا بڑا ڈسپلے دیوار پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ اپنے ڈیزائن اور استعمال میں بہت سادہ ہے۔ اس کے استعمال کے لیے کسی تربیت کی ضرورت نہیں ہے۔
لیکن کمپنی کے مطابق یہ بہت لو فائی پروجیکٹر ہے اور دیوار پر اتنی واضح ویڈیو ظاہر نہیں کرتا بلکہ اسے شوقیہ ایجاد میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ان سب کے باوجود اس کا ڈیزائن بہت سادہ اور خوبصورت ہے۔
وجہ یہ ہے کہ یہ کارڈ بورڈ، ٹن اور شیشے کے ایک لینس پر مشتمل ہے لیکن کمپنی کا اصرار ہے کہ اس نے لینس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کمپنی کا اصرار ہے کہ یہ اسکول میں عدسے کی قوت اور تجربات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کو تحفے میں بھی دیا جاسکتا ہے۔

کراچی: پولیس کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی: (ویب ڈیسک) ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق دہشتگرد میر سردار خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم سے 5 پیکٹ دھماکہ خیز مواد، ایک بیٹر، بال بیرنگ، وائر برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2003 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ملزم نے 2007 میں ڈی آئی خان میں این جی او آفس پر حملے کا اعتراف بھی کیا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ایف سی فورٹ ٹینک پر حملہ کرچکا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

فیصل آباد میں خواتین کھلاڑیوں کیلئے جشن بہاراں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

فیصل آباد : (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں جشن بہاراں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں منعقدہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، سمن آباد ہائیر سیکنڈری سکول اور پنجاب گروپ آف کالجز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔چاروں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ فائنل میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی کھلاڑی طالبات کی خوشی دیدنی تھی۔
صدر ویمن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔مقابلوں کے اختتام پر پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک)  ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
سٹیٹ یبنک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 61 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 181 روپے کی حد کراس گئی اور نئی قیمت 184 روپے 09 پیسے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت 183 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی تھی۔
اگر امریکی ڈالر کی بات کی جائے تو یکم جولائی 2021 سے انٹربینک میں امریکی کرنسی 26 روپے 55 پیسے مہنگی ہوئی ہے، ماہانہ بنیاد پر اوسط روپے کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں ڈالر کی قیمت میں 60 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ قرضوں کے بوجھ میں 3400 ارب روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ کا منظور کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ چودھری سرور نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر دستخط کر دیئے۔
گورنر پنجاب نے استعفے کی تصدیق کا قانونی عمل مکمل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو مدعو کیا۔ عثمان بزدار کی جانب سے استعفے کی تصدیق کے بعد قانونی عمل مکمل ہوگیا۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ نوٹیفکیشن سے پہلے گورنر نے وزیراعظم سے حتمی اجازت لی۔

کورونا وباء پر کنٹرول: این سی اوسی کو این آئی ایچ منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دو سال کے کامیاب آپریشن اور کووِڈ 19 وبائی مرض پر کنٹرول کے بعد این سی اوسی کو این آئی ایچ منتقل کر دیا گیا۔ این سی او سی نے اپنے کام، کردار اور ذمہ داریاں صحت کے قومی اداروں میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حوالے کر دیں۔
این آئی ایچ اسلام آباد میں اس سلسلے میں پی ایچ ای او سی کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمارچ 2020 میں ایک اعصابی مرکز کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد کوویڈ 19 کے خلاف متحد قومی کوششوں کو ہم آہنگ، واضح اور قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جا سکے، کیونکہ دنیا بھر میں اس وقت مہلک وائرس پھیلنا شروع ہوگیا تھا۔
این آئی ایچ وبائی مرض کے شروع ہونے کے بعد سے تمام تکنیکی شعبوں میں این سی او سی کی مدد کرنے میں سرگرم عمل ہے، ان میں نگرانی، تشخیص، انفیکشن کی روک تھام، داخلے کے پوائنٹس، ویکسین کی آزمائشیں، آپریشنز اور افعال کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے پچھلے دو مہینوں سے مسلسل ہم آہنگی رہی ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ این سی او سی کو ختم کرنے، اسکیل کرنے کا مطلب کسی بھی طرح سے یہ نہیں ہے کہ وبائی مرض ختم ہو گیا احتیاط لازم ہے۔

عمران خان ووٹنگ کے دن ایک لاکھ کارکن آنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: شیری رحمان

لاہور: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ووٹنگ کے دن ایک لاکھ کارکن آنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان کو معلوم نہیں منحرف ارکان کے علاوہ بھی کل ایوان میں ہماری اکثریت تھی۔
نائب صدر پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو کارکنان کی اکثریت نہیں 172 ارکان کی اکثریت دکھانی ہے، کل اپوزیشن کی اکثریت دیکھنے کے بعد وزیراعظم کو باعزت طریقے سے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا، جو مقابلہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے اندر کرنا تھا وہ روڈ اور جلسوں میں کرنا چاہتے ہیں، ووٹنگ کے دن انتشار پھیلا تو ذمہ دار وزیراعظم اور حکومت ہوگی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی اور آئینی معاملہ ہے کنٹینر سیاست کا نہیں، جو این آر او وزیراعظم مانگ رہے ہیں وہ ان کو کوئی بھی نہیں دیگا۔

سپریم کورٹ: فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ تین رکنی بینچ 7 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے ساتھ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بنچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

پنجاب میں حکومت سازی: پرویز خٹک کے اہم سیاسی رہنماؤں سے رابطے

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ کا محاز، وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پنجاب میں اہم سیاسی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے رابطے کرلئے، آج لاہور آنے کا بھی پلان ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک پنجاب میں ناراض ارکان کو منانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیر دفاع پرویزخٹک کی جانب سے آج لاہور کے دورے کا امکان ہے۔ پرویز خٹک آج شام لاہور پہنچیں گے۔ پرویز خٹک نے ترین گروپ سمیت دیگر ناراض ارکان سے رابطے کئے ہیں تاکہ انہیں وزیراعلی پنجاب کے لئے حکومتی امیدوار چوہدری پرویزالہی کی حمایت کے لئے قائل کیا جاسکے۔ پرویز خٹک دورہ لاہور کے دوران چوہدری برداران سے بھی ملاقات کریں گے۔