فیصل آباد : (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں جشن بہاراں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں منعقدہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، سمن آباد ہائیر سیکنڈری سکول اور پنجاب گروپ آف کالجز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔چاروں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ فائنل میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی کھلاڑی طالبات کی خوشی دیدنی تھی۔
صدر ویمن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔مقابلوں کے اختتام پر پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔
Trending
- کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
- حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
- وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
- بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
- کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
- پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
