All posts by Khabrain News

بی جے پی کے غنڈوں کا وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھر پر حملہ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے گھر پر حملہ کردیا جسے عام آدمی پارٹی نے قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کے خلاف تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
مشتعل کارکنان نے وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر لگے بیریئرز کو توڑ دیا اور ساتھ ہی رکاوٹ کے طور پر استعمال ہونے والے مرکزی سیاہ دروازے کو رنگ دیا۔ پولیس سے جھڑپ میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 150 سے 250 کے درمیان مشتعل افراد نے وزیراعلیٰ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی سرکار اروند کجروال کو الیکشن میں شکست نہ دے سکی تو انھیں قتل کرنے گھر پہنچ گئی۔
عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی پولیس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خاطر خواہ حفاظتی انتطامات نہیں کیئے تھے۔
مقبوضہ کشمیر پر بنی متنازع فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس پروپیگنڈہ فلم کی ترویج اور فروغ کو بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنایا تاکہ ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرسکیں۔
بی جے پی کی جانب سے کشمیر فائلز کو نئی دہلی میں ٹیکس فری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ اروند کجروال نے اسمبلی میں کہا کہ اگر یہ فلم مفت میں دکھانا اتنا ہی ضروری ہے تو فلم بنانے والے اسے یوٹیوب پر ڈال دیں تاکہ ایک ہی روز میں سب اسے مفت میں دیکھ لیں۔3
اروند کجروال کے اس بیان کو ارکان کو اسمبلی میں ڈیسک بجاکر خوش آمدید کہا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے نفرت کی سیاست کے فروغ کے اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پر کشمیری پنڈتوں کا مذاق اُڑانے کا الزام عائد کردیا۔
اسی الزام کے تحت نئی دہلی کی بی جے پی کی مقامی قیادت نے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہر کیا تھا۔
واضح رہے کی عام آدمی پارٹی حالیہ الیکشن میں مودی کی جماعت کو ٹف ٹائم دیا۔ بی جے پی اور کانگریس کے بڑے بڑے برج عام آدمی پارٹی کے عام امیدواروں نے گرادیئے جب کہ پہلی بار ریاست پنجاب میں اپنا وزیر اعلیٰ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،2نوجوان شہید

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے سرینگرمیں 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد بھٹ اورہلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارتی فورسزنے سرینگرکے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔ قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔
بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کودھمکیاں دے کرگھروں میں واپس جانے پرمجبورکیا گیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔

ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قتل میں ملوث پی پی ارکان اسمبلی کو معاف کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچے ہی نہیں ناظم جوکھیو کہ ورثا نے خون معاف کر دیا، مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کیس لڑنا چاہتی تھی، اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا۔
اپنے وڈیو بیان میں مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ شیرین جوکھیو کا مزید کہنا ہے کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا، اس لئے یہ کیس مزید نہیں لڑنا چاھتی، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا، میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑا ہے۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں، اس ویڈیو کہ ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑ سکتی،میں ایک وفادار عورت ہوں، مجھے کوئی لالچ نہیں دی گئی ، لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا،جو بچوں والے ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں ۔

عدم اعتماد پر حکومت سےعلیحدگی، ایم کیو ایم کا اپوزیشن کیساتھ چلنے کا باضابطہ اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف، حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، بی اے پی کے خالد مگسی، بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے قائد خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم تاریخی موقع پر آج جمع ہیں، قومی قیادت امتحان سے گزر رہی ہے، ہم آج آپ کے ساتھ شریک سفر ہوئے ہیں۔ تبدیلی میں اپوزیشن کے ساتھ ہیں، ایسے دور کا آغاز کریں جہاں سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ سجھاجائے، ہمارا آپ کے ساتھ چلنے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ معاہدے اور مطالبے کی ایک ایک شق عوام کے لیے ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے، شاید دہائیوں میں ایسا موقع آیا جب پوری قومی سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر قومی جرگہ کی صورت میں موجود ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ملاقات کی اور 20 منٹ میں معاملات طے ہوگئے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں، متحدہ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان تاریخی ہے، کراچی کی ترقی کےلیے مل کر چلنا ہوگا، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے ورکنگ ریلیشن کا عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، اب آپ اتنی دیر نہیں بھاگ سکتے کل ہی ووٹنگ رکھیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب وزیراعظم کے پاس کوئی اپشن نہیں رہا، عمران خان استعفیٰ دے۔ وزیراعظم کی اکثریت مکمل ختم ہوچکی ہے۔ بی اے پی اور جمہوری وطن پارٹی اپوزیشن میں ہے۔ کل اسلم بھوتانی شامل ہوئے۔ ایم کیو ایم اپوزیشن میں شامل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی ترقی کےلیے مل کر چلیں گے، حکومت کی شکل میں سازش کی وجہ سے پورا پاکستان نقصان اٹھا رہا ہے۔ 2018 کاالیکشن ایک سازش تھی، 2018 میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوئی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف سندھ اور کراچی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ہے جس کے ثمرات پوری قوم کو پہنچیں گے۔ ساڑھے تین سال پہلے جس ڈرامے کا آغاز ہوا تھا اس کا انجام ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کو آج استعفیٰ دے دینا چاہیے، اب تہمارے لیے چاٹنے کیلئے پانی کی ایک بوند بھی نہیں رہی، اب سب کچھ ہاتھ سے نکل چکا ہے، سنا ہے وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، ملک کو دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہو گی۔ یقیناًہمارے سامنے چیلنجز ہیں۔ جن دوستوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا وقت ہے قومی دھارے میں شامل ہوں، تمسخر کی سیاست نے معاشرے کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پاکستان میں صحتمند سیاست کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں، جھوٹی سیاست کا آج خاتمہ ہورہا ہے، 4 سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، اس کے اثرات قوم تک پہنچیں گے، ایم کیو ایم کا فیصلہ پاکستان کیلئے سیاسی یکجہتی کا اظہارہے، ایم کیوایم کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، ایم کیو ایم عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دےگی۔ متحدہ اپوزیشن کی تعداد 175 ہو گئی ہے۔ عالمی سازش تب ہوئی تھی جب عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا تھا، اب کوئی عالمی سازش نہیں ہے، ڈرامے مت بناؤ، آپ کی اپنی حیثیت نہیں ہے، آپ کو کوئی خط بھیجے، ہم نے عالمی ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے، ہم ایک خود مختار ریاست کا تصور رکھتے ہیں۔

خفیہ خط قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں پیش کرنے کی تجویز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 27 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دکھائے گئے خفیہ خط قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی تجویز آ گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمراان خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر مونس الٰہی، بی اے پی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خفیہ خط کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران تجویز سامنے آئی کہ خفیہ خط ان کیمرہ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے۔ خط سے متعلق ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خط کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے، خط پر اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس بھی ہوسکتا ہے۔ وزیر اعظم کو ملنے والے خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے گئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ استعفے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، عمران خان آخری بال تک لڑیں گے، آج شام وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔ کابینہ نے وزیراعظم اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ممکن ہے اِن کیمرہ اسمبلی میں وزیراعظم یا شاہ محمود قریشی خطاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈان لیکس اور میموگیٹ والی اپوزیشن ہے، آخری دن اسمبلی میں شاہ محمود یا عمران خان خطاب کریں گے۔

سیاستدانوں کوعمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے: مریم نواز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کوعمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے اورحکومت میں موجود اپنے وزرا کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ہندوشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تووہ سڑک پرآجائیں گے،وزیراعلی یوپی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی وڈ کے میگا اسٹارشاہ رخ خان کے خلاف زہراگلتے ہوئے انہیں ملک دشمن قراردے دیا۔
اترپردیش کے مسلمان دشمن وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے بھارت کے سب سے بڑے اسٹارشاہ رخ خان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پرخوار ہوتے پھریں گے۔
یوپی کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اوروہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔
یوپی کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی شاہ رخ خان کوپاکستان جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ہندوانتہاپسند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

میری بیمارماں کے بارے میں کوئی مذاق کرے تومیں بھی تھپڑ ماروں،کنگنا رناوت

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ہالی وڈ اسٹارول اسمتھ کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔
متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے آسکرایوارڈز کی تقریب میں میزبان کوتھپڑمارنے والے اداکار ول اسمتھ کی حمایت کردی۔
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ کوئی میری بیمار ماں یا میری بیمار بہن کے بارے میں مذاق کرے تومیں بھی اسے تھپڑ ماروں گی۔ ول اسمتھ نے میزبان کوتھپڑ مارکے اچھا کیا۔
کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے گھروالوں کی بیماری کے حوالے سے مذاق کرنے والے کے ساتھ یہی سلوک کرنا چاہئیے۔امید ہے ول اسمتھ میرے شو میں شرکت کریں گے۔
ہالی وڈ میں آسکرایوارڈز کی تقریب میں شوکے میزبان نے اداکار ول اسمتھ کی بیوی سے متعلق مذاق کیا تھا جس پرول اسمتھ نے انہیں تھپڑ جڑ دیا تھا۔ ول اسمتھ کی بیوی مخصوص بیماری کی وجہ سے بالوں سے محروم ہوگئی ہیں۔

تربوز جتنا بڑا، چار پونڈ وزنی لیموں

لندن: (ویب ڈیسک) بیکری کی مالکن ایک خاتون جب پھل خریدنے بازار گئیں تو ایک ٹھیلے پر ان کی نظر غیرمعمولی بڑے لیموں پر پڑی جو غیرمعمولی طور پر بہت بڑا تھا۔
38 سالہ ٹیمی وارن برطانوی شہر چپن ہام میں رہتی ہیں۔ انہوں جو لیموں دریافت کیا ہے وہ ان کے بچےکےپورے سر سے بھی بڑا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی 9 انچ اور وزن چار پونڈ سے بھی زیادہ ہے۔ چند روز قبل ہی انہوں نے یہ لیموں خریدا ہے۔
ٹیمی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ قریبی موجود لیکم فارم گئی تھیں جہاں ایک اسٹال پر ان کی نظر بہت بڑے لیموں پر پڑی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ یہ لیموں اصل پھل سے 17 گنا بڑا ہے۔ انہوں نے اس سے لیمن کیک بنانے کا ارادہ کیا اور اسے جھٹ خرید لیا۔
ٹیمی نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر اس سے بڑا لیموں نہیں دیکھا ہے۔ ’میرا خیال تھا کہ اس سے بہت اچھا کیک بن سکتا ہے اور یہ میرے بیٹے کے سر سے بھی بڑا ہے،‘ ٹیمی نے اخباری نمائیندوں کو بتایا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ یہ لیموں جس درخت سے توڑا گیا ہے 1989 میں اسی شجر سے دنیا کا سب سے بڑا لیموں توڑا گیا تھا۔ 31 انچ گھیر والے اس لیموں کا وزن 10 پونڈ تھا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی تھی۔
ٹیمی نے دیگر ماہرین سے بھی اس لیموں کا ذکر کیا اور لوگوں نے اس کی خوشبو کو بہت دلفریب قرار دیا ہے۔ لیموں استعمال ہوچکا ہے لیکن اس کے بیج محفوظ کرلیے گے ہیں۔ ٹیمی ان بیجوں سے ایک نیا درخت اگانا چاہتی ہیں۔

نوجوان نے ایک روپے کے سکے جمع کرکے ڈھائی لاکھ کی بائیک خرید لی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کچھ لوگ اپنے خوابوں کوپورا کرنے کے لئے ہرمشکل کام کرگزرتے ہیں اورایسا ہی کچھ کردکھایا موٹرسائیکل کے شوقین ایک نوجوان نے۔
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک نوجوان نے 3 سال تک ایک ایک روپیہ جمع کیا اوربالآخراپنے خواب کوپورا کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کی ہیوی بائیک خریدنے میں کامیاب ہوگیا۔
سکوں کی شکل میں موجود ڈھائی لاکھ روپے ایک وین میں لاد کربائیک کے شو روم پہنچائے گئے جنہیں ٹرالی کی مدد سے شو روم کے اندرمنتقل کیا گیا۔
یہی نہیں، ان سکوں کو گننے میں شو روم کے 5ملازموں اوربائیک کے شوقین شخص کے 4 دوستوں نے حصہ لیا۔ سکوں کی گنتی مکمل ہونے میں 10 گھنٹے لگے۔
بائیک شوروم کے مالک کا کہنا تھا کہ میں اتنی بڑی تعداد میں سکے لینے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن نوجوان کا شوق دیکھ کرمجبورہونا پڑا کہ میں سکوں کی شکل میں ڈھائی لاکھ روپے قبول کرلوں۔