پشاور: (ویب ڈیسک) نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگئے۔ پشاور میں پولیس سٹیشن چمکنی بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد نے ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان موقع پر شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ایس ایچ او گھر سے تھانے جا رہے تھے کہ اس دوران سفید رنگ کی کار نے انکا پیچھا کیا، ایس ایچ او جیسے ہی چمکنی بائی پاس پل پر پہنچے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے کراچی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر سری لنکن سکواڈ کے تمام ممبرز کے کوویڈ ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیم 21 مئی سے ساؤتھ اینڈ کلب میں ٹریننگ کرینگی، سکواڈ میں 14 کھلاڑی اور 8 آفیشلز شامل ہیں۔ ٹی 20 سیریز کے میچز 26، 24 اور 28 مئی کو کھیلے جائینگے جس کے بعد ون ڈے سیریز بھی کراچی میں ہی شیڈول ہے۔ اس سے قبل سال 2005 میں سری لنکن ویمنز ٹیم ایشیا کپ کیلئے کراچی…
میونخ: (ویب ڈیسک) جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں 38 سالہ ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں یوگنڈا کے حمزہ وینڈیرا سے باکسنگ کررہے تھے کہ میچ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ موسیٰ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی۔ ترک عہدیدار حسن توران نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے اپنے ہم…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مشہور میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سے جہاں اسمارٹ فون صارفین کو سہولیات ملتی ہیں وہیں اس سے متعلقہ کچھ چیزوں سے صارفین نہایت پریشان بھی رہتے ہیں جن میں سے ایک کسی صارف کے گروپ چھوڑتے وقت تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع ملنا ہے۔ آپ کو بعض اوقات خاندان، دوستوں یا آفس کے ساتھیوں کے ایسے واٹس ایپ گروپس میں شامل کر لیا جاتا ہے جس میں آپ اپنی موجودگی کو پسند نہیں کرتے، لیکن گروپ نہ چھوڑنا آپ کے لیے اس وجہ سے مجبوری بن جاتا ہے کہ یہ اطلاع سب کو موصول…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں نوشے میاں کی اپنے دوستوں کیساتھ شراب نوشی کرنے پر دلہن نے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔ بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے دوران عجیب مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تفریح کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست راجھستان سے سامنے آیا ہے، جس میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر دلہا کو ٹھکرا کر کسی اور شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہا بارات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور رقص میں مصروف…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے برقی سینسر سے مزین ایسی اسمارٹ چوسنی بنائی ہے جو بدن میں پانی اور دیگر اجزا کی کمی سے خبردار کرسکتی ہے۔ نومولود بچوں میں پانی کی کمی معلوم کرنے کے لیے ان کے بدن میں بطورِ خاص سوڈیئم، کیلشیئم اور پوٹاشیئم اور دیگر نمکیات کی مقدار نوٹ کی جاتی ہے۔ انہیں مجموعی طور پر الیکٹرولائٹ ہی کہا جاتا ہے۔ روایتی انداز میں خون ٹیسٹ کی بدولت ہی الیکٹرولائٹ کی کمی معلوم کی جاتی ہے۔ اب اسمارٹ چوسنی کی بدولت کسی تکلیف کے بغیر ہی بچے میں پانی اور نمکیات کی کمی معلوم کی جاسکتی…
کراچی: (ویب ڈیسک) ٹیلی کام انڈسٹری نے پاکستان میں رواں سال فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کو مشکل قرار دے دیا ہے۔ حکومت نے دسمبر 2022 تک فائیو جی ٹیکنالوجی عام کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا مہنگے فائیو جی سیٹس، انفرااسٹرکچر کی کمی اور فور جی کا محدود پھیلائو فائیو جی میں رکاوٹ بن گیا۔ ٹیلی کام کمپنی جاز کے سی ای او عامر ابراہیم کے مطابق پاکستان کا انفرا اسٹرکچر آئندہ دو سال تک 5G ٹیکنالوجی کیلیے تیار نہیں ہے پاکستان کی 10 فیصد ابادی تاحال ہر قسم کی ٹیلی کام خدمات سے محروم ہے۔ انھوں نے کہا…
کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرقانونی آف شور فارن ایکس چینج ٹریڈنگ ویب سائٹس، موبائل ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز کے خلاف ہدایت جاری کردی ہیں۔ بینک دولت پاکستان کے علم میں آیا ہے کہ آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹس، موبائل ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز جیسے اوکٹافیکس، ایسی فاریکس وغیرہ پاکستان کے شہریوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کررہے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات خریدنے یا ان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ ایسی مصنوعات کی مثالوں میں فارن ایکس…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا، فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز عہدے پر رہنے کا آئینی و قانونی جواز کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ اقدامات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے تقرر کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت حمزہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کینز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن میں ستاروں نے فیشن کے جلوے دکھائے۔ آئیے دیکھتے ہیں فیسٹیول کی تصویری جھلک پچھترویں کینز فلم فیسٹیول میں ٹام کروز نے بھی اسٹائلش انداز میں انٹری کی، فرانسیسی فضائیہ نے ٹام کروز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ، 8 طیاروں کا فضا میں خوبصورت فلائی پاسٹ آسمان رنگوں سے بھرگیا، ٹام کروز تین دہائیوں میں پہلی بار کانز میں شرکت کررہے ہیں، جہاں انہیں فیسٹیول کی طرف سے خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس…
