لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہری رچرڈ اسکاٹ نے 36 گھنٹے جھولا جھول کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے کنروس سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ شہری رچرڈ اسکاٹ نے ہفتے کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پرایک میدان میں جھولنا شروع کیا اور اتوار کی شام کو ختم کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کے مطابق اس دوران رچرڈ کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی تاہم انہوں نے یہ وقفے ہر گھنٹے بعد نہیں بلکہ صبح 3 بجے مختصر نیند…
Author: Khabrain News
میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو کے سمندر میں وہیل مچھلی نے اچانک سیاحوں کی کشتی پر چھلانگ لگا دی جس کے باعث 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینلاؤ کے سمندر میں ہمپیک نامی وہیل مچھلی نے غوطے کے دوران اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ وہ کشتی پر آگری، بعد ازاں کشتی اپنا توازن کھو کر دوبارہ سنبھل گئی اور وہیل پھر سے پانی میں چلی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا…
شیرانی: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں زیتوں اور چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ میں جھلس کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ضلع شیرانی میں 10 روز سےلگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا، زیتون اور چلغوزے کے سیکڑوں درخت آگ کی لپیٹ میں ہیں، جھلس کر تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا، آگ سےاموات کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سرگودھا: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں، کبھی اداروں، کبھی دوست ممالک کو للکارا جا رہا ہے، یہ چار دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے، عوام جلاؤ، گھیراؤ کرنے والوں کو سمندر میں غرق کر دیں گے، پنجاب میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کردیا، روک سکو تو روک لو عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا…
سرگودھا: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اگرڈالرآسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ سابقہ حکومت کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔ سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ شہر سرگودھا سے پیار کرنے والوں کا شہر…
نیو یارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو جس طرح پورا کیا ہے، دنیا تسلیم کرے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کو مشکل حالات میں کوئی بیل…
ڈیلاس: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے یوکرین پر گفتگو کرتے ہوئے عراق پر امریکی حملے کو ’غیرمصنفانہ، بلاجواز اور وحشیانہ حملہ‘ قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش ڈیلاس میں یوکرین پر روسی حملے سے متعلق گفتگو کررہے تھے کہ دوران خطاب عراق پر اپنے ہی حکم پر کیے ہوئے حملے کو بلاجوز اور وحیشانہ تسلیم کربیٹھے۔ جارج بش نے کہا کہ ’یہ روس میں احتساب کا مؤثر نظام نہ ہونے کا نتیجہ ہے اور عراق پر مکمل طور پر غیر منصفانہ، بلاجواز اور وحشیانہ حملہ کرنا ایک شخص…
مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس کے سابق مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے مرکزی خطیب شیخ عکرمہ صابری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلیوں کا انہیں سفر سے روکنے کا فیصلہ انہیں خوفزدہ نہیں کرسکتا اور وہ الاقصیٰ میں تبلیغ جاری رکھیں گے۔ فلسطینی خبررساں ادارے صفا نیوز کے مطابق 83 سالہ شیخ عکرمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خدا کے فضل سے اس نے ہمیں نعمتوں سے نوازا ہے اور انشاء اللہ ہم اس بابرکت سرزمین کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کا یہ غیر منصفانہ فیصلہ میری پوزیشن کو…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سماعت سے محروم نوجوان نے بہرے اور گونگے افراد کو اشاروں کی زبان میں مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت دینے کیلئے یوٹیوب چینل بنالیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی نوجوان عبداللہ الغامدی سماعت سے محروم ہیں جس کے باعث امور کی انجام دہی میں کافی مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد الغامدی کے والدین نے ڈاکٹر کے مشورے سے اسے آلہ سماعت لگوایا جو سعودی نوجوان کی زحمتوں میں کمی کا سبب بنا۔ اپنی مشکلات کو دیکھتے ہوئے عبداللہ نے عربی اور انگریزی اشاروں کی زبان میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے لگژری آئٹمز پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ہم کفایت شعاری پر عمل کریں گے اور مالی طور پر مضبوط لوگوں کو اس کوشش میں آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ہم میں سے کم مراعات یافتہ لوگوں کو یہ بوجھ نہ اٹھانا پڑے جو پی ٹی آئی حکومت نے ان پر ڈالا ہے۔
