ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے 13 سالہ کم عمر بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے ایس ایچ او پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ نے حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایس ایچ او کی جانب سے 13 سالہ کم عمر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ رتیش دیش مکھ نے سوشل میڈیا پر واقعے کے بارے میں کہا ’’اگر یہ سچ ہے تو اس سے بدتر کچھ اور نہیں ہوسکتا۔ اگر محافظ ہی…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکن رئیلیٹی شو ’’ٹوڈلرز اینڈ ٹیاراز‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اسٹار کیلیا پوسی نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلیا پوسی کی عمر محض 16 برس تھی، انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ کیلیا کی والدہ مرسی پوسی گیٹرمین جو کہ اپنی بیٹی کے اچانک انتقال کی وجہ سے صدمے میں ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔ مرسی نے کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، ایک خوبصورت بچی چلی گئی۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ امید ہے 20 مئی سے قبل وفاقی حکومت فارغ ہوجائے گی۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک کابینہ نہیں بن سکی اور پنجاب حکومت عارضی طور پر کام کر رہی ہے۔ لوٹوں کا کیس شیطان کی آنت کی طرح ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ارکان کو ڈس کوالیفائی کریں تو حکومت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ چند ہفتوں بعد عمران خان پھر وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میانوالی سے اس تحریک کا آغاز ہو رہا ہے جس کی منزل حقیقی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی فیصلہ کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور اور منزل قریب ہے پاکستان۔ غلامی کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ آج سے چند ہفتوں کے بعد عمران…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) جنوری 2021 میں ملک میں بلیک آئوٹ کے معاملے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا، این ٹی ڈی سی کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے۔ نیپراکا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے، سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ایسے واقعات کی روک تھام…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج، شیخ رشید نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورت میں جمع کرا دی۔ درخواست کے مطابق حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، ان کے خلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی۔ لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے تاہم مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، درخواست میں سوال کیا گیا ہے کہ سیکرٹری کابینہ بتائیں کس…
کراچی : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری پانی کے بحران سے متعلق بریفنگ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کراچی کو ایک ہزارایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ سپلائی 5 سو 80 ایم جی ڈی ہے تاہم 174 ایم جی ڈی لائن لوسز ہیں اس حساب سے 406 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی 18 مئی تک قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالعزیز نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس شہزاد احمد خان نے شیخ رشید کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی۔ بعدازں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کراچی میں تنظیمی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ ٹاون سطح پر تنظیم سازی کے فیصلوں میں نظر انداز کیا جانا متعدد ایم این ایز کو ناراض کرگیا۔ عبدالشکور شاد نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا تو سابق صدر کراچی اشرف جبار نے تمام صورتحال سے عمران اخان کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے تنظیمی اختلافات زور پکڑنے لگے۔ شہر میں ٹاون کی سطح پر پارٹی عہدوں کی تقسیم میں نظر انداز کیا جانا، مختلف ایم این ایز اور سابق عہدیدران کو ناراض کرگیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی…
