Author: Khabrain News

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگیا۔ پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ چمکنی  کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل احمد شہید ہوگئے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش  شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے مقدمات ختم کرنے آئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پروسیکیوٹر نے عدالت نے میں کہا ہمیں کیس میں دلچسپی نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں اور انہوں نے مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثنا اللہ عباسی کو ہٹایا گیا اور انہوں نے حکومت میں آ کر اپنا وکیل مقرر کر دیا جبکہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں حکومتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل این جی مہنگی خریدی اور اب معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں 17 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے پاور پلانٹس کے لیے امپورٹڈ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی سطح پر پہلی بار تمباکو نوشی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے البتہ نوجوانوں اور کم عمر افراد میں اس کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ الینوائے یونیورسٹی کے محققین اور وائٹل اسٹرٹیجز کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمی سطح پر پہلی بار تمباکو نوشی کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں اس تشویش ناک بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ جن ممالک میں سروے کیا گیاہے ان میں 50 فیصد میں نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے استعمال میں…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ سپریم کورٹ نے 1988 کے روڈ ریج کیس میں نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال جیل بھیج دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی، نوجوت سنگھ سدھو اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے، بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک…

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال پاکستان کا اچانک دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو معاوضہ ادا کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی سی بی نے معاوضے کی رقم کا اعلان نہیں کیا تاہم پی سی بی اب نیوزی لینڈ کے اگلے سال دورہ پاکستان سے بھاری منافع کمائے گا۔ پی سی بی نے کیوی بورڈ سے یہ رقم مالی نقصان کا معاوضہ، سیکیورٹی، ہوٹل کی بکنگ اور مارکیٹنگ براڈ کاسٹ کی مد میں وصول کی۔ واضح رہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات بھی معمول…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات کی شام) سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 24 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث خصوصاً دوپہر اور شام کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی…

مزید پڑھیں

دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی عدالت کا ایک اور متعصبانہ فیصلہ سناتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔ دہلی کی عدالت حریت رہنما کےخلاف سزا کا فیصلہ 25 مئی کو سنائے گی۔ یاسین ملک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ پاکستان بھارت سے یاسین ملک کے خلاف جھوٹا کیس ختم کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والے افسران کے تبادلوں پر پابندی لگا دی۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تاحکم ثانی ہائی پروفائل کیسز کے تفتیشی افسران تبدیل نہ کئے جائیں۔ سپریم کورٹ میں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے مداخلت کے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بنیال نے استفسار کیا کیا آپ نے پیپر بک پڑھا ہے ؟ جس پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ جی میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہائی پروفائل کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عدالتوں میں جاری کیسز میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے مداخلت پر از خود نوٹس لیا تھا، جس کی سماعت کرتے ہوئے آج عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت، ہائی پروفائل اور نیب کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روک دیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے، نیب پراسیکویشن اور تفتیشی ریکارڈ سیل کرنے کا بھی حکم جاری کر…

مزید پڑھیں